دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت بیلا بلوچستان میں  فیضان عثمان غنی مسجد کا باقاعدہ افتتاح نماز جمعۃ المبارک کی ادائیگی کے ساتھ کردیا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عمران مدنی عطاری اور مولانا قاضی محمد عیسیٰ نعیمی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے مساجد اور نمازوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اہلِ علاقہ کو مسجد آباد رکھنے کا ذہن دیا۔

مسجد کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حاجی نوید ہاشمی(ڈسٹرکٹ ایجو کیش آفیسر ) ، ماسٹر اللہ بخش، ماسٹر راحیل ہاشمی، رحیم ملک (سیاسی شخصیت) ، کیپٹن پرویز، سید جاوید شاہ ، حاجی رسول بخش، سلیمانی رونجہ، محمد اسماعیل رونجہ، عبدالغنی(وائس چیئرمین بیلہ)، مولانا محمد یاسر سلیمانی اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)