دعوت اسلامی کی مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ  کے تحت 28اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد پریس کلب اور جیو نیوز کے آفس میں محمد ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار نے فیصل آباد پریس کلب کےنائب صدر خاور ہاشمی ،جنرل سکریٹری علی اشفاق ہاشمی، سینئر صحافی تنویر احمد، کیمرہ مین شاہد جٹ اور رپوٹر روزنامہ جنگ حماد سے ملاقات کی اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں پرنٹ میڈیا اور پیپر میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ  دارمحمد ارسلان عطاری نے نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو  خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مرکز میں آنے کی دعوت دی اس دوران ارسلان عطاری نے مکتبہ المدینہ سے جاری کردہ کتب ورسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: ارسلان عطاری )