رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مقدس ماہ کو پُرکیف اور بابرکت بنانے کے لیے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 24 صفحات کا رسالہ ”رمضان الکریم منانے کے پُرکیف انداز“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”رمضان الکریم منانے کے پُرکیف انداز“ پڑھ یا سن لے اُسے ماہِ رمضان کی محبت سے مشرف فرماکر خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کو والدین سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


عاشقانِ رسول کو ماہِ رمضان کی ساعتوں سے فیضیاب کرنے اور انہیں دینِ مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے 21 فروری 2026ء بمطابق 4 رمضانُ المبارک کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں معتکفین  (یعنی اعتکاف کرنے والے) سمیت کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ تراویح رات تقریباً 10:45 پر تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت بھرے انداز میں جوابات ارشاد فرمائے۔

بعض سوال و جواب:

سوال: بچی کا نام فاطمۃُ الزَہرا رکھا جائے یا مجرد فاطمہ ؟

جواب: یہ نام اچھا ہے۔ زَہراکا معنی ہے” کلی“(Bud) ،حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی کلی ہیں مگرحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کانام اکیلا فاطمہ ہے اورزہرااُن کالقب ہے ۔

سوال: نام کیسارکھا جائے ؟

جواب: بچے کا نام محمد رکھا جائے،پکارنے کے لئے اہلِ بیت ،صحابۂ کرام اوربزرگوں کے نام سے کوئی بھی نام رکھا جائے ۔نام اچھا رکھنا چاہیئے جیسےمحمد ابراہیم، محمد بلال وغیرہ۔یونیک نام رکھتے ہوئے ایسا نام نہ رکھا جائے جس کا معنیٰ ہی درست نہ ہو۔

سوال: مسجدکے امام اورمؤذن صاحب کو سحری/افطاری دینے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: مسجدکے امام اورمؤذن کو بھی سحری/افطاری بھیجنی چاہیئے ۔عام طورپر ان کی تنخواہ اورآمدن کم ہوتی ہے ،رقم بھی پیش کریں۔جمعہ کو ہرنمازی کچھ نہ کچھ خدمت کرے تو ان کا راشن آجائے۔اسی طرح عیدین،دیگراسلامی ایونٹس(Islamic Events/جیسےشبِ معراج، شبِ براءت،شبِ قدر وغیرہ)کے موقع پر ان کی خدمت کریں۔یہ میں اس لئے نہیں کہہ رہا کہ میرا راستہ بن جائے، ایساہرگزنہیں ، مَیں نے کئی سال امامت کی ہے مگرمسجدکا کبھی کھانا نہیں کھایا،اپنے گھر کا کھاناکھاتاتھا۔

سوال: امام صاحب کا کسی نمازی سے کوئی سوال یا قرض مانگنے کے بارےمیں کیا مشورہ دیں گے ؟

جواب: امام صاحب کو چاہیئے کہ لوگوں سے سوال نہ کریں ،قرض بھی نہ لیں ،اس سے وقاراورعزت کم ہوتی ہے۔ان کا پیشہ عزت وعظمت والاہے ۔دینےوالا آہ کرکے دیتاہے اورلینے والاواہ کرکے لیتاہے ۔

سوال: مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’عمامہ کے فضائل‘‘کے بارے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ؟

جواب: عمامہ شریف کےفضائل پرمشتمل المدینۃ العلمیہ کی کتاب ’’عمامہ کے فضائل‘‘مکتبۃ المدینہ نے شائع کی ہے۔شاید اردو میں اس موضوع پر اتنی بڑی اورکتاب نہیں ہے ،اسے لیں،پڑھیں اورلائبریری کا حصہ بنائیں ۔اس سے عمامہ شریف سے محبت میں اضافہ ہوگا۔عمامہ باندھاکریں ،اس سے جھجک ختم ہو جائے گی ، کسی نے کوئی بات کردی تو اسے برداشت کرلیں کسی سے کوئی جھگڑانہ کریں۔

سوال: آپس کے تعلقات کے کیا فائدے ہیں ؟

جواب: کھوٹاسِکّہ بھی وقت پر کام آجاتاہے ،نافرمان بیٹابھی مددکردیتاہے ۔جان پہچان اورتعلقات کاکبھی نہ کبھی فائدہ ہوتاہے۔جو ملنساراورتعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں ،بعض اوقات جاننے والے اس طرح کام آجاتے ہیں کہ گھر کاکوئی فرد اس طرح کام نہیں آتا۔خاندان والوں اوردیگرلوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنےچاہئیں ۔دس دوست ہوں تو ضروری نہیں سارے کے سارے بے وفاہوں ،ضرورت کے وقت کوئی تو مددکرے گا۔ شادی بھی کرنی چاہیئے، بال بچے ہوں گے تو گھرکی رونق ہوگی، بیمار ہوں گے تو خدمت کریں گے۔ ہم خودملنسارہوں گےاور لوگوں کے دُکھ دردمیں شریک ہوں گے تو لوگ بھی ہمارے دُکھ درد میں شریک ہوں گے ۔البتہ تعلقات اللہ پاک کی رضا کے لئے ہونے چاہئیں ۔اچھے لوگوں سے تعلق بنایاجائے ،جیسے دعوت اسلامی کادِینی ماحول ہے ۔ دعوت اسلامی کا مفادہے کہ ایمان کی حفاظت ہو،سب نمازی بن جائیں ،جنت کا حصول ہو،اس سے وابستہ ہوجائیں ۔

سوال: گھرآباد ہوں ،جھگڑے نہ ہوں ،گھر نہ ٹوٹیں کیا کریں ؟

جواب: ہمارے معاشرے میں جھگڑے اورگھرٹُوٹنے کا سلسلہ بڑھ گیاہے ۔زیادہ خرابی اس لئے ہوتی ہے کہ دونوں طرف ضدپیداہوجاتی ہے ۔دونوں کوضدچھوڑنی چاہیئے، جس سے زیادتی ہوئی ہو اسے چاہیئے کہ دوسرے سےمعافی مانگ لے، معافی مانگنے سے لوگوں کے دلوں میں محبت پیداہوتی ہے ۔ایک کو غصہ آجائے تو دوسرے کو صبرکرنا چاہیئے اورکوئی ایسی ترکیب کرنی چاہیئے کہ جس سے اس کا غصہ کم ہو ۔بچوں کے سامنے جھگڑا کرنے سے ان کی تربیت میں بُرا اثرپڑے گا۔جو گھرٹُوٹتاہے اس میں بچوں کا نقصان زیادہ ہوتاہے۔

سوال: گنے کے رس کے کیافوائدہیں ،کون سارس پیاجائے ؟

جواب: گنے کے رس کے کئی فوائدہیں ،گنے کا رس ہڈیا ں مضبوط کرتاہے ،خون کی کمی والوں کو مفیدہے ،جگراورگُردوں کی کارکردگی بڑھاتاہے ،دانتوں کے پیلے پن ،چہرے کے کِیل مہاسے اورجُھریا ں دورکرتاہے ،بغیر برف کے گنے کا رس خریدیں ،گنے کارس وہاں سے لیں جس میں مشین اوربرتنوں کی صفائی کا خیال رکھا جاتاہو ،سکرین والے رس نہ لیں ،اس کے کافی نقصانات ہیں۔گنا چباکر اس کا رس حاصل کرنا زیادہ فائدے مندہے ۔

سوال: کھا نا کیسے کھانا چاہیئے ؟

جواب: کھانا چباکرکھانا چاہیئے ورنہ معدہ خراب ہوجائے گا،دونوں طرف کے دانتوں سے چباکرکھائیں ،اس سے کانوں کی سنوائی میں بھی فائدہ ہوگا۔زیادہ بیماریاں منہ سےجاتی ہیں ،وہ چیزنہ کھائیں،پئیں جو موافق نہ ہو۔ہم نقصان دہ چیزوں سے بچ نہیں پاتے پھر بیمارہوجاتے ہیں ۔کھانے کی حرص کم کریں صحت مندرہیں گے ،دینی کام کرسکیں گے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”رمضان الکریم کی سجاوٹ“ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”رمضان الکریم کی سجاوٹ“ پڑھ یا سن لے اُسے ماہِ رمضان کا قدر دان بنا اور اس کی قبرکو روشن فرما کر اُسے ماں باپ سمیت اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جنت الفردوس میں پڑوس نصیب فرم ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رمضان المبارک اسلامی سال کا وہ سب سے معتبر مہینہ ہے جس کا انتظار ہر مومن کو بے صبری سے ہوتا ہے۔ یہ مہینہ اپنے ساتھ نہ صرف روزے کی فرضیت لاتا ہے، بلکہ انسان کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا ایک مکمل نظام بھی ساتھ لاتا ہے۔ رمضان المبارک محض ایک مہینہ نہیں، بلکہ روح کی پاکیزگی، صبر کی مشق اور خالق سے تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔ یہ وہ مقدس گھڑیاں ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور رحمتوں کی برسات ہر سو چھا جاتی ہے۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 17 صفحات کا رسالہ ”رمضان الکریم کی سجاوٹ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”رمضان الکریم کی سجاوٹ“ پڑھ یا سن لے اُسے ماہ رمضان کا قدر دان بنا اور اس کی قبرکو روشن فرما کر اُسے ماں باپ سمیت اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جنت الفردوس میں پڑوس نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


14 فروری 2026ء مطابق 26 شعبانُ المعظم 1447ھ کی شب دعوتِ اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے دوران عاشقانِ رسول نے دینی، اخلاقی اور شرعی امور کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جن کے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات عطا کئے۔

بعض سوال و جواب

سوال:ایک پوسٹ میں لکھا ہواتھا :کہ آدمی کو مرتے دم تک زندہ رہنا چاہیئے اوراس کے کردارکو مرنے کے بعد بھی زندہ رہنا چاہیئے،اس بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب: اس کا یہ معنی ہوسکتاہے کہ بندےکو مرتے دم تک زندہ دل رہنا چاہیئے ، کردارایساصاف سُتھرا ہو اور زندگی اچھائی میں گزارے کہ مرنے کے بعد اسے بھلائی اورنیک نامی کے ساتھ یاد کیاجائے ۔

سوال:اگر کسی حافظِ قراٰن کونظرکی کمزوری کی وجہ سے عینک لگی ہواورلوگ اُسے کہتے ہوں کہ حفظِ قراٰن کی وجہ سے نظرکمزورہوئی ہے ،اس بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب: یہ غلط فہمی ہے ،ایسا نہیں کہنا چاہیئے کہ اس سے حافظ صاحب کو بُرالگے گا،اس طرح کہنے سے توبہ کرنی چاہیئے ۔حفظِ قرآن کی وجہ سے نظر کمزورنہیں ہوتی ،بزرگوں کا قول ہے کہ قراٰنِ کریم کا دِیدارکرنے سے نظرتیزہوتی ہے ۔ کمپیوٹر یا موبائل کی اسکرین پر اگرقراٰنِ کریم پڑھیں گے تواس سے نظر کمزور ہوسکتی ہے بالخصوص جب اس کی لائٹ تیز ہو یا کمرے میں اندھیراہوتو اب بھی اسکرین کی لائٹ آنکھوں کے لئے خطرناک ہے ۔ہرچیز کی ایک حدہوتی ہے ،جب اسے حدسے زیادہ استعمال کریں گے تونقصان ہوگا۔

سوال: کیا موقع ملنے کے باوجود بھی نمازِتہجدنہ پڑھنامحرومی ہے ؟

جواب:لوگوں میں عبادت کا جذبہ کم ہے ،کئی لوگوں کو موقع بھی ملتاہے مگروہ نمازِتہجدنہیں پڑھتے ،یہ محرومی ہے ۔نیت سچی تھی مگرجاگ نہ سکا اورتہجدکی نمازنہ پڑھ سکاتوتہجدکی سچی نیت کی وجہ سے تہجدکا ثواب پائے گا۔ان شاء اللہ الکریم

سوال: ہرکمال را زوال کا کیا معنی ہے ؟

جواب: ہرکمال را زوال (را۔زوال) کا معنی ہے کہ ہرکمال کو زوال ہے مگرجسے اللہ پاک عزت دے تو اس کی عزت کو زوال نہیں جیسے حضورغوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی عزت اب بھی ہمارے دلوں میں ہے ۔

سوال: دعوتِ اسلامی کے بارے میں آپ کے کیاجذبات ہیں ؟

جواب:دعوتِ اسلامی بہت بڑی نعمت ہے ،دعوتِ اسلامی دعوت اسلامی ہے ،اے دعوت اسلامی تیری دُھوم مچی ہے ۔

سوال:کیا سرسوں کا تیل(Mustard Oil) کھانے میں استعمال کرسکتے ہیں ؟

جواب: جی کرسکتے ہیں اوراستعمال کرنابھی چاہیئے ،اس کے کئی فوائدہیں ،آنکھوں اور چہرے کے علاوہ سارے جسم پر سرسوں کا تیل مَل لیاجائے تو خارش کے لئے مفیدہے ۔مگریادرکھیں! کوئی بھی علاج کرنا ہوتو اپنے حکیم/ڈاکٹر سے مشورہ ضرورکریں۔

سوال: ماہنامہ خواتین(دعوتِ اسلامی) کااسپیشل(Special) شمارہ ’’خواتین کے لئے اُسوۂ رسول ‘‘کے بارے میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ؟

جواب:یہ اسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں ،بچوں اور بوڑھوں سبھی کے لئے مفیدہے،یہ ضرورلیں،پڑھیں اورگھر میں رکھیں۔25فروری 2026 تک مکتبۃ المدینہ سے 20 فیصد رعایت پر لے سکتے ہیں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ’’ ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال ‘‘پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا رب المصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال“ پڑھ یا سُن لے، اُسے رمضان الکریم میں خوب نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کراچی: (نیوز ڈیسک) اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنے وقت اور اعمال کو وقف کرنا مومن کی پہچان ہے۔ خاص طور پر ماہِ رمضان، جو نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس میں اپنے نفس کا محاسبہ کرنا اور اسے نیکیوں کے سانچے میں ڈھالنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔ جب انسان اپنے پسندیدہ مشاغل کو چھوڑ کر رب کی رضا کے لیے نیک اعمال میں مشغول ہوتا ہے، تو یہ ایمان کی بلندی اور روح کی پاکیزگی کا ذریعہ بنتا ہے۔

اسی جذبے کو بیدار کرنے اور رمضان المبارک کی ساعتوں کو قیمتی بنانے کے لیے، بانیِ دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو ایک اہم رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلائی ہے۔

اس ہفتے کا رسالہ: ”ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال“

امیرِ اہلسنت نے اس بار 20 صفحات پر مشتمل رسالے ”ماہِ رمضان نیک اعمال“ کو پڑھنے یا سننے کی ترغیب دی ہے۔ اس رسالے کا مقصد روزے داروں کو رمضان کے دوران فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نوافل اور دیگر نیک کاموں کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کا طریقہ بتانا ہے۔

امیرِ اہلسنت نے رسالہ پڑھنے والوں کو اپنی خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار:

”یا رب المصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال“ پڑھ یا سن لے، اُسے رمضان الکریم میں خوب نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اردو سمیت مختلف زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

Download


7 فروری 2026ء بمطابق 19 شعبانُ المعظم 1447ھ کی شب  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام معمول کے مطابق ہفتہ وار مدنی مذاکرہ شروع ہوا جس میں کراچی سٹی کے اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر براہِ راست جبکہ دیگر شہروں و دیگر ممالک کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے دوران مختلف سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعلم و حکمت سے بھرپور جوابات دیئے۔

بعض سوال و جواب:

سوال:جودُنیادُنیا کرتاہے تو اس کے ساتھ کیا ہوتاہے ؟

جواب: جودُنیا سے محبت کرتاہے ،صرف دُنیا کوہی حاصل کرنے میں لگا رہتاہے تو دُنیا اس سے دُوربھاگتی ہے اور جو دُنیا سے کنارا کرتاہے، دُنیا اس کی طرف بھاگ بھاگ کرآتی ہے ۔ بزرگانِ دین کے مزارات بنے ہوئے ہیں ،لوگ ان کو ایصالِ ثواب کرتے ہیں جبکہ کئی بادشاہوں کے نام لوگ بھول گئے۔اگریاد ہیں بھی توان کی بُری شہرت ہے جیسےیزیدکی بُری شہرت ہے ،اسے کوئی ایصالِ ثواب نہیں کرتاجبکہ نواسۂ رسول،امامِ حسین رضی اللہ عنہ کی ہمارے دلوں پر حکمرانی ہے ،جنت میں بھی یہ جوانوں کے سردارہوں گے ۔

سوال: پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک سُن کر انگوٹھے چُومنےکا کیا فائدہ ہے ؟

جواب:پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام مبارک سُن کر انگوٹھے چُومنا تعظیم کے لئے ہوتاہے ۔ مستحب یہ ہے کہ اذان و اِقامت میں جب پہلی شہادت سُنیں تو کہیں:صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ اور جب دُوسری بار سُنیں تو دونوں انگوٹھے اپنی دونوں آنکھوں پر لگانے کے بعدکہیں:قَرَّتْ عَیْنِیْ بِکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ پھر یہ کہیں اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ تو حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جنّت کی طرف اس کے قائد ہوں گے۔حدیث شریف میں ہے:جس نے اذان میں اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ سُننے کے بعد اپنے دونوں انگوٹھوں کو بوسہ دیا تو جنّت کی صفوں میں، میں اس کا قائد اور داخل کرنے والا ہوں گا۔( ردالمحتار،2 / 84)

مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مَروی ہے کہ جب آپ رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے مؤذّن کو اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْ لُ اللّٰہ کہتے سُنا تو یہ دُعا پڑھی اور دونوں کلمے کی اُنگلیوں کے پورے جانبِ زیریں سے چُوم کر آنکھوں سے لگائے،اس پر حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو ایسا کرے جیسا میرے پیارے نے کیا،اُس کے لئے میری شفاعت حلال ہوجائے۔( فتاویٰ رضویہ،5/ 432)

سوال: نیکی کرنے پر کوئی تعریف کرے اوردل میں خوشی محسوس ہوتو کیا یہ بھی رِیا کاری ہے ؟

جواب:یہ ریا کاری نہیں ،البتہ آزمائش ضرورہے کہ کہیں وہ بندہ اپنے آپ کو نیک نہ سمجھنا شروع کردے ۔ریا کاری یہ ہے کہ بندہ نیکی اس لئے کرے کہ لوگوں سے عزت یا مال حاصل ہو ۔

سوال:تُرک مسلمان کیسے ہیں ؟

جواب: تُرک مسلمان بڑے عاشقِ رسول ہیں ۔ان کے عشقِ رسول کے واقعات پڑھ کربندہ حیران رہ جاتاہے ،مدینہ شریف میں جب ان کی خدمت تھی تو یہ مسجدِنبوی شریف کی تعمیرات میں بھی آوازبلندنہیں ہونے دیتے تھے ،پتھرکی کٹائی بھی مدینۂ منورہ سے باہر کرکے لاتےتھے وغیرہ ۔

سوال: امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے انگوٹھے چُومنے کی اپنی کیابرکت بتائی ؟

جواب: مَیں بچپن سے نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک سُن کرانگوٹھے چُو متاہوں میری عمر تقریباً 77 سال ہے ،میں بغیر عینک کے گزاراکرلیتاہوں ،مَیں اسے اس کی (یعنی نامِ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سُن کر انگوٹھے چُومنے کی)برکت سمجھتاہوں ۔مَیں تعظیم کے لئے عام طورپرسیدصاحب کے ہاتھ بھی چُوم لیتاہوں ۔

سوال:رمضان شریف کی سجاوٹ کس طرح کریں ؟

جواب: آپ رمضان شریف کی سجاوٹ مدنی چینل پر دیکھ رہے ہوں گے ،آپ بھی تعظیمِ رمضان کی نیت سے اپنے گھروں میں سجاوٹ شروع کردیں ۔مکتبۃ المدینہ سے رمضان مبارک کی جھنڈیاں اورپینافلیکس خرید لیں، گھروں کے باہراوراندرلگائیں ۔

سوال: کیا فرض اورنوافل کے بارے میں کسی کوسمجھانے کا انداز مختلف ہونا چاہیئے ؟

جواب: گھروالوں پرفرض پرعمل کروانے میں سختی کرنے کی صورتیں بھی ہیں مگر نوافل میں سختی کرنے کی اجازت نہیں ،نوافل خود پر نافذ کریں لیکن گھروالوں پر اس کے لئے سختی نہ کریں ،نرمی کے ساتھ دعوت دے سکتے ہیں ۔

سوال: فالتوباتیں نہ کرنے کا کیا فائدہ ہوتاہے ؟

جواب:فالتو باتیں ہمارے معاشرے سے ختم ہوجائیں توہمارے ہاں ہونے والے تمام جھگڑے ختم ہوجائیں ۔

سوال: پاکستان میں رمضان شریف میں عموماًچیزوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے،اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: کاش ہمارے ملک پاکستان میں تعظیمِ رمضان کی نیت سے ماہِ رمضان میں چیزیں سستی ہوجائیں۔تاجرحضرات جو نفع لیتے ہیں اس میں لفظ ’’اللہ‘‘ کے حرفِ ابجد 66 کی نسبت سے 66% رعایت کردیں ۔

سوال: ماہِ رمضان میں افطاری کا سامان غریب علاقوں میں بانٹنے کے بارے میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نےکیا ترغیب دلائی؟

جواب:ماہِ رمضان شریف میں رشتہ داروں کو پہلے دیکھیں ،پھر پڑوس کودیکھیں پھر غریب علاقوں میں افطاری کاسامان غریبوں کے گھروں میں بھجوائیں ۔یہ زکوٰۃ کی رقم سے نہیں بلکہ صاف(Fresh) رقم سے کریں اورغریبوں کی دعائیں لیں ۔ ساداتِ کرام،امام مساجد اورعلمائے کرام کو ترجیح دیں ۔

سوال:نیکیوں میں دل نہ لگنے جبکہ گناہوں میں دل لگنے کی کیا وجہ ہے؟

جواب:نیکیاں کرنے میں شیطان رکاوٹ ڈالتاہے جبکہ گناہوں اورفضول کاموں میں وہ مددکرتاہے ۔ایک بزرگ کا فرمان ہے کہ 20 سال تک تلاوتِ قراٰن میں میرا دل نہیں لگا، مگرمیں تلاوت کرتارہا پھر 20 سال میں نے اس سے نفع اٹھایا یعنی 20 سال کے بعد تلاوت میں دل لگ گیا ۔اولڈ کراچی کی قاضیاں والی مسجدکے( مرحوم) امام صاحب نے مجھے بتایا تھاکہ میں”روزانہ ایک قراٰن پاک ختم کرلیتاہوں “۔وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے تھے ۔بندہ جس کام میں مشغول ہوجاتاہے تو اس میں دل لگ ہی جاتاہے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ’’راہِ خدا میں پیاری چیز دینا“پڑھنے یا سُننے والوں کوامیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 13 صفحات کا رسالہ ’’راہِ خدا میں پیاری چیز دینا“پڑھ یا سُن لے اُس کے رزق میں برکت اور اُسے اپنی راہ میں خوش دلی سے اپنی چیز دینے کی توفیق عطا فرماکر ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

راہِ خدا میں دینا صرف فاضل چیزوں سے جان چھڑانے کا نام نہیں، بلکہ اصل عطا وہ ہے جو دل کو محبوب ہو۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ چیز کو سنبھال کر رکھتا ہے، مگر جب وہی پسندیدہ چیز اللہ کی رضا کے لئے پیش کر دے تو یہ ایمان کی بلندی کی علامت بن جاتی ہے۔

راہِ خدا میں پیاری چیز دینا دل کی آزمائش بھی ہے اور روح کی پاکیزگی کا ذریعہ بھی۔ کبھی یہ مال کی صورت میں ہوتا ہے، کبھی وقت، کبھی صلاحیت اور کبھی اپنی خواہش کو قربان کرنے کی شکل میں۔ جو بندہ اپنی پسند کو رب کی رضا پر قربان کر دیتا ہے، اللہ پاک اس کے بدلے میں ایسی برکتیں عطا فرماتا ہے جن کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

اپنی پسندیدہ چیز راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 13 صفحات کا رسالہ ”راہِ خدا میں پیاری چیز دینا“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 13 صفحات کا رسالہ ”راہِ خدا میں پیاری چیز دینا“پڑھ یا سن لے اُس کے رزق میں برکت اور اُسے اپنی راہ میں خوش دلی سے اپنی چیز دینے کی توفیق عطا فرماکر ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


31 جنوری 2026ء بمطابق 12 شعبانُ المعظم 1447ھ کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے دوران عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف سوالات ہوئے جن کے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔

سوال و جواب کی تفصیلات:

سوال:ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”بہترین آنکھ وہ ہے جس سے انسان اپنے اندر جھانک سکے“، آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: بات بالکل درست ہے ،واقعی اپنے اندر جھانکنا یعنی اپنا محاسبہ کرنا اصلاح کا باعث ہوتا ہے ۔

سوال: ہمیں دینی مسائل کس سے پوچھنے چاہئیں؟

جواب: دارُالافتاء میں فتاویٰ نویسی کرنے والے مفتیانِ کرام سے شرعی مسائل پوچھنے میں ہی عافیت ہے۔دعوتِ اسلامی کے دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی مسئلہ پوچھا کریں ۔

سوال: ایک حافظِ قراٰن ،اپنا حفظ کیسے پکاّ رکھے؟

جواب: کہا جاتا ہے کہ قراٰن پاک حفظ کرنا آسان ہے مگر اسے حفظ رکھنا مشکل ہے ، روزانہ ایک منزل دوہرائی ہو جائے تو 7 دن میں قراٰنِ کریم مکمل ہو جائے گا،ایک مہینے میں 2 قراٰنِ کریم ختم کر لیں ورنہ حافظ اور غیر حافظ سب کو پورے مہینے میں ایک قراٰن پاک ختم کرنا چاہیئے ۔

سوال:امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کون ہیں ؟

جواب: ؟امام محمد رحمۃ اللہ علیہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردتھے ،امام اعظم نے انہیں قراٰنِ پاک حفظ کرنے کا فرمایا تو انہوں نے ایک ہفتے میں پوراقراٰنِ پاک حفظ کرلیا ۔

سوال: کہاجاتاہےکہ ”پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا“ ،کیا جس مٹی سے بندے کا وجود بناہوتاہے وہ اسی جگہ دفن کیا جاتاہے؟

جواب: جی ہاں !حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہر انسان کو اس مٹی میں دفن کیا جاتا ہے جس سے وہ پیدا کیا گیا ہے۔( المصنف عبد الرزاق، 3 /515 ، رقم : 6531 : المکتب الاسلامی، بيروت )

سوال: خوشبو کس نیت سے لگانی چاہیئے ؟

جواب: خوشبو لگانے سے پہلےاپنے آپ کو ریاکاری سے بچانے اور اخلاص پانے کے لئے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کر لینی چاہئیں، بالخصوص اللہ پاک کی رضا اور اِتّباعِ سنَّت کی نیت ضرور ہونی چاہیئے۔ اس کے علاوہ یہ نیتیں بھی کی جا سکتی ہیں مثلاًبِسْمِ اللہ شریف پڑھ کر لگاؤں گا،مُسلمانوں اور فرشتوں کو خُوشبو سے فَرحَت (یعنی خوشی و سُرور) پہنچاؤں گا ، خود سے بدبُودُور کر کے مسلمانوں کو غیبت سے بچاؤں گا ، نَماز کے لئے زینت حاصِل کروں گا ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” رشتے داری کاٹنا حرام ہے“ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربِّ کریم ! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ’’ رشتے داری کاٹنا حرام ہے‘‘ پڑھ یا سُن لے اس کو ہمیشہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سُلوک کرتے ہوئے اُنہی کے ساتھ جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


لوگوں کو سنت رسول کا پابند بنانے اور شریعت مطہرہ کی روشنی میں اُن کی رہنمائی کرنے والہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 جنوری 2026ء بمطابق 5 شعبانُ المعظم 1447ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔

مدنی مذاکرے میں کراچی مختلف علاقوں سے جبکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بذریعہ مدنی چینل کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوئے اور دینی، اخلاقی، معاشرتی و شرعی مسائل کے حوالے سے سوالات کئے۔

اس دوران شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال: اس طرح کا خوف کہ میری نیکیاں ناقص ہیں، اس لئے کرنے کا کیا فائدہ، اس کا کیا حل ہے ؟

جواب: بندہ شیطان کے وسوسوں پر توجہ نہ دے اور نیکیاں نہ چھوڑے ، وہ تو یہی چاہتا کہ نیکیاں نہ کی جائیں ۔اپنی عبادت کو ناقص ہی سمجھنا چاہیئے اور امید رکھنی چاہئے کہ اللہ پاک ان ناقص نیکیوں کو اپنے فضل سے قبول فرمائے گا ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی عبادت کی اصلاح نہ کی جائے بلکہ ان کی اصلاح جاری رکھی جائے ۔

سوال: ظلم کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب: ظلم کی بہت قِسمیں ہیں ،کسی کو زخمی کردینا ہی ظلم نہیں ،مُکّا مار دیا وغیرہ بلکہ کسی کو اس طرح گھُور کر دیکھنا کہ اس کے دل میں خوف پیدا ہو ،یہ بھی ظلم ہے ۔جس پر ظلم کیا ہے اس سے معافی تلافی کر لی جائے ،وہ نہیں ملتا تو اللہ پاک سے توبہ کی جائے اور توبہ کے تقاضے پور ے کئے جائیں ۔

سوال:ہمارے معاشرے میں والدین کے ساتھ بدسلوکی اور اپنے سے جدا کرنے کی صورتیں بھی پائی جاتی ہیں،اولڈ ہاؤس (Old House) اور ریٹائرڈ ہاؤس (Retired House)قائم کئے جا رہے ہیں ،والدین کی اہمیت و خدمت کے بارے میں آپ بھی نصیحت فرما دیں ؟

جواب: والدین کو رلانا اور ستانا خطرناک عمل ہے ،نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کچھ لوگ آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے دیکھائے گئے اور بتایا گیا یہ اپنے والدین کے نافرمان تھے۔ والدین بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ’’اُف‘‘ بھی کہنے کی اجازت نہیں ، ماں باپ کو کبھی بھی ناحق نہ ستائیں ورنہ آخرت میں پھنس جائیں گے ۔والدین کے ساتھ نیکی جہاد سے افضل ہے ۔ والدین کی خدمت کرنا اور تکلیف نہ دینا دونوں ضروری ہیں ۔اپنے والدین کو اولڈ ہاؤس اور ریٹائرڈ ہاؤس میں نہیں بلکہ اپنے گھر میں رکھ کر خدمت کریں۔رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے اس حال میں صبح کی کہ اپنے والدین کا فرمانبردار ہے اس کے لئے صبح ہی کو جنت کے 2 دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر والدین میں سے ایک ہی ہو تو ایک دروازہ کھلتا ہے اور جس نے اس حال میں صبح کی کہ والدین کے متعلق اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے اس کے لئے صبح ہی کو جہنم کے 2 دروازے کھل جاتے ہیں اور ایک ہو تو ایک دروازہ کھلتا ہے۔ ایک شخص نے کہا: اگرچہ ماں باپ اس پر ظلم کریں؟ فر مایا: اگرچہ ظلم کریں، اگرچہ ظلم کریں، اگرچہ ظلم کریں۔(شعب الایمان،10/ 307،حدیث 7538)

سوال:ماہ ِشعبان کو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مہینا اور ماہِ درود و سلام کیوں کہتے ہیں ؟

جواب: ماہ ِشعبان کے بارے میں آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللّٰہِ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان اللہ پاک کا مہینا ہے۔(جامع صغیر، ص 301،حدیث: 4889) یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور آیت ِ درود (سورہ ٔاحزب،آیت : 59)اسی مہینے میں نازل ہوئی ،اس لئے اس ماہ میں درود و سلام کی کثرت کرنی چاہیئے ۔

سوال: کیا جہنم میں سردی کا عذاب ہوگا؟

جواب: جی ہاں جہنم میں سردی کا عذاب ہوگا، جہنم میں ایک طبقہ زمہریر ہے جس میں بہت ٹھنڈک ہے ، فرمانِ مصطَفےٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے۔لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہُ آج کتنی سخت سردی ہے! اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ زَمْھَرِیْرِ جَھَنَّم یعنی اے اللہ پاک! مجھے جہنّم کی زمہریر سے بچا۔اللہ پاک جہنّم سے فرماتا ہے : میرا بندہ تیری زمہریر سے ميری پناہ میں آنا چاہتا ہے اور میں نے تیری زمہریر سے اسے پناہ دی۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : جہنّم کی زمہریر کیا ہے؟ ارشاد فرمایا : وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔( معجمِ کبیر ، 18 / 366 ، حدیث : 935)

سوال: مطلقا ًکے کیا معنی ہیں ؟

جواب: مطلقاً کا معنی ہے، ہر طرح سے جیسے سانس لینے کی مطلقاً یعنی ہر جگہ اور ہر طرح سے سانس لینے کی اجازت ہے ۔

سوال: تقویٰ کا کیا معنی ہے اور اس کے کتنے درجات ہیں ؟

جواب:تقویٰ کا لغوی معنی کسی چیز سے رکاوٹ ہے ،جیسے تقویٰ بندے کے لئے جہنم کی رکاوٹ بن جائے گا، اس کے مختلف درجے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : تقویٰ 7 قسم کا ہے۔ کُفر سے بچنا یہ بفضلہٖ تعالیٰ ہر مسلمان کو حاصل ہے، بد مذہبی سے بچنا یہ ہر سُنّی کو نصیب ہے، ہر کبیرہ سے بچنا، صغائر سے بھی بچنا، شبہات سے احتراز (بچنا) ، شہوات سے بچنا، غیر کی طرف التفات سے بچنا ، یہ اَخَصُّ الْخَواص کا منصب ہے اور قراٰنِ عظیم ساتوں مرتبوں کا ہادی(رہنما)ہے۔(خزائن العرفان مع کنزالایمان ، ص4 ملخصاً)

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “ پڑھے یا سُن لے، اُسے صحابہ و اہلِ بیت کے عشقِ رسول سے حصہ عطا کر اور اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رشتے داروں سے صلہ رحمی کرنا، اُن کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا اور اُن کے ساتھ قطع تعلق نہ کرنا اسلام کی تعلیمات میں سے ہے  اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بھی یہی ثابت ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرتےتھے۔

رشتہ داروں سے قطع تعلق کے بارے میں عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرنے اور اُن کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ”رشتے داری کاٹنا حرام ہے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربِّ کریم!جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ:” رشتے داری کاٹنا حرام ہے “ پڑھ یا سُن لے اس کو ہمیشہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سُلوک کرتے ہوئے اُن ہی کے ساتھ جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


سچا مسلمان وہی ہے جو اپنی خواہشات کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے تابع کر دے کیونکہ آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند میں اللہ پاک کی رضا پوشیدہ ہے۔ جب بندہ اپنی پسند چھوڑ کر محبوبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اختیار کر لیتا ہے تو اس کی زندگی میں سکون، دل میں نور اور اعمال میں برکت آ جاتی ہے۔

آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اپنانا دراصل سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کا عملی اظہار ہے۔ چاہے وہ عبادات ہوں، معاملات ہوں، اخلاق ہوں یا رہن سہن۔ہر شعبۂ زندگی میں اگر معیار سنت بن جائے تو انسان خود بخود خیر و بھلائی کی راہ پر چل پڑتا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو بندے کو اللہ پاک کے قریب اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت کا حق دار بناتا ہے۔

راہِ سنت پر چلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 25 صفحات کا رسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم ! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “پڑھ یا سن لے اُسے صحابہ واہل بیت کے عشق رسول سے حصہ عطاکر اور اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


سانحہ گل پلازہ کراچی پر رپورٹ:

یہ واقعہ 17 جنوری 2026 کی رات تقریباً 10:15 بجے ایم اے جناح روڈ کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ شاپنگ مال میں پیش آیا جس میں تقریباً 1200 دکانیں تھیں۔

آگ کا آغاز اور پھیلاؤ:

S.S.Pسٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ اب کی رپورٹ کی مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پلازہ میں آگ لگی جو جلد ہی ارد گرد موجود آسانی سے قابلِ احتراق چیزوں جیسے کپڑے، قالین اور پلاسٹک کی مصنوعات کے سبب بہت تیزی سے پھیل گئی۔ S.S.Pسٹی نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں موجود میٹریل مثلاً آرٹیفیشل پلانٹس اور فلاور بھی آگ پھیلنے کا سبب بنے۔

جانی و مالی نقصان:

اب تک کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق 61 سے زائد افراد آگ میں جھلس کر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ زخمی افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہنگامی طور پر علاج فراہم کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور ملنے والی باڈی کی شناخت کے لئے D.N.Aٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق گل پلازہ کا مالی نقصان کھربو ں میں بتایا جارہا ہے۔

صدر تاجر ایسوسی ایشن گُل پلازہ تنویر قاسم نے انتہائی دُکھ کے ساتھ مدنی چینل سےگفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ اس سانحے سے 12 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس پلازہ میں 1200 کے آس پاس دُکانیں تھیں اور ہر دُکان میں 08 سے 10 مزدور کام کیا کرتے تھے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

ریسکیو آپریشن:

ریسکیو، فائر فائٹرز اور متعلقہ حکام24 سے 36 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے اور اُسے بجھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ K.M.C اور ریسکیو 1122 زخمی اور انتقال کرجانے والے افراد کو نکالنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کو ڈھونڈھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF کے تحت ریسکیو اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے اور دیگر فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔ FGRFکی ٹیم دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ تاجران اور مرحومین کے اہل خانہ اور سوگواروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں تسلی و حوصلہ دیتے ہوئے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متاثرہ مقام کا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا دورہ:

سانحہ گل پلازہ کے بعد جائے وقوعہ پر مختلف حکومتی اراکین، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نہ صرف جائے حادثہ کا جائزہ لیا بلکہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی، تاجروں سے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی تلاش میں بے چینی سے منتظر افراد سے ہمدردی اور اظہارِ افسوس کیا۔

دورہ کرنے والی شخصیات میں دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کے مفتیانِ کرام مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مبلغین دعوتِ اسلامی، FGRFکے ذمہ داران شامل تھےجنہوں نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئےشخصیات نےمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں دینی و اخلاقی تسلی دی۔

اس کے علاوہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔خلیفۂ امیر اہلسنت نے گُل پلازہ کے احاطے میں متاثرہ تاجران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس حادثے میں شہید ہونے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔خلیفۂ امیر اہلسنت نے ایسے افرادجن کے پیارے لاپتہ ہیں ان سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور دعاکی۔ متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت کی FGRFکی طرف سے گل پلازہ کے قریب قائم ریلیف کیمپ پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

Liveٹرانسمیشن:

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے 19 جنوری 2026ء کی رات مدنی چینل پر ایک ٹرانسمیشن بنام ”سانحہ گُل پلازہ“نشر کی گئی جسے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ہوسٹ کیا۔ ٹرانسمیشن میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا پیغام بھی شامل کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سانحہ میں انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے متاثرہ تاجران سے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

شب روز دعوتِ اسلامی کی ٹیم کی جانب سے اظہار ہمدردی اور دعا:

اللہ رب العزت سانحہ گل پلازہ میں وفات پاجانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائےاور زخمیوں کو جلد از جلد صحت و تندرستی اور مالی نقصان اٹھانے والوں کو نعم البدل عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

جانشین امیر اہلسنت کے وزٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/reel/1190581266387342