18فروری2020ء بروز منگل میٹرو ون نیوز چینل کی ٹیم نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا  دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا استقبال اراکیِن مجلس، رکن ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیا اور انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔وفد میں عنایت سمیع (پروڈیوسر) ٭ نعیم نظامی( کاپی ایڈیٹر) ٭ سلمان مغل(ایم سی آر انچارج) ٭ حفیظ انصاری (شوبز رپورٹر) ٭ ذوالفقار پیرزادہ (کرائم رپورٹر) ٭شجاعت قریشی( پولیٹکل رپورٹر) اور رشید الانہ( کیمرہ مین) شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)