21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 3 نومبر بروز منگل 2019 ء کو ڈیرہ اللہ یار زون میں پریس کلب سبی کے تحت ایک تقریب کا اہتمام ہواجس میں سبی کی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، مذہبی شخصیات سمیت پریس کلب کے صدر، سینئر صحافیوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس نشرواشاعت ڈیرہ اللہ یار زون نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعار ف پیش کیا اور اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کے لئےمدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان)