گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے ارمابیل پریس کلب اوتھل کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں ارمابیل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے اراکین(سلیم مجاہد صدر، پیر بخش کلمتی نائب صدر ، احمد علی جاموٹ جرنل سیکرٹری، عبدالغفار لاسی نائب صدر، جہان زیب عطاری پریس سیکرٹری ، محسن سومرو سیکرٹری مشاورتی کمیٹی، عابد لاسی فنانس سیکرٹری قاضی یاسر رفیق تبسم محمدایوب ڈپٹی جرنل سیکرٹری) اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لسبیلہ کابینہ کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری نے خطاب کرتے ہوئے ارمابیل پریس کلب اوتھل کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام ایک لمحے میں پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ بطور مسلمان ہر صحافی کو چاہیئے کہ وہ اپنے قلم کو معاشرے کی فلاح وبہبود اور اسلامی تعلیمات کے فروغ دینے کے لئےاستعمال کریں تاکہ ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نےمزید کہا کہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اسلام کے سنہری اصولوں کو پہنچا نے کے لئے کوشاں ہےجس کے مثبت نتائج سامنے بھی آرہے ہیں مزید کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے انسان اس دنیا میں جو بوئے گا وہی آخرت میں کاٹے گا لہٰذا ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی بھلائی کا سامان کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے ۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری ، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)