21 شوال المکرم, 1446 ہجری
کراچی میں میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے مقامی نیوز چینل کے اینکر پرسن سیفان خان سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی اور انہیں دنیا بھر میں دین
اسلام کی خدمات کے سلسلے میں ہونے والے مدنی کاموں، اللہ اور اس کے رسول کے احکام کوعام کرنے،جامعۃ المدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دنیا بھر میں
موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسمیا، ہیموفیلیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں میں خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں
لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔