دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کے تحت پاکستان کے شہرلودھراں کے   پریس کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے ”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: مقصود احمد بٹ (صدر پریس کلب)، شیخ معراج الدین(جنرل سیکرٹری)۔(اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت پاکستان)


14دسمبر بروزہفتہ کو میں صحافت سے وابستہ عبدالحمید شاکر(صدر پریس کلب راجن پور)، عاشق بخاری(ابتک چینل) اور دیگر شخصیات نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ راجن پور کا وزٹ کیا۔ رکن مجلس ملتان، ریجن ذمہ دار، رکن کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےکِڈز مدنی چینل، مدرسۃ المدینہ بالغان اور مدرسۃ المدینہ للبنین میں عصری علوم سے متعلق معلومات فراہم کیں نیزپریس کلب میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت آفس)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 12دسمبر 2019ء کوریجن ذمّہ دار اور کنِ زون نے ڈیرہ غازی خان میں مختلف صحافیوں سے ملاقاتیں کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: ڈاکٹر محمود شیخ، محمد فیض، الیاس چانڈیہ، محبوب ثاقب۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 12دسمبر2019ء کورکنِ زون اور ریجن ذمّہ دار نے پریس کلب  ڈیرہ غازی خان کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر محمد سجاد چنوں سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


12دسمبر2019ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کی آمد ہوئی ۔ رکنِ زون اورریجن ذمّہ دار نے ان کا استقبال کیااور مدنی حلقے لگائے ۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش  کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت پریس کلب ملتان میں اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔اجتماع کے اختتام پر  رکنِ مجلس نے صحافیوں کومکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں جرنلسٹ یونین کے عہدیداران اور دیگر صحافیوں کی آمد ہوئی۔ رکن مجلس گوجرانوالہ زون سمیت دیگر ذمّہ داران نے ان کا استقبال کیا اور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔چند عہدیداران کے نام یہ ہیں: محمد قیصر بٹ (صدر)، ڈاکٹر شہزاد (جنرل سیکرٹری)، راؤعصمت اللہ (بیوروچیف میٹرو واچ)، بابر شہزاد (رپورٹر)، حاجی ظہیر السلام (بیورو نیوز5)، عمران جٹ (بیورو میڈیا ایکسپریس)، جنید باجوہ (بیورو چیف)، رانا راشد (رپورٹر)، ملک اعجاز (فنانس سیکرٹری)، عمران علی( بیورو چیف)، وقار گورائیہ (رپورٹر )، علی ڈار (ایڈیٹر)۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس نشر واشاعت کے تحت9 دسمبر2019ء بروز پیر بھلوال سرگودھا زون نور حیات کالونی میں سالانہ گیارھویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھول دئیے ۔اس اجتماع پاک میں مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی جن کے نام یہ ہیں:مرزا محمد اسلم بیگ (صدر پریس کلب بھلوال)، ندیم الماس(چیف ایڈیٹر ہفت روزہ الخیال)، مہر نوید(رپوٹ: روز نامہ دنیا) ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت قصور کابینہ کے رکنِ مجلس اوراسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش  کے بعد 3 نومبر بروز اتوار 2019 ء کو شوکت نقشبندی(صدر پریس کلب قصور) کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اور آپ کے ملفوظات بھی سنے۔ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کروایا۔(اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 3 نومبر بروز منگل 2019 ء کو ڈیرہ اللہ یار زون میں پریس کلب سبی کے تحت ایک تقریب کا اہتمام ہواجس میں  سبی کی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، مذہبی شخصیات سمیت پریس کلب کے صدر، سینئر صحافیوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس نشرواشاعت ڈیرہ اللہ یار زون نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعار ف پیش کیا اور اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کے لئےمدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)


یکم دسمبر2019ء کو بلوچستان کے شہرسبی پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رکن مجلس نشرو اشاعت  نے شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ مجلس نےمختلف صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: سردار بہادر خان مہمند (کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل)، ملک پرویز چانڈیو (I.Gسبی کیپٹن ریٹائرڈ)، سید زاہد شاہ (ڈپٹی کمشنر سبی)، ملک اکرم بنگلزئی (صدر پریس کلب )۔ (رپورٹ: اسرارحسین عطاری، آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت کےریجن ذمّہ دار، رکنِ زون اور رکنِ مجلس نے 30نومبر 2019ء کوپریس کلب ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ذمّہ داران نےانہیں مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں دی۔چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: زبیر ، رانا سجاد، ندیم قریشی، امین پٹھان۔(نجی اخبار سے وابستہ صحافی)۔ (رپورٹ: اسرارحسین عطاری، آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)