دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مجلس نشرواشاعت کے رکن زون گوجرانوالہ نے لالہ عمران امین( نیوز ون بیورو چیف) اور حافظ عرفان( کیپیٹل نیوز بیورو چیف )سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک ملتان زون  میں اوصاف اخبار کےچیف رپورٹر، چیف ڈپٹی رپورٹرسمیت دیگر عملے نے اشاعت الاسلام ملتان کا وزٹ کیا ۔ رکن مجلس و رکن ریجن ملتان نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں مدرسۃالمدینہ للبنین، مدرسۃالمدینہ للبنات، مدرسۃالمدینہ نابینا، مدرسۃالمدینہ آن لائن اور جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا ۔ اس دوران انہوں نےمدرسۃالمدینہ آن لائن میں ہند اورلندن کے طلبہ سے گفتگو بھی کی۔ صحافیوں نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرناظم الامور مدرسۃ المدینہ آن لائن اور رکن کابینہ ذمہ دار نشرواشاعت بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ لاہور زون میں مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس و رکن ریجن اسلامی بھائی  نے بابر ڈوگر(سیکریٹری لاہور پریس کلب) ٭ گوہر بٹ(سینئرصحافی آپ نیوز) ٭افضل عباسی(اسائنمنٹ ایڈیٹر بول نیوز) ٭ذوالفقار علی مہتو (فنانس سیکریٹری) ٭اعجاز احمد بٹ( بیورو چیف K21لاہور) ٭حسن خالد(اینکر پرسن24 نیوز) ٭قاضی طارق عزیز(چیف ایڈیٹر روزنامہ آن ریکارڈ) ٭عبدالقیوم(اردو نیوز) سلمان احمد(منیجر لاہور پریس کلب) ٭اقبال چوہدری(صدر فوٹوگرافر ایسوسی ایشن پاکستان) سےملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 10جنوری بروز جمعۃالمبارک کو لاہور میں ہونے والے صحافی اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلےمیں8جنوری2020ء بروز بدھ رکن مجلس نےدیگر ذمہ داران کےہمراہ ٭شفیق طیب (سینئر صحافی) ٭عقیل احمد (مینیجر لاہور پریس کلب) ٭قاضی طارق عزیز(چیف ایڈیٹر روزنامہ آن ریکارڈ ) ٭مصطفی چوہدری( سینئر صحافی ڈان نیوز) ٭ عمران شیخ(سینئر صحافی) ٭ امتیاز (سنیئر صحافی نیو TV) ٭عامر قریشی(سینئر صحافی جیو نیوز) ٭عبدالمتین(سینئر صحافی24نیوز)اور دیگر صحافیوں سےملاقاتیں کیں اور انہیں صحافی اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 10جنوری بروز جمعۃالمبارک کو لاہور میں ہونے والے صحافی اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلےمیں رکن مجلس نےدیگر ذمہ داران کےہمراہ پریس کلب لاہور میں ارشد انصاری (صدر پریس کلب) ، ذوالفقار علی مہتو( سینئرصحافی و تجزیہ نگار ) اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں صحافی اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 3 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک ملتان پریس کلب میں صحافی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ اختتام پرذمہ داران نے صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کے تحت 7 جنوری2020ء بروز منگل صحافت کے شعبے سے وابستہ شخصیات ٭سلیم ناز(ایڈیٹر نوائے وقت میگزین) ٭ رفیق بخاری(ایڈیٹر اوصاف میگزین ) ٭اعجاز خان ترین( بیورچیف خیبر چینل) ٭جہانگیرخان ترین(رپورٹر)نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان کا وزٹ کیا۔ رکن مجلس و ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں خوش آمدید کہا اور ان کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا ، اس موقع پر رکنِ کابینہ اور نگرانِ کابینہ بھی ساتھ موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت7جنوری2020ء بروز منگل رکن مجلس و رکن شمالی زون  اسلامی بھائی نے ڈاکٹر اجمل نیازی (ستارہ امتیازکے حامل، پروفیسر، سینئر صحافی) سے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کے صاحبزادے محمد احسن نیازی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد کیلئے دعائے صحت کی اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 3جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں کامران رفیق(موٹیویشنل اسپیکر، کالم نگار) کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ مجلس، ریجن ذمہ دار، میڈیا سے وابستہ افراد و دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


اعجاز بھٹی کے بیتے کا رضائے الہی سے انتقال

رکنِ مجلس اور رکنِ کابینہ نے ان سے تعزیت کی

تفصیل:

دعو ت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے رکنِ مجلس نے رکنِ کابینہ کے ہمراہ3جنوری2020ء کو فیروز والہ پریس کلب کے ممبر اعجاز بھٹی کے بیٹے کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی۔ذمّہ داران نے اعجاز بھٹی کے بیتے کو غسل بھی دیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان)


بہاولپورکے پریس کلب میں مدنی حلقہ

صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کے تحت 2جنوری 2020ء کو بہاولپورکے پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نشرواشاعت اور ریجن ذمّہ دار سمیت پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعو ت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور ہر جمعرات دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اوکاڑہ میں ایصالِ ثواب  اجتماع

مبلغ دعوت اسلامی کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت یکم جنوری 2020ء کوپنجاب کے شہر اوکاڑہ میں صحافی امتیاز ملک کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں رکنِ مجلس، رکنِ زون اوکاڑہ اور دیگر ذمّہ داران سمیت لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور پاکپتن سے آئے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔