21 شوال المکرم, 1446 ہجری
گوجرانوالہ زون کے وزیر آباد کابینہ میں دعوت اسلامی
ویلفیئر کے تحت بلڈ کیمپ کا اہتمام
Tue, 7 Jul , 2020
4 years ago
مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت گوجرانوالہ زون کے وزیر
آباد کابینہ میں05 جولائی2020ء بروز اتوار تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا
مریضوں اور بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی آمد کا سلسلہ ہوا ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد فاروق عطاری نے دعوت اسلامی کی فلاحی
خدمات پر بریف کیاجبکہ میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس دوران میڈیا
سے وابستہ افراداور نجی چینلز نے بلڈ کیمپ کو کوریج دیتے ہوئے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔اس
موقع اراکین مجلس اور مختلف ذمہ دران بھی موجود
تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)