21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت26نومبر 2019ء کو سرگودھا پریس کلب میں اجتماع
میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں علمائےکرام، پریس کلب کے عہدیداران، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری، فنانس سیکریٹری،گروپ لیڈر اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی
وقار المدینہ عطاری نے” عشق مصطفیٰ اور حسن مصطفیٰﷺ “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔اجتماع میں شرکت کرنے والے چند شخصیات کے نام یہ ہیں:شاہین فاروقی (سینئر
صحافی)، رانا
ساجد اقبال (جنرل سیکریٹری)، حاجی سلیم قادری (روزنامہ جہاں اب)، سید
شہزاد شیرازی (چیف ایڈیٹرروزنامہ الجلال)، ملک اصغر (بیوروچیف)، عبدالحنان
چوہدری (بیوروچیف
ARY نیوز)، التمش
بھٹی (بیوروچیف
روزنامہ آپ)، محمد سلیمان معظم (بیوروچیف بول نیوز)، عمران گورایہ(بیورو چیف
روزنامہ ہفت روزہ نوائے فن)، اسجد چوہدری (92 نیوز)، حافظ معتصم
(دن نیوز)،
محمد ریاض
(چیف ایڈیٹر ہفت روزہ خبردار)، محمد
نواز (بیوروچیف
روزنامہ امن)۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری،
کارکردگی ذمّہ دار مجلس نشرواشاعت)