دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت7فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک رحیم یار خان کےپریس کلب میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں پریس کلب کے صدر ممتاز مہانہ اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحیم یار خان میں رکن شوریٰ کے ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں بھی شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)