21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  مجلس نشرواشاعت کے تحت وزیر آباد پریس کلب میں معروف کالم نگار و سینئر صحافی استاد طاہر وزیر آبادی مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سوہدرہ اور وزیر آبادپریس کلب کے صدور، مختلف اخبارات و چینلز کے صحافیوں، کالم نگاروں ، رکن کابینہ مجلس نشرواشاعت اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرنگران کابینہ وزیر آباد اور رکن مجلس گوجرانوالہ نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ نگران کابینہ نے اجتماع کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری ، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)