9فروری2020ء بروز اتوار نجی نیوز چینل کے بیورو چیف اور دیگر صحافیوں  نے جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکنِ مجلس حیدرآبادزون اور رکنِ کابینہ مجلس نشر و اشاعت نے انہیں خوش آمدید کہااور مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور غیر ملکی طلبہ کے حوالے سے بھی بتایا جسے سُن کر خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ (رپورٹ:اسرارحسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت)