دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان  کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور رحیم یار خان زون میں صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مایہ ناز تصانیف فیضان نماز اور رسائل تحفے میں دئیے ۔ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اختر شیراز نے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)