دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت27 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعۃالمبارک کے نماز کے بعد  عاصم لطیف چوہدری (جنرل سیکرٹری میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب) کے والد محترم کے لئےایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان میڈیا انڈسٹری (ایکسپریس نیوز،سماء نیوز ، چینل24، سٹی42، سٹی نیوز نیٹ ورک اور بول نیوز)سےوابستہ سینئر صحافی، کونٹینٹ رائیٹر اورسیدمحمد سجاد عطاری ( سینئر صحافی) سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعا فرمائی اور شرکائے اجتماع سے ملاقات بھی کی ۔(اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)