اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) کا
ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب
محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند
مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”تفسیر نورُ العرفان سے 99 مدنی پھول(قسط 03)“ تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”تفسیر نورُ العرفان سے 99 مدنی پھول (قسط 03)“ پڑھ یا سُن لے
اُس کو نفع دینے والے علم سے مالا مال فرمااور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے
حساب بخش دے۔اٰمین
بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
طلبہ(Students)مستقبل
کے مِعمار ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی قوم کی
تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ اپنی تعلیم کے دوران جس قدر مخلص اور محنتی ہوں گے معاشرے اور قوم کو
اسی قدر بہترین افراد میسر ہوں گے۔
طلبہ کی اہمیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے خلیفۂ امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےاس ہفتے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا 17
صفحات پر مشتمل رسالہ ”امیر اہلسنت سے طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب“ پڑھ یا
سُن لے اُسے علمِ دین حاصل کرنےاور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمااور اس کی ماں
باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
قرآن
و حدیث کے بعد بزرگان دین کے فرامین بھی لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے میں مدد فراہم
کرتے ہیں۔ بزرگانِ دین کے فرامین پر عمل
کرکے لوگ نہ صرف اپنی اصلاح کرتے ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں باکردار انسان بھی
بنتے ہیں۔
اسی
مناسبت سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 26 صفحات کا رسالہ ”26 فرامینِ عطار“پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یا اللہ پاک! جو کوئی 26 صفحات کا رسالہ ”26فرامینِ عطار“ پڑھ یا سُن لے اُسے امیر اہل سنت کا منظور نظر
اور پسندیدہ بنا اور اسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس سے
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
8 جلدوں پر امیر اہل سنت کے 96 بیانات کے تحریری مجموعے کی آن لائن اشاعت
”سمجھانا اور
نصیحت کرنا “ فوائد سے خالی نہیں جس کی افادیت خود قرآن کریم نے بیان
فرمائی ہے ۔ بیانات اور تقاریر بھی اسی
کاعملی اظہار ہیں ۔حضرات ِ انبیائے کرام علیھم السلام تا عمر اپنی اپنی
قوم کو اپنے خطبات و بیانات اور نصائح کے ذریعے نیکی کی ترغیب دیتے رہے اور برے کاموں سے منع کرتے رہے۔ خاتم النبیین ﷺنے بھی یہ اندازِتبلیغ اختیار فرمایا۔کبھی پچھلی قوموں کے واقعات سنا کر،کبھی حکمت بھری مثال دے کر کبھی ترغیب و ترہیب پر مشتمل آیات سنا کر ، جس نے کفّارِ عرب کی کایا پلٹ ڈالی، کفر و جہالت کی اندھیری
وادیوں سے نکال کر انھیں اللہ پاک کی
عبادت اور بہترین عادات واخلاق سے روشناس کیا ۔ بہترین اندازِ خطاب و اسلوبِ تفہیم کے باعث حضور
علیہ السلام کے القاب میں ”خطیبُ النَّبِیِّیْن ، خَطیبُ الْاُمَم “جیسے القاب بھی شامل ہیں ۔( سبل الھدی و الرشاد 454/1، مفہوماً) حضور علیہ الصلوۃ و
السلام کے بعد آپ کی اُمت اس ذریعۂ تبلیغ کو بھی اپنائے ہوئے ہے۔تاریخِ
اسلام میں حضراتِ ابوبکر صدیق و عمر فاروق
رضی
اللہ عنھما کے
خطبات نہایت موثر اور اہمیت کے حامل رہے ۔
مولا علی رضی
اللہ عنہ کی
تقاریر فصیح و بلیغ اور حکمت سے بھرپورہوا کرتیں، اسی طرح غوثِ پاک، امام غزالی، علامہ ابن جوزی، اور علامہ سیوطی رحمۃ
الله علیہم بھی
عظیم مقرر تھے۔
اس دور میں اس سلسلے کی ایک کڑی امیرِاَہل سنَّت، حضرت
علامہ محمدالیاس عطّاؔر قادری دامت
برکاتہم العالیہکی ذاتِ بابرکات ہے۔شروعات میں بستی بستی ، شہر شہر جا جاکرلوگوں کواپنے بیانات کے ذریعہ اصلاحِ نفس اور فکرِآخرت کا
پیغام دیا۔جنھیں سن کر کثیر افراد کی
زندگیوں میں انقلاب برپا ہوا ، گناہوں سے تائب ہوکر شریعت و سنت پابندبنے۔ الغرض اپنی
اور اپنے گھر والوں کے لئےسامانِ آخر ت تیارکرنے
کی طرف راغب ہوئے۔ شىخُ الحدىث
والتفسىر مفتى ابوصالح محمد قاسم قادری فرماتے
ہیں :امیر اہل سنّت
کے بیانات نے لاکھوں زندگیاں بدلیں۔ میرا خود درسِ نظامی کی طرف آنا ان کے ایک
بیان کا نتیجہ تھا جو لاہور میں منعقدہ اجتماع میں سنا۔ ان کے بیانات کا اثر وقتی
نہیں، بلکہ عملی تبدیلی لانے والا تھا۔ ( منقول از وڈیو بیان بنام ’’ کامیاب مقرر
بننے کی قیمت‘‘)
چونکہ تحریر ، بیان کی نسبت زیادہ عرصے تک محفوظ رہتی ہے لہذا ان بیانات کو وقتاً فوقتاً مختلف رسالوں کی صورت میں پیش کیا جاتا رہا ہے،
مزید سہولت کے پیش نظر ان بیانات کو 8
جلدوں پر مشتمل مجموعے ’’بیاناتِ عطّاریہ‘‘ کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
بیاناتِ عطّاریہ (جلد 1 تا 8) میں شامل رسائل:
جلد1(1)غفلت (2)پُراَسرار خَزانہ (3)
خزانے کی اَنبار (4)بادشاہوں کے ہڈّیاں (5)کفن چوروں کے انکشافات (6)بُری موت کے
اسباب (7) مُردے کی بے بسی (8)مُردے کے صدمے (9)قَبر کی پہلی رات (10)قَبر
کاامتِحان (11)قِیامت کا امتِحان (12)پُل صِراط کی دَہشت
جلد2(13)سَمُندری گُنبد(14)احتِرام مسلم (15)زندہ
بیٹی کنویں میں پھینک دی (16)شیطان کے بعض ہتھیار (17) ظُلم کاانجام (18)عَفو و
دَرگُز َر کی فضیلت (19)ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صُلح کر لی (20)بسنت میلا (21)باحَیا
نوجوان (22)مدینے کی مچھلی (23)زخمی سانپ (24)اسلامی پردہ
جلد3 (25) انمول ہیرے (26)ویران
محل (27)نَہَر کی صدائیں (28)جنّتی محل کا سودا (29) میں سُدھرنا چاہتا ہوں (30)پُراَسرار
بھکاری (31)کالے بچھو (32)ٹی وی کی تباہ کاریاں (33)گانے باجے کے 35 کُفریہ اشعار (34)سیلفی
کے 30 عبرت ناک واقعات (35) وُضُواورسائنس (36)قومِ لوط کی تباہ کاریاں
جلد4(37)تِلاوت کی فضیلت (38)ثواب
بڑھانے کے نسخے (39)نیک بننے کا نسخہ (40) گھریلو مسجِد بنانا سنّت ہے (41)مسجِدیں
خوشبو دار رکھئے (42)مِسواک شریف کی فضائل (43)کفن کی واپسی (44)آقا کا مہینا (45)ابلق
گھوڑے سوار (46) میٹھے بول (47)خاموش شہزادہ (48)فاتحہ و ایصال ثواب کا طریقہ
جلد5 (49)خودکشی کا عِلاج (50)ناراضیوں کا
عِلاج (51)غصّے کا عِلاج (52) وسوسے اور ان کا عِلاج (53)چڑیا اور اندھا سانپ (54)بیمار
عابد (55)مینڈک سوار بچھو (56) مدنی وصیّت نامہ (57) قَبر والوں کی 25 حِکایات (58)ذِکر
والی نعت خوانی (59)نعت خواں اور نذرانہ (60) بجلی استِعمال کرنے کے مدنی پھول
جلد6(61)ضِیائے دُرُود و سلام (62)
25حِکایات دُرُود و سلام (63)صُبحِ بہاراں
(64)سب سے آخِری نبی (65)ہر صَحابیِ نبی جنّتی جنّتی (66)عاشِقِ اکبر (67)کراماتِ
فاروقِ اعظم (68) کراماتِ عثمانِ غنی (69)کراماتِ شیر ِخُدا (70)امام حَسَن کی
30حِکایات (71)امام حُسین کی کرامات (72)کربلا کا خونیں منظر
جلد7
(73)فیضانِ
اہلِ بیت (74)حسینی دولہا (75)اشکوں کی برسات (76)منّے کی لاش (77)سانپ نُما جنّ (78)جنّات
کا بادشاہ (79)خوف ناک جادوگر (80)تذکرۂ مجدِّد اَلف ثانی (81)تذکرۂ امام
احمدرضا (82)تذکرۂ صدر ُالشّریعہ (83)سیّد ی قُطبِ مدینہ (84)بریلی سے مدینہ
جلد8 (85) بھیانک اُونٹ (86) جوشِ ایمانی (87) ابوجہل کی موت (88)سگِ مدینہ
کہنا کیسا؟ (89)حلال کمانے کے 50 مدنی پھول (90)کھانے کا اسلامی طریقہ (91)دعوتوں
کے بارے میں سوال جواب (92)کباب سموسے (93)وزن کم کرنے کا طریقہ (94)میتھی کے
50مدنی پھول (95)مچھلی کے عجائبات (96)پان گٹکا۔
نوٹ
: یہ
مجموعہ شوال شریف 1446ھ /اپریل 2025ءمیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا
جائے گا۔ ان
شاءَ اللہ الکریم.
اسے خود بھی پڑھیے اور بنیت ِ ثواب شیئر
بھی کیجیے۔اللہ پاک ہمیں اس مجموعے سے
بھرپور فوائد حاصل کرنے، اصلاحِ نفس اور
خیر پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
از قلم:مولانا اُحد رضا عطاری مدنی
24رمضان المبارک1446ھ/25مارچ 2025ء
رمضان
المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے، اسی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 25 صفحات کا رسالہ ” فیضانِ
لیلۃُ القدر “ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربِّ
کریم!جوکوئی 25 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ لیلۃ ُالقدر“ پڑھ یا سن لے
اُسے اپنی عبادت کی توفیق دے اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے
حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و
سلم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
رمضان
المبارک کی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ”اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”اعتکاف کی 10 مدنی بہاریں“ پڑھ یا
سُن لے اُسے رمضان کریم میں خوب عبادت کی توفیق دےاور اس کو ماں باپ اور خاندان
سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
میٹھی
چیزیں کھانا ہمارے پیارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کو
پسند تھا ۔ آپ ﷺ شوق سے میٹھے کو تناول فرماتے تھے۔ آپ ﷺ کو میٹھے میں کیا پسند
تھا؟ آج کے دور میں ہمیں کتنا میٹھا کھانا چاہئے؟ میٹھا نقصادہ تو نہیں؟ شوگر کے
مریضوں کے لئے اہم باتیں۔ یہ سب کچھ اور
بہت ساری معلومات آپ پڑھ سکیں گے امیراہل سنت کے ملفوظات پر مشتمل ایک رسالے”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“میں
۔
خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات پر مشتمل امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”میٹھی
چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ”میٹھی چیزوں کے بارے میں 15سوال جواب“ پڑھ
یا سن لے اُسے صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمااور اس کی ماں باپ اور اولاد سمیت
بے حساب بخشش و مغفرت فرما۔
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
بنتِ
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، حسنین
کریمین کی والدہ ٔماجدہ، زوجۂ مولانا علی مشکل کشا، خاتونِ جنت حضرت سیدتنا فاطمۃ
الزہراء رضی اللہُ عنہا کو رب
تبارک و تعالیٰ نے بہت عزت و شان سے نوازا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام کی
خاطر آپ کی بے پناہ قربانی ہیں۔
آپ رضی اللہُ عنہا کےفضائل
سے عاشقانِ رسول کے دلوں کو اُجاگر کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
فاطمۃ الزہرا“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
فاطمۃ الزہرا“ پڑھ یا سن لے
اُس کو صحابہ و اہل بیت کے طفیل دونوں جہانوں میں شاد و باد رکھ۔ اللّٰھم اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن
لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
تمام اسلامی مہینوں میں سب سے افضل رمضانُ
المبارک کا مہینہ ہے جس کی ہر گھڑی رحمتوں اور برکتوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے نیز اس
ماہِ مبارک میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمتوں کی برسات
کرتا،اُن کے درمیان مغفرت کے پروانے تقسیم
کرتا اور گناہ گار مسلمانوں کو جہنم سے
آزادی عطا فرماتا ہے۔
رمضانُ المبارک کی یادیں تازہ کرنے اور عاشقانِ
رسول کو علمِ دین سکھانے کے لئے اس ہفتے شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے 30 صفحات کا رسالہ ” یادِ رمضان قسط:03 “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ ”یادِ رمضان قسط:03“پڑھ یا سُن لے اُسے رمضانِ مدینہ دِکھا اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت
بے حساب جنّت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
ہمارے اسلاف نے اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھتے
ہوئے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس کرنے کے لئے کتابیں تحریر کیں تاکہ علمِ دین کا خزانہ آنے
والی نسلوں تک پہنچ جائے۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اور
اپنے تحریری کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے 17 فروری 2025ء بروز پیر امیرِ
اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرونِ ملک سفر پر تشریف لے جا چکے ہیں۔
دورانِ سفر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اپنا وڈیو پیغام جاری
کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:رمضانُ
المبارک کے بھی کیا کہنے ہیں، ہر گھڑی رحمت بھری ہے، نفل کا ثواب
فرض کے برابر، فرض کا ثواب 70 گناہ اور عرش اٹھانے والے فرشتے روزہ داروں کی دعا
پر آمین کہتے ہیں۔اس کے علاوہ حدیثِ مباکہ بھی بیان کی جس کا مفہوم ہےکہ:رمضان کے
روزہ داروں کے لئے مچھلیاں افطار تک مغفرت کی دعا کرتی رہتی ہیں۔
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جارہا ہوں اور نیت
ہے کہ ان شآّء اللہ الکریم رمضانُ المبارک کا چاند کراچی میں دیکھوں
کیوں کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ
رمضان کے اعتکاف کے لئے آرہے ہیں ان شآء اللہ میری بھی نیت ہے،آپ بھی ہمت کیجئے۔
دین ِاسلام کے پانچ ارکان ہیں جن میں سے دوسرا
رکن ”نماز“ ہے۔ ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت پر دن میں پانچ نمازیں
فرض ہیں۔
دین اسلام میں جہاں نماز کی پابندی کرنے والوں
کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور جنت کا وعدہ کیا گیا ہے وہیں نماز کو سُستی کی وجہ سے
چھوڑنے اور قضا کرنے والوں کو اللہ پاک کے عذاب اور غضب سے ڈرایا گیا ہے۔
عاشقان ِرسول کو نماز کا پابند بنانے اور نماز
چھوڑنے کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”بے نمازی کی سزائیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”بے نمازی کی سزائیں“ پڑھ
یا سن لے اُسے پکّا نمازی بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بےحساب بخشش فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
علمِ دین کو
فروغ دینے، لوگوں کے دینی و دنیاوی مسائل حل کرنے، اُن کے عقائد و نظریات کی
حفاظت کرنے اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں علمِ دین عام کرنے کے ساتھ ساتھ
لوگوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 08 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا جس کا آغازبعد نمازِ عشا رات تقریباً
8:30 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہو گا۔
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی،دنیاوی،
اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازیں
گے۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر راہِ راست (Live)
نشر کیا جائے گا ، ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں
اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ دین حاصل کریں۔
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے
سوالات کرنے کے لئے اس نمبر03128736499 پر واٹس اپ کریں۔
Dawateislami