دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت 12مارچ2020ء بروزجمعرات  فیروز والہ پریس کلب شاہدرہ کے سینئر صحافیوں کی مدنی مرکز فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ آمد ہوئی۔ اس موقع پر رکن مجلس، رکن شمالی زون اور رکن زنجانی کابینہ نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں بالخصوص مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں فیضان مکہ مدینہ کے ناظم سلمان عطاری اور جامعۃ المدینہ للبنین کےناظم اعلیٰ فیاض مدنی نے انہیں شعبے کی خدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں دی گئیں۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت پاکستان)