21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت
15فروری2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ راجن پور ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں(عبدالحمید شاکر صدر پریس کلب، نسیم لاکھا جنر ل سیکریٹری، عاشق بخاری نائب صدر
، ملک فاروق اعوان سینئر صحافی ) کی
آمد ہوئی۔ رکن ملتان ریجن و دیگر ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔ مدنی حلقے میں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں دیں۔ اس موقع پرنگران کابینہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)