میڈیا سے وابستہ شخصیات کا حیدرآباد میں جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ آن
لائن کا دورہ

9فروری2020ء بروز اتوار نجی نیوز چینل کے بیورو
چیف اور دیگر صحافیوں نے جامعۃ المدینہ و
مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ
حیدرآباد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکنِ مجلس حیدرآبادزون اور رکنِ کابینہ مجلس نشر
و اشاعت نے انہیں خوش آمدید کہااور مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور غیر ملکی طلبہ کے حوالے سے بھی بتایا جسے سُن کر خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو سراہا۔ (رپورٹ:اسرارحسین
عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت
پاکستان کے تحت7فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک رحیم یار خان کےپریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی
حلقے میں پریس کلب کے صدر ممتاز مہانہ اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔اس
موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحیم یار خان میں رکن شوریٰ کے
ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں بھی شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کی
یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت7فروری2020ء بروز
جمعۃالمبارک ملتان پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافت سے
وابستہ شخصیات اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ مجلس نے
سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت7فروری2020ء بروز
جمعۃالمبارک جمشید رضوانی (روہی چینل
اور 24 چینل کے ہیڈ آف جنوبی پنجاب) کی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ اس موقع
پر رکن مجلس اور رکن ریجن ملتان نےانہیں
خوش آمدید کہا اور شعبہ جات کا وزٹ کروایا نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے رکنِ مجلس نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ 5
جنوری2020ء بروز بدھ گکھڑ پریس کلب گوجرانوالہ کادورہ کیا اور مختلف صحافیوں
سے ملاقات کرکے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 4فروری2020ء بروز منگل رکن
مجلس اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے لاڑکانہ زون سیہون شریف
کے پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر
انہوں نےپریس کلب کے ممبران سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے پریس کلب میٹنگ ہال میں اجتماعی طور پرمدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 4فروری2020ء بروز منگل رکن
گوادر زون نے اوتھل ارمابیل پریس کلب
اوتھل کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں عبدالغفار اور طاہر جان اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ہفتہ
وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کا
وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 4فروری2020ء بروز منگل حیدر
آباد زون میں رکن زون نے حامد شیخ (بیوروچیف جیو نیوز) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن
حیدرآباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 2فروری2020ء بروز اتوار
حویلیاں خیبر پختونخواہ کی حویلیاں پریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔
مدنی حلقے میں چیئرمین پریس کلب، صدر، نائب صدر اور پریس کلب کے دیگر ممبران نے
شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی
کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 3 فروری2020ء
بروز پیر لاہور زون کے پریس کلب لاہور میں
اجتماع میلاد کا سلسلہ کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ چند کے
نام یہ ہیں (1) صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری (2) سنیئر نائب صدر راے حسنین
طاہر،(3) فنانس سیکریٹری زاہد شیروانی(4) قمرزمان بھٹی صدر پنجاب یونین آف
جرنلسٹ(5) ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،(6) فاروق امجد فاروق کلو(7) سنیئر صحافی
محبوب چوہدری،(8) پرویز الطاف سیکریٹری فوٹو جنرنلسٹ(9) وسیم فاروق اور
دیگرسنیئر صحافیوں نے شرکت کی اور جنوبی زون کے نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے
نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا۔ اس
موقع پر مجلس شرواشاعت کے ریجن ذمہ دار اور رکن شمالی زون بھی موجود تھے۔(رپورٹ۔ اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)

دعوت اسلامی
کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 3 فروری2020ء
بروز پیرحیدر آباد زون کے مختلف اخبارات کے
دفاتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس
میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو حیدرآباد آفندی ٹاون میں قائم فیضان
مدینہ میں موجود مدرستہ المدینہ آن لائن کے شعبہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اوراس
موقع پررکن مجلس و حیدر آباد زون کے رکن اور رکن کابینہ نشرواشاعت نے حیدر آباد
میں اخبارات کے مختلف دفاتر میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت پاکستان)
امیراہلسنت کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے نیشنل پریس کلب
اسلام آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 31جنوری2020ء
بروز جمعۃالمبارک امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام
آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام ہوا ۔
اجتماع میں شکیل قرار (صدر نیشنل
پریس کلب اسلام آباد )، انور رضا (جنرل سیکریٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد ) اور
دیگر سینئر صحافی سمیت ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس نشر و اشاعت محمد حسنین رضا عطاری نے دعائے مغفرت
کروائی ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری،
پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)