دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک ملتان زون  میں اوصاف اخبار کےچیف رپورٹر، چیف ڈپٹی رپورٹرسمیت دیگر عملے نے اشاعت الاسلام ملتان کا وزٹ کیا ۔ رکن مجلس و رکن ریجن ملتان نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں مدرسۃالمدینہ للبنین، مدرسۃالمدینہ للبنات، مدرسۃالمدینہ نابینا، مدرسۃالمدینہ آن لائن اور جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا ۔ اس دوران انہوں نےمدرسۃالمدینہ آن لائن میں ہند اورلندن کے طلبہ سے گفتگو بھی کی۔ صحافیوں نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرناظم الامور مدرسۃ المدینہ آن لائن اور رکن کابینہ ذمہ دار نشرواشاعت بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )