دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 28جنوری2020ء بروز منگل رکن مجلس و گوادر زون  کے رکن نے نگرانِ کابینہ کے ہمراہ اوتھل ارمابیل پریس کلب کے صحافی قاضی یاسر(نیوز رپورٹر) اور نصیر احمد لنگاہ (نیوز رپورٹر) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات نگرانِ کابینہ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی درستی کے لئے نماز کورس کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت کے تحت 29جنوری2020ء بروز بدھ لاہور زون میں رکن ریجن مجلس نشرواشاعت نے ڈویژن ذمہ دار ڈسٹرکٹ سوات کے ہمراہ سینئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت دی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں:عارف حمید بھٹی(اینکر پرسن) ٭عمران یعقوب خان(سینئر صحافی، تجزیہ نگار )٭طاہر ملک ( سینئر صحافی تجزیہ نگار )٭سعید قاضی (سینئر تجزیہ کار) اور دیگر شخصیات۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 25جنوری2020ءبروزہفتہ لاہور زون فیضان مدینہ جوہرٹاون میں سینئر نائب صدر اور دن نیوز کے اینکر پرسن رائے حسنین طاہر کی آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس و رکن ریجن نے کیا انکو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا شعبہ جات میں ہونے والے کاموں سے متاثر ہو کر انہوں نےاپنی ایک کنال زمین دعوت اسلامی کے کو وقف کردی۔(رپورٹ۔ اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 25جنوری2020ءبروزہفتہ لاہور زون فیضان مدینہ جوہرٹاون میں سینئر صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس و رکن ریجن نے کیا انکو دعوت اسلامی کے مختلف شعباجات کا وزٹ کروایا گیا ان صحافیوں کے نام یہ ہیں،سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب واینکر پرسن رائے حسنین طاہر،سینئر صحافی زاہد شفیق طیب(روزنامہ پاکستان)،سینئر صحافی امجد کلو(ایڈیٹر روزنامہ جنگ)،سینئر صحافی محبوب چوہدری(روزنامہ نوائے وقت)،اینکر پرسن آصف جیلانی(ڈان نیوز)،سینئر صحافی میاں عارف(وائس آف ایشیاء)،سینئر صحافی وسیم فاروق ملک(GNN News(رپورٹ۔ اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت سندھ پاکستان کے زیر اہتمام 20 جنوری2020 بروز پیر بمقام جامع مسجد فرقانیہ لیاقت آبادکراچی زون میں مدنی حلقہ منعقد ہوا ، جس میں رکن شوری و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری صاحب، میڈیا سے وابستہ افراد نے اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ، مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان کیا، بعدِ بیان صحافیوں کےایک وفد نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت مجلس نشرواشاعت پاکستان 20 جنوری بروزپیر منگل پبلک نیوز کے اینکر پرسن اسامہ طیب اور سینئر صحافی چیف ایڈیٹر عبدالرزاق کی لا ہور زون فیضان مدینہ جوہر ٹان میں آمد ہوئی ۔ مجلس نشرواشاعت کے رکنِ مجلس و رکن ِریجن  نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اس موقع پر مہمان صحافیوں نے فروری کے مہینے میں قافلے میں سفر کی نیت کی۔ (رپورٹر : اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوت مجلس نشرواشاعت پاکستان 21 جنوری بروز منگل   بیورو چیف میٹرو ون چینل ندیم ڈار، بیورو چیف فرنٹیئر پوسٹ سجاد ڈار، ناظم بٹ بیورو چیف دی نیوز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ دورہ کیا۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت گوجرانوالہ پنجاب پاکستان کے رکنِ زون نے ذمہ داران کے ساتھ ان صحافیوں کا استقبال کیا۔ مبلغِ دعوت ِ اسلامی نے مدنی حلقہ لگایا اور نیکی کی دعوت پیش کی ۔ اس موقع پر تشریف لانے مہمان صحافیوں کو تحفۃًکتب و رسائل پیش کئے گئے۔(رپورٹ : اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت23جنوری2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ پنجاب میں رکن مجلس و رکن زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے گکھڑ پریس کلب کے صدر صبیح الرحمٰن سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد اور مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں گکھڑ کے جملہ صحافیوں سمیت وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت18جنوری2020ء بروز  ہفتہ لاہور زون میں مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس و رکن ریجن نے مختلف سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو نیکی کی دعوت دی۔ چند کے نام یہ ہیں: (1)صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری (2)جنرل سیکریٹری بابر ڈوگر (3) سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر (4)فنانس سیکریٹری پنجاب یونین آف(5)جرنلسٹ ذوالفقار علی مہتو (6) سینئر صحافی عمران شیخ نیو ٹی وی (7) سینئر صحافی رانا اکرام دنیا نیوز (8) سینئر صحافی سالک نواز City42 (9)محبوب احمد روزنامہ نوائے وقت (10) سینئر پروڈیوسر رانا شہزاد دن نیوز (11)اینکر پرسن پبلک نیوز اسامہ طیب (12)کاپی ایڈیٹر افضل بھٹی(13)اسائنمنٹ ایڈیٹر رانا بلال (14)حسنین چوہدری 92نیوز۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ان کو فیضان مدینہ جوہرٹا ؤن لاہور وزٹ کی دعوت دی اور انہیں مکتبہ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفہ میں دیں۔ اس موقع پر مجلس نشرواشاعت ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ دار بلال عطاری مجلس نشرواشاعت ڈویژن لاہور کے ذمہ دار شہزاد مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت14 جنوری2020ء بروز منگل رکن مجلس و ریجن ذمہ دار نے دیگرذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کراچی کے پریس کلب میں فہیم صدیقی (بیوروچیف جیو نیوز )سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اورعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اٹک میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژن نگران، اراکين کابینہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران زون لیاقت علی عطاری نے ”جوانی کو سنت کے مطابق گزارنے “سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی جوانیوں کونیکی کے کاموں میں صرف کرنا چاہیئے اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا مسافر بن کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیئےہے۔(رپورٹ:سید بلال عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ ٹنڈو محمد خان کے پریس کلب میں صحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔تفصیلات کے مطابق رکن مجلس اور حیدر آباد کے رکن زون اور رکن کابینہ نے ٹنڈو محمد خان میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اور ایک صحافی نے 1 ماہ کے قافلےمیں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )