دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 3جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں کامران رفیق(موٹیویشنل اسپیکر، کالم نگار) کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ مجلس، ریجن ذمہ دار، میڈیا سے وابستہ افراد و دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی ذمہ دار)