دعوتِ اسلامی کی مجلس  نشرواشاعت پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام 27 فروری 2020 بروز جمعرات لاہور زون میں رکن مجلس و رکن ریجن لاہور نے ننکانہ پریس کلب کے صدر افضل حق سے ملاقات کی ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے بیان میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی، فیضان مدینہ ننکانہ میں پریس کلب ننکانہ کے صدر افضل حق نے اپنی ٹیم کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور رکن شوریٰ سے ملاقات کی، رکن شوریٰ نے مکتبہ المدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کیں۔ اجتماع کے بعد مدرستہ المدینہ کے افتتاح میں بھی صحافیوں نے شرکت کی۔)رپورٹ:اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)