بہاولپورکے پریس کلب میں مدنی حلقہ

صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کے تحت 2جنوری 2020ء کو بہاولپورکے پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نشرواشاعت اور ریجن ذمّہ دار سمیت پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعو ت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور ہر جمعرات دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اوکاڑہ میں ایصالِ ثواب  اجتماع

مبلغ دعوت اسلامی کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت یکم جنوری 2020ء کوپنجاب کے شہر اوکاڑہ میں صحافی امتیاز ملک کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں رکنِ مجلس، رکنِ زون اوکاڑہ اور دیگر ذمّہ داران سمیت لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور پاکپتن سے آئے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

حیدرآباد میں صحافیوں سے ملاقاتیں،نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

29 دسمبر بروزاتوار دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کےرکنِ مجلس نے رکنِ زون حیدر آباد اور رکنِ کابینہ کے ہمراہ حیدر آباد کے ریڈیو پاکستان FM-101 اور پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔صحافیوں کے نام یہ ہیں: حسنین خان (پریس کلب حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری)، جنید خانزادہ (سابق صدر پریس کلب)، محمد مجاہد، فیصل۔ ( رپورٹر:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)

فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن  میں سینئر صحافی کی آمد

تفصیل:

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورپاکستان میڈیا انڈسٹری سے وابستہ سینئر صحافی محمد ساجد عطاری کی آمد ہوئی ۔ رکنِ زون نے ان کا استقبال کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات وزت کروایا۔محمد ساجد عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔( رپورٹر:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)


اسلام آباد کے پریس کلب میں ایصالِ ثواب مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 29دسمبر2019ء کو اسلام آباد پریس کلب میں ایصالِ ثواب مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی نےشرکا کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔اجتماع میں مسعود ملک(سینئر صحافی) منظور ملک( ریزیڈنٹ ایڈیٹر) گلزار خان (سینئر صحافی) تیمور جدون (A.P.P) طاہر جعفری،شرجیل امجد راؤ، اکرم، رضوان مجتبیٰ، سہیل چیتاسمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ ( رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)

اوتھل پریس کلب میں سینئر صحافی سے ملاقات

عبد الحمید شاہین سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کےذمّہ دار اسلامی بھائی نے 29 دسمبر بروز اتوار بلوچستان کے شہر اوتھل کے پریس کلب میں عبدالحمید شاہین چنا ( ممبر پریس کلب، سینئر صحافی)سے ملاقات کی اور انکی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ ذمّہ دار اسلامی بھائی نے انہیں اپنی مرحومہ بہن کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ( رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)


میر پور خاص میں مختلف اخبارات کے دفاتر میں صحافیوں کو نیکی کی دعوت کا سلسلہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے ذمّہ داران نے 29دسمبر2019ء کومیر پور خاص میں مختلف اخبارات کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت27 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعۃالمبارک کے نماز کے بعد  عاصم لطیف چوہدری (جنرل سیکرٹری میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب) کے والد محترم کے لئےایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میڈیا انڈسٹری (ایکسپریس نیوز،سماء نیوز ، چینل24، سٹی42، سٹی نیوز نیٹ ورک اور بول نیوز)سےوابستہ سینئر صحافی، کونٹینٹ رائیٹر اورسیدمحمد سجاد عطاری ( سینئر صحافی) سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعا فرمائی اور شرکائے اجتماع سے ملاقات بھی کی ۔(اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 26 دسمبر2019 ء بروز جمعرات رکن شمالی زون و رکن مجلس نے لاہور سے آپریٹ ہونے والے یوکے کے چینل UK44 میں اسائنمنٹ ہیڈ کے طور پر کام کرنے والے سینئر صحافی سید محمد شاہد علی عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کے حالیہ یوکے کے دورے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نگران شوریٰ کے یوکے میں ہونے والے بیانات کو ہر ممکن کوریج دینے کی یقین دہانی کروائی ۔ (اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 24 دسمبر 2019ء کو رکنِ مجلس نے رکن زون اور ڈیفنس کابینہ کے ذمّہ دار کے ہمراہ لاہورکے جنرل اسپتال میں  پاکستان میڈیا انڈسٹری سے وابستہ سینئر صحافی رانا سجاد عطاری سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنےکی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کےتحت25 دسمبر2019ء بروزبدھ کو ملتان زون میں رکنِ مجلس، ریجن ذمہ دار اور رکن ِزون نے اخبار”روزنامہ جہان پاکستان“کے دفتر میں مختلف صحافیوں(مرزا ندیم(بیورو چیف) ناصر زیدی(چیف رپورٹر )مظہر منصور (رپورٹر)۔ سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ کی آن لائن برانچ کا وزٹ کرنےکی دعوت دی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں ماہنامہ ”فیضانِ مدینہ“ بھی تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار) )۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت21 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ ریجن ذمہ دار نے داسو کوہستان KPK میں رحمت نبی( سینئر صحافی) سےملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ ذمہ دار نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)