مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت19 جولائی 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے ٹنڈو محمد جام میں فیضان مدینہ ٹنڈو محمد جام میں سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت ظفر الاسلام کے والد اور روزنامہ ایکسپریس کے سینئر صحافی محمد اختر کی والدہ کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ایصال ثواب پر مختصر مدنی پھول دیئے اور حیدر آباد میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صحافیوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)