مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن زون شہزاد عطاری نے21 جولائی 2020ء بروز منگل مختلف سینئر صحافیوں کے دفاتر میں جا کر ان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر خدمات سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں تھیلیسیمیا کے بچوں کےلئے لاہور میں لگنے والے بلڈز کیمپس اور مختلف کورسز وغیرہ کے حوالے سے بریف کیا اور انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دیں اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔

سینئر صحافیوں کے نام یہ ہیں: رانا عظیم سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ،ایثار رانا گروپ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان سینئر تجزیہ کار، حافظ نعیم جوائنٹ سیکریٹری لاہور پریس کلب، قمرزمان بھٹی صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ، سلمان احمد منیجر لاہور پریس کلب، شہزاد ملک سیکریٹری پریس گیلری پنجاب اسمبلی جاوید چیمہ چیف نیوز ایڈیٹر،شہزاد ملک سیکریٹری پریس گیلری پنجاب اسمبلی،جاوید چیمہ چیف نیوز ایڈیٹر،سید نعیم مصطفی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ،ذوالفقار علی مہتو فنانس سیکریٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)