21 شوال المکرم, 1446 ہجری
گلبرگ میں قائم نیوز چینل کے دفتر میں عامر راؤ سے
ملاقات، نیکی کی دعوت پیش کی گئی
Sat, 11 Jul , 2020
4 years ago
میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی لاہور کے ریجن اور زون ذمہ دار نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم نیوز چینل
کے دفتر میں عامر راؤ (ڈائریکٹر نیوز)سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ ریجن
ذمہ دار نے انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے بارے میں بتایا۔ بالخصوص فلاحی سرگرمیوں، تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں
مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں لگنے والے بلڈکیمپس
کے حوالے سے بریف کیا۔ عامر راؤ نے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔