دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت کے تحت 2فروری2020ء بروز اتوار حویلیاں خیبر پختونخواہ کی حویلیاں پریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں چیئرمین پریس کلب، صدر، نائب صدر اور پریس کلب کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)