13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس
نشرواشاعت پاکستان کے تحت 22فروری2020ءبروزہفتہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد
میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حویلیاں پریس کلب، مانسہرہ
پریس کلب، ایبٹ آباد پریس کلب، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ، میڈیا کلب ایبٹ آباد کے
صدر پریس کلب، جنرل سیکریٹری پریس کلب اور
دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی و
رکن شوری حاجی یعفور صاحب نے نیکی کی دعوت کے موضع پر بیان فرمایا اور شرکا کو نشر و اشاعت کے حوالے
سے مدنی پھول دیاجبکہ رکن شوریٰ سے صحافیوں نے ملاقات کی اور ان سے مکتبتہ المدینہ
کی تصانیف تحفے میں لی، اس موقعہ پر لاہور ریجن و رکن مجلس موجود تھے۔(رپوٹر: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)