7 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
ڈیرہ اللہ یار زون بلوچستان میں اوستہ محمد پریس کلب میں مدنی
حلقے کا سلسلہ
Wed, 5 Feb , 2020
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 31جنوری2020ء
بروز جمعۃالمبارک ڈیرہ اللہ یار زون بلوچستان
میں اوستہ محمد پریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں ذوالفقار خان
کھوسہ(صدر اوستہ محمد پریس کلب )، علی مرادن جمالی(سابق صدر اوستہ محمد پریس کلب)، نمائندہ مشرق نیوز، نمائندہ سندھ ٹی وی و دیگر صحافیوں
نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نےشرکا
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری،
پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)