دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 25فروری2020ء بروز منگل اوکاڑہ کابینہ پاکپتن زون ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں  میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس اور زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے عابد حسین مغل کو ریجنل سیکرٹری اطلاعات تعینات ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ ( اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)