بیلا بلوچستان میں فیضان عثمان غنی مسجد کا باقاعدہ افتتاح نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے
ساتھ کردیا گیا

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت بیلا
بلوچستان میں فیضان عثمان غنی مسجد کا باقاعدہ افتتاح نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے
ساتھ کردیا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عمران مدنی عطاری اور مولانا قاضی
محمد عیسیٰ نعیمی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے مساجد اور نمازوں کی فضیلت پر
روشنی ڈالی اور اہلِ علاقہ کو مسجد آباد رکھنے کا ذہن دیا۔
پریس کلب لاہور کے سینئر نائب صدر
اور سینئر اینکر پرسن رائے حسنین طاہر کے گھر پر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی
مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 5مارچ2020ءبروزجمعرات پریس کلب لاہور کے سینئر نائب
صدر اور سینئر اینکر پرسن دن نیوز کے رائے حسنین طاہر کے گھر پر ایصال ثواب اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا، اور
صحافیوں سے ملاقات فرماتے ہوئے انہیں تحفے تقسیم کیے۔ اس دوران رکن مجلس و رکن
ریجن لاہور اور رکن زون بھی وہاں موجود تھے۔ (رپوٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام بیلا پریس کلب کے صدر قادر بخش رونجہ سمیت دیگر سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کی سلسلہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام ننکانہ پریس کلب کے صدر افضل حق سے ملاقات اور اجتماع میں شرکت کی دعوت


دعوت اسلامی اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے رکن
مجلس اور رکن زون نےیکم مارچ 2020ء کو
نارووال پریس کلب کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں ۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت یکم مارچ
2020ء کو پریس کلب لاہور میں ایصالِ ثواب کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکن مجلس اور رکن ریجن لاہور نے شرکا کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور ایصال ثواب کے
لئے فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
مدنی حلقے میں شرکت کرنے والے چند شخصیات کے نام یہ ہیں: زاہد شیروانی (فنانس سیکرٹری)، حافظ
فیض (جوائنٹ سیکرٹری)، طارق محمود (ممبر گورننگ باڈی)، حسنین چوہدری (ممبر گورننگ باڈی)، اقبال
بخاری (سینئر صحافی)، معظم خلیل (سینئر صحافی)، نواب مقبول (سینئر صحافی)،
یاسین مغل (سینئر صحافی)، عمر شریف (سینئر صحافی)،راناسجادانور (سینئر صحافی)، سیف اعوان (سینئر صحافی)، صغیر چوہدری ( سینئر صحافی)، نوید احمد (سینئر صحافی)، ریاض بھٹی (سینئر صحافی)، شکیل ملک (سینئر صحافی)، محمد اکمل (سینئر صحافی)، ذوالفقار شاہ (سینئر صحافی)، جمیل شیخ (سینئر صحافی)، شہزاد ملک (سینئر صحافی)، شہباز چوہدری (سینئر صحافی)،سلمان احمد (مینیجر لاہور
پریس کلب)، عقیل احمد (اسسٹنٹ مینیجر)۔

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت29 فروری
2020ء کو اوکاڑہ میں سینئر صحافی کے والد کے انتقال پر ایصال
ثواب کے لئے قل خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد، رکن مجلس پاکپتن
زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اجتماع کے اختتام پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ
دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 29 فروری
2020ء کو رکن مجلس اور رکن کابینہ نے حیدر آباد میں سینئر صحافی جنید خان زادہ سے ملاقات کی۔ ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ادائیگی عمرہ پر مبارک باد پیش
کرتے ہوئے 6مارچ 2020ء کو حیدر آباد میں ہونے والے قافلہ اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار
مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 27 فروری
2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ اور نگران زون عبد الوہاب عطاری نے ان سے صحافیوں
سے ملاقات کی اور ان کی مہمان نوازی کرتے ہوئے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ چند صحافیوں کے نام ہیں : شفقت عمران (بیورو چیف نیو نیوز)، راجہ ماجد ، فہد جرال، سردار ذیشان (بیورو چیف ہم نیوز)، رفیق مغل، توصیف کاشمیری (صدر جرنلسٹ یونین)، محمد اسلم۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

27فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس نشرو
اشاعت کے زون ذمہ دار نے بھلوال میں پریس کلب کے چیئر مین ، ممبران اور پرنٹ میڈیا
کے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں :
خواجہ ادیب ناصر ، خواجہ زونیب ناصر (رپورٹ:محمد
ارسلان عطاری ، رکن مجلس نشرواشاعت)
فیروز والہ پریس
کلب کے سینئر صحافی اعجاز احمد بھٹی کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت

دعوتِ اسلامی
کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت فیروز والہ پریس
کلب کے سینئر صحافی اعجاز احمد بھٹی کے بیٹے کے انتقال پر رکن ریجن لاہور، رکن کابینہ
زنجانی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
انکے گھر جا کر ان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور
مرحوم کے لئے دعائے خیر کی۔( اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت
25فروری2020ء بروز منگل اوکاڑہ کابینہ پاکپتن زون ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان
کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر
رکنِ مجلس اور زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے عابد حسین مغل کو ریجنل سیکرٹری
اطلاعات تعینات ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ ( اسرار حسین
عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)