دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 26 دسمبر2019 ء بروز جمعرات رکن شمالی زون و رکن مجلس نے لاہور سے آپریٹ ہونے والے یوکے کے چینل UK44 میں اسائنمنٹ ہیڈ کے طور پر کام کرنے والے سینئر صحافی سید محمد شاہد علی عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کے حالیہ یوکے کے دورے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نگران شوریٰ کے یوکے میں ہونے والے بیانات کو ہر ممکن کوریج دینے کی یقین دہانی کروائی ۔ (اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)