21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ ٹنڈو محمد خان کے پریس
کلب میں صحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔تفصیلات کے مطابق رکن مجلس اور حیدر آباد کے رکن زون اور رکن کابینہ نے ٹنڈو محمد خان میں صحافیوں
سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اور ایک صحافی نے 1 ماہ کے قافلےمیں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس
نشرواشاعت )