دعوت اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 22فروری2020ءبروزہفتہ پنجاب فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ہم نیوز چینل کے بیوروچیف سردار ذیشان کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن زون اور ذمہ داران نے کیا نگران کابینہ سے ملاقات اورمکتبۃ المدینہ سے شائع کتب تحفے میں دی اور کراچی حاضری کی نیت کی۔(رپوٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 22فروری2020ءبروزہفتہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حویلیاں پریس کلب، مانسہرہ پریس کلب، ایبٹ آباد پریس کلب، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ، میڈیا کلب ایبٹ آباد کے صدر پریس کلب، جنرل سیکریٹری پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوری حاجی یعفور صاحب نے نیکی کی دعوت کے موضع پر بیان فرمایا اور شرکا کو نشر و اشاعت کے حوالے سے مدنی پھول دیاجبکہ رکن شوریٰ سے صحافیوں نے ملاقات کی اور ان سے مکتبتہ المدینہ کی تصانیف تحفے میں لی، اس موقعہ پر لاہور ریجن و رکن مجلس موجود تھے۔(رپوٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  مجلس نشرواشاعت کے تحت وزیر آباد پریس کلب میں معروف کالم نگار و سینئر صحافی استاد طاہر وزیر آبادی مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سوہدرہ اور وزیر آبادپریس کلب کے صدور، مختلف اخبارات و چینلز کے صحافیوں، کالم نگاروں ، رکن کابینہ مجلس نشرواشاعت اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرنگران کابینہ وزیر آباد اور رکن مجلس گوجرانوالہ نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ نگران کابینہ نے اجتماع کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے  سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع میں ارشد انصاری (صدر پریس کلب) ، بابر ڈوگر(سیکریٹری پریس کلب)، اقبال چوہدری(صدر فوٹوگرافر ایسوسی ایشن) اور دیگر سینئرصحافی، کالمسٹ، بیورو چیف سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں کو مکتبۃالمدینہ کی کتب تحفتاً پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کےتحت 21فروری2020ء بروز جمعرات فیضانِ سنت مسجد رینالہ خورد پاکپتن زون میں  سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی جبکہ میڈیا سے وابستہ ان شخصیات(محمد اشرف چشتی، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قادری، چوہدری دلدار، چودہری امجد، محمد جاوید و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات) نے شرکت کی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


20فروری2020ء بروز جمعرات مجلس نشرواشاعت پاکستان کےتحت لاہور زون میں رکن مجلس اور لاہور ڈویژن ذمہ دار نے روزنامہ جنگ کینیڈا کے چیف ایڈیٹر اشرف خان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی اور امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب فیضانِ نماز تحفے میں دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 19فروری 2020ءبروز بدھ اوکاڑہ کابینہ میں  نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی رکن مجلس و رکن ضلع اوکاڑہ اور ذمہ داران نے ضلعی جنرل سیکرٹری ریجنل یونین Ruj روزنامہ دنیا اخبار کے جرنلسٹس اور پاکستان اوکاڑہ سٹی پریس کلب شیر گڑھ عمران زاہد کھوکھر سے ملاقات کی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور فیضان مدینہ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی، اورمکتبہ المدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ عمران زاہد نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کا ہر شعبہ اہم ہے ہم آپ کے ساتھ ہے اِنْ شَآءَ اللہ پریس کلب میں صحافی اجتماع کروائینگے۔ (رپوٹر:اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


18فروری2020ء بروز منگل میٹرو ون نیوز چینل کی ٹیم نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا  دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا استقبال اراکیِن مجلس، رکن ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیا اور انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔وفد میں عنایت سمیع (پروڈیوسر) ٭ نعیم نظامی( کاپی ایڈیٹر) ٭ سلمان مغل(ایم سی آر انچارج) ٭ حفیظ انصاری (شوبز رپورٹر) ٭ ذوالفقار پیرزادہ (کرائم رپورٹر) ٭شجاعت قریشی( پولیٹکل رپورٹر) اور رشید الانہ( کیمرہ مین) شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان  کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل رکنِ مجلس اور رکنِ کابینہ نے حیدر آباد میں اخبارات کے مختلف آفس میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور جامعۃ المدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان  کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور رحیم یار خان زون میں صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مایہ ناز تصانیف فیضان نماز اور رسائل تحفے میں دئیے ۔ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اختر شیراز نے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان  کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ پریس کلب خوشاب سرگودھا زون میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں صدر پریس کلب اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ کابینہ نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، رکن مجلس نشرواشاعت سرگودھا زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 16فروری2020ء بروز اتوار لاہور رکن ریجن و رکن مجلس نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے وابستہ افراد کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں U.M.T یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن کے پروفیسر محمد شاہد اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان ِمدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ مدنی حلقے میں رکن مجلس لاہور جنوبی زون بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)