دعو ت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 27نومبر 2019ء کو ریڈیو پاکستان FM-101میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ مجلس اور رکنِ کابینہ سمیت FM-101 کےاسٹاف نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ حیدر آباد نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔اجتماع کے اختتام پر شرکا کو مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں دی گئیں۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت26نومبر 2019ء کو سرگودھا پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں علمائےکرام، پریس کلب کے عہدیداران، پریس کلب کے  جنرل سیکریٹری، فنانس سیکریٹری،گروپ لیڈر اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے” عشق مصطفیٰ اور حسن مصطفیٰﷺ “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔اجتماع میں شرکت کرنے والے چند شخصیات کے نام یہ ہیں:شاہین فاروقی (سینئر صحافی)، رانا ساجد اقبال (جنرل سیکریٹری)، حاجی سلیم قادری (روزنامہ جہاں اب)، سید شہزاد شیرازی (چیف ایڈیٹرروزنامہ الجلال)، ملک اصغر (بیوروچیف)، عبدالحنان چوہدری (بیوروچیف ARY نیوز)، التمش بھٹی (بیوروچیف روزنامہ آپ)، محمد سلیمان معظم (بیوروچیف بول نیوز)، عمران گورایہ(بیورو چیف روزنامہ ہفت روزہ نوائے فن)، اسجد چوہدری (92 نیوز)، حافظ معتصم (دن نیوز)، محمد ریاض (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ خبردار)، محمد نواز (بیوروچیف روزنامہ امن)۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 26نومبر 2019ء کو روزنامہ آفتاب اخبار میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسد ممتاز (ایڈیٹر)اور مظہر جاوید (جوائنٹ گروپ ایڈیٹر) سمیت دیگر میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے ”عشق مصطفیٰﷺ“کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں صحافیوں کی آمد ہوئی ۔نگران مجلس، ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا اورفیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔دورانِ وزٹ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور نماز اورفرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ چندصحافیوں کے نام یہ ہیں: فضیل سوہو (92 اخبار وچینل پریزیڈینٹ ایڈیٹر)، حافظ سرفراز (92چیف رپورٹر)، ظہیر بھٹی (رپورٹر)، وسیم (روہی چینل رپورٹر)، ارسلان (92کیمرہ مین)، حسیب اعوان (92 رپورٹر)، جعفر (92 رپورٹر)

25نومبر 2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے رکن مجلس نے شاہدرہ فیروز والا پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محمد یعقوب (نائب صدر پریس کلب) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دی۔ رکنِ مجلس نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت بھی دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 23نومبر2019ء کوبلوچستان کے شہر اوتھل ارمابیل کے پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول سمیت  دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میلاد میں شرکت کرنے والی چند شخصیات کے نام یہ ہیں: رفیق تبسم (صدر پریس کلب)، اسد شاہ جیلانی (سیاسی رہنما)،غلام نبی شاہ (سیاسی رہنما)،گران خان (بزنس مین)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو شاعت کے تحت اسلام آباد کے پریس کلب میں ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں صحافیوں کی آمد ہوئی۔ مجلس نشرواشاعت کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور متعلقہ شعبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ چند صحافیوں کے نام یہ ہیں: ٭ مظہر خان (خبریں اخبار) ٭رانا عرفان (پاکستان اخبار) ٭شفقت بھٹہ (دنیا اخبار و نیوز چینل) ٭رفیق قریشی (اوصاف اخبار چیف رپورٹر) ٭مظہر جاوید آفتاب۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس نشر اشاعت کے تحت 20نومبر 2019ء کو حیدر آباد کی ایک مسجد میں میلاد  اجتماع ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی اور 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے کلام کیا۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت20 نومبر 2019ء کو  رکنِ مجلس نے کابینہ نگران کے ہمراہ ریڈیو پاکستان 101کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری محمد حسین ہر مجاہد(ریڈیو پاکستان کے انچارج پروگرام) سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت پنجاب کے شہر اٹک کے پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔ رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے ”نماز“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا  کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 19نومبر2019ء کو ذمہ داران نے رکنِ مجلس نشرو اشاعت کے ہمراہ بھلوال پنجاب میں صدر پریس کلب بھلوال مرزا محمد اسلم بیگ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ محمد ارسلان عطاری، رکن مجلس نشرواشاعت سرگودھا زون)