دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راجن پور ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں(عبدالحمید شاکر صدر پریس کلب، نسیم لاکھا جنر ل سیکریٹری، عاشق بخاری نائب صدر ، ملک فاروق اعوان سینئر صحافی ) کی آمد ہوئی۔ رکن ملتان ریجن و دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔ مدنی حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں دیں۔ اس موقع پرنگران کابینہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ  لاہور رکن ریجن و رکن مجلس نے اسد کھرل (سینئر اینکر پرسن)، نجم قریشی( پاکستانی نژاد برطانوی صحافی) اور سرفراز سید(ایگزیکٹو ایڈیٹر سینئر کالم نگار روزنامہ اوصاف) سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات رکنِ ریجن نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اورمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ الیکٹرونک میڈیا کلب خوشاب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں صدر الیکٹرونک میڈیا کلب خوشاب٭ رانا ظہیر ساجد( سماء نیوز) ٭ حافظ ذوالقرنین (ممبر الیکٹرونک میڈیا کلب خوشاب دن نیوز)٭ ملک فضل ( پریس کلب خوشاب) ٭ محمود( پریس کلب خوشاب) ٭ ملک پرویز ابوبکر مدہوال (نمائندہ ایکسپرس نیوز) ٭ چوہدری سرفراز میکن( نمائندہ نیو نیوز ) ٭ وقاص حسنی (نمائندہ ہم نیوز ) اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، رکنِ مجلس نشرواشاعت سرگودھا زون)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 9فروری بروزاتوارخیبر پختونخواہ پریس کلب ایبٹ آباد میں صحافیوں سے ملاقات ہوئی ۔ نگرانِ کابینہ عثمان عطاری نے صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور نیکی کی دعوت دی،نیز  مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفہ میں دئیے۔(رپورٹر: اسرار حسین عطاری مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 9فروری بروزاتوارسندھ سکھر زون میں روزنامہ ہلال پاکستان و ہلچل کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر رکن مجلس مبلغِ دعوت ِ اسلامی  محبوب عطاری نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف کرایا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیانیز شرکاکومکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفےمیں دئیے ۔(رپورٹر: اسرار حسین عطاری مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 9فروری بروزاتوارسندھ سکھر زون پریس کلب گمبٹ میں صحافیوں اور مختلف چینلز کے  نمائندوں کے درمیان حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں رکن مجلس مبلغِ دعوت ِ اسلامی محبوب عطاری نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف کرایا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا، شرکاکومکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفےمیں دئیے گئے ۔ (رپورٹر: اسرار حسین عطاری مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 8فروری بروز ہفتہ پنجاب گوجرنوالہ کامونکی کابینہ میں مدنی چینل کے مقبول عام پروگرام ہفتہ وار  مدنی مذاکرہ براہِ راست دیکھنے کا اجتماعی سلسلہ ہوا،جس میں صحافیوں نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔بعض کے نام یہ ہیں:جبران ثاقب ( جنرل سکریٹری پریس کلب) گلفام جٹ(نمائندہ 92 نیوز) خالد حمید (نمائندہ روزنامہ پاکستان)و دیگر صحافی شامل تھے۔۔(رپورٹر: اسرار حسین عطاری مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 8فروری بروز ہفتہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حاضری ہوئی ، رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر علی عطاری نے صحافیوں کی تربیت کی ،صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے گے،صحافیوں کے نام یہ ہیں : اطہر حسین، ابو الحسن، آصف (راٹھور قاضی ناصر، شعیب احمد، جاوید، عمران گیلانی، سید عمران علی۔(رپورٹر: اسرار حسین عطاری مجلس نشرواشاعت پاکستان)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے ارمابیل پریس کلب اوتھل کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں ارمابیل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے اراکین(سلیم مجاہد صدر، پیر بخش کلمتی نائب صدر ، احمد علی جاموٹ جرنل سیکرٹری، عبدالغفار لاسی نائب صدر، جہان زیب عطاری پریس سیکرٹری ، محسن سومرو سیکرٹری مشاورتی کمیٹی، عابد لاسی فنانس سیکرٹری قاضی یاسر رفیق تبسم محمدایوب ڈپٹی جرنل سیکرٹری) اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لسبیلہ کابینہ کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری نے خطاب کرتے ہوئے ارمابیل پریس کلب اوتھل کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام ایک لمحے میں پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ بطور مسلمان ہر صحافی کو چاہیئے کہ وہ اپنے قلم کو معاشرے کی فلاح وبہبود اور اسلامی تعلیمات کے فروغ دینے کے لئےاستعمال کریں تاکہ ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نےمزید کہا کہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اسلام کے سنہری اصولوں کو پہنچا نے کے لئے کوشاں ہےجس کے مثبت نتائج سامنے بھی آرہے ہیں مزید کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے انسان اس دنیا میں جو بوئے گا وہی آخرت میں کاٹے گا لہٰذا ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی بھلائی کا سامان کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے ۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری ، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)


10فروری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں پاکستانی نژاد کینڈین صحافی محبوب شیخ کی آمد ہوئی۔ اراکین مجلس نشرواشاعت اور رکن ریجن ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی امین عطاری سے ملاقات بھی کی۔ رکنِ شوریٰ نے مدنی حلقہ لگا کر انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


9فروری2020ء بروز اتوار نجی نیوز چینل کے بیورو چیف اور دیگر صحافیوں  نے جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکنِ مجلس حیدرآبادزون اور رکنِ کابینہ مجلس نشر و اشاعت نے انہیں خوش آمدید کہااور مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور غیر ملکی طلبہ کے حوالے سے بھی بتایا جسے سُن کر خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ (رپورٹ:اسرارحسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت7فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک رحیم یار خان کےپریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں پریس کلب کے صدر ممتاز مہانہ اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحیم یار خان میں رکن شوریٰ کے ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں بھی شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)