دعوتِ اسلامی کی  مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 31جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام ہوا ۔ اجتماع میں شکیل قرار (صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد )، انور رضا (جنرل سیکریٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد ) اور دیگر سینئر صحافی سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس نشر و اشاعت محمد حسنین رضا عطاری نے دعائے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)