اوکاڑہ میں ایصالِ ثواب  اجتماع

مبلغ دعوت اسلامی کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت یکم جنوری 2020ء کوپنجاب کے شہر اوکاڑہ میں صحافی امتیاز ملک کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں رکنِ مجلس، رکنِ زون اوکاڑہ اور دیگر ذمّہ داران سمیت لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور پاکپتن سے آئے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔