23 اگست 2025ء بمطابق 29 صفرالمظفر 1447ھ کی
شب دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علمِ دین سے بھرپور
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے کثیر
عاشقانِ رسول نے براہِ راست جبکہ بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول نے بذریعہ مدنی چینل
شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے اور ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایا۔
بعض سوال و جواب:
سوال: چاندنبیِ کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے روشنی لئے
ہوئے ہے ،کیا ہم اسی لئے جشنِ ولادت کے موقع پر روشنی(چراغاں) کرتے ہیں؟
جواب:یہ بات تودرست ہے کہ چاندنبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے روشنی لئے ہوئے ہے جیساکہ حضرت شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے
تحریرفرمایا ہے۔بہرحال روشنی کرنا ،لائٹیں لگانا یہ سب خوشی کے اظہارکے طریقے ہیں، جشنِ ولادت میں خوشی
کرنا جائز اوربزرگوں،علماوصلحا سے ثابت ہے بلکہ حقیقت یہ کے کہ ہمیں اس موقع پر روشنی کرنا علمائے کرام نے ہی سکھایاہے۔اچھی نیت جس میں
دکھاوا، رِیا وغیرہ ذاتی مفاد نہ ہو جائز طریقے سے ضرور روشنی (چراغاں) کیجئے۔اپنی عمارت، گھر، صحن اورگلیوں کو لائٹوں سے سجائیں ،اپنے دل کو توبہ ،نمازوں
کی پابندی ،سنتوں پر عمل کرکے سجائیں ،چہرے کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت ایک مٹھی داڑھی شریف رکھ کرسجائیں ۔سرکو زلفیں رکھ کر اورعمامہ شریف کا تاج پہن کرسجائیں
،بدن کو سنتوں بھرا لباس پہن کرسجائیں ،بدن کا ظاہربھی سجاناہے اورباطن بھی سجانا
ہے ۔اس سال ”1500 واں جشنِ ولادت“ اس دُھوم دھام سے منانا ہے کہ شیطان کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے ۔اس
کے لئے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔
سوال:مشاہدہ اورخبرمیں کیافرق ہے ؟
جواب:مشاہدہ یعنی دیکھنا ،خبریعنی بات جو ہم سنتے ہیں ،مشاہدہ
خبرسے معتبراورزیادہ قابلِ قبول ہے ۔
سوال:سیدی اعلیٰ
حضرت ،امامِ اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ
اللہ علیہ اپنے گھروالوں کے ساتھ کیسے تھے ؟
جواب:سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ولی اللہ ،مفتیِ اسلام اورمجتہدفی المسائل تھے۔آپ کروڑوں مسلمانوں کے پیشوا
ہیں۔علمائے کرام نے انہیں چودہویں صدی کا مجددلکھا ہے، ظاہرہے ان کا گھر میں کردار
بھی اعلیٰ تھا ،اس لئے آپ کے بیٹے اور پوتے بھی بڑے بڑے نامور علما بنے ۔آپ کے
دونوں صاحبزادے حجۃ ُالاسلام حضرت علامہ
حامدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ اورمفتی اعظم ہند مفتی محمد مصطفی رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم اور مفتی تھے ۔ میں اعلیٰ حضرت
والا ہوں ،مجھے اعلیٰ حضرت والارہنا اورمرنا ہے ،میں مسلکِ اعلیٰ
حضرت سے ہٹنے کے لئے کسی قیمت پر تیارنہیں ۔آپ سب بھی ہمیشہ اعلیٰ حضرت والے رہنا
،ان شاء اللہ الکریم دونوں جہاں میں بیڑا پارہوگا۔
سوال: کیا علم کی تعظیم کا بھی کوئی فائدہ ہے ؟
جواب:جی ہاں!علم کی تعظیم کے بہت فوائدہیں ، علامہ شمس حلوانی
حنفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مجھے جو مقام ملا ہے وہ علم کی تعظیم کی وجہ سے مِلاہے، میں
نے کبھی بھی کسی کاغذکو بے وضو ہاتھ نہیں لگایا ۔
سوال:ربیع الاول شریف میں سیرتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے بارے میں کتابیں پڑھنے کا جذبہ کیسے ملے ؟
جواب: دِل میں نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت اُجاگرکریں ،سُستی اُڑائیں
اورباوضوہوکر پڑھا کریں ۔آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کا مطالعہ
کرنے سےمعلومات میں بے حد اضافہ ہوگا ،
جتنی معلومات زیادہ ہوں گی تو اتناہی
جذبۂ محبتِ رسول بھی بڑھے گا ۔
سوال:سادگی میں عظمت ہے ،سادگی کس کس میں ہے ؟
جواب:سادگی رہن سہن،لباس ،مکان ،کھانے پینےسب میں ہونی چاہیئے ۔سادگی نہ ہونے کی وجہ سے آج
مہنگائی ہے ،اس لئے بزرگوں کاقول ہے کہ جوچیز مہنگی ہوجائے اسے خریدناچھوڑدیں ۔اس
کے کئی فوائد ہیں مثلاً سادہ غذاکھانے والا کم بیمارہوتاہے اورمُرغَّن یعنی تیل
مصالحہ والی غذاکا عادی زیادہ بیمارہوتاہے۔
سوال: 14 اگست اور 31
دسمبر وغیرہ کی راتوں میں کیااحتیاط کی جائے ؟
جواب:ہمارے ملکِ پاکستان میں 14 اگست اور 31 دسمبر کو بالخصوص رات کے وقت چھت اورسڑکوں پر نہیں آنا چاہیئے، ہوائی فائرنگ سے کوئی نقصان
ہوسکتاہے۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” اَرْبَعینِ عطاّر (قسط 3)“
پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
23
اگست 2023ء کولاکھوں عاشقانِ رسول کے دلوں پر حکومت کرنے والی شخصیت شیخ طریقت
امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرون ملک کی مصروفیت کے بعد وطن عزیز
پاکستان کراچی تشریف لاچکے ہیں۔
کراچی
آنے کا مقصد 1500 واں جشن ولادت مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جوش خروش سے منانا اور میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر
23 تا 06 ستمبر 2025ء تک ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنا ہے۔
کراچی
آمد کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپ کا استقبال جانشینِ امیر اہل سنت
مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے کیاجبکہ آپ سے محبت کرنے والے کئی خاص
مریدین بھی استقبال کے لئے ایئرپورٹ
پرموجود تھے۔
کراچی
ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ تشریف لاتے ہوئے سفر کے دوران امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے
عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے ماہ ربیع الاّول کی خوشی میں ہونے والے
مدنی مذاکروں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
پیغام امیر اہلسنت
اللہ
کے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا فرمان عالیشان ہے : دو دُعائیں رد نہیں ہوتی(1) اذان
کے بعداور (2)بارش
کے وقت ۔(المستدرک
للحاکم: 2534)
حضرت ملا علی قاری علیہ رحمۃ اللہ الباری فرماتے ہیں: بارش برستے وقت دعا مانگنا سنت ہےکیونکہ دعا
اُس وقت قبول ہوتی ہے۔ (مرقاۃ، ج3،
ص611)
الحمد للہ 1500 واں جشنِ ولادت کی دھوم سے
تیاریاں ہیں اور آج ہفتہ23 اگست 2025ء سے continueمدنی مذاکروں کا سلسلہ 13 ربیع الاول شریف تک
ہے۔اُس میں حاضری کی سعادت کے لئے کراچی آمد
ہوئی ہے۔
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کراچی والوں کو مدنی مذاکروں میں براہِ
راست اور دنیا بھر کے عاشقان رسول کو مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے دعوت دی اور
ترغیب دلائی۔
16 اگست 2025ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ
سنت کے مدنی پھول
16 اگست 2025ء بمطابق 22صفر المظفر 1447ھ کو
بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ
رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
مدنی مذاکرے میں ہونے والے بعض سوال
و جواب
سوال: ہم ہرسال اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا جشنِ ولادت مناتے ہیں، اس مرتبہ 15سواں جشن ِولادت کس طرح منائیں؟
جواب:سارے گناہوں سے توبہ کرکے منائیں ،جونمازوں کی
پابندی نہیں کرتے وہ نمازوں کے پابندہوجائیں ۔روزانہ 1500مرتبہ درودشریف پڑھیں ،12 جھنڈے لگاتے تھے تواس
سال 15 جھنڈے لگائیں ،لائٹنگ میں اضافہ کردیں ،نفل اعمال
میں بھی اضافہ کردیں۔ 12ربیع الاول کوروزہ
نہیں رکھتے تھے تو روزہ رکھ لیں ،بلکہ 1ربیع الاول سے 12 تک 12 روزے رکھ لیں
۔شعبہ اصلاح اعمال کے ہاں اس موقع پر 12روزے رکھنا ممتاز،7
روزے رکھیں تو اچھا اور3 رکھیں
تو مناسب درجہ ہے ۔اس
موقع پردعوت اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ساتھ کم ازکم 3دن کے قافلے میں سفرکریں ۔دعوت اسلامی والوں کا 1500 فیضانِ میلاد مساجدبنانے
کا ہدف ہے،اس میں حصہ لیں ۔
سوال: مالی صدقہ کرنے کا کیافائدہ ہے ؟
جواب: مالی
صدقے کے بھی اپنے فضائل اور فوائد ہیں مثلا صدقہ بَلا کےلیے رکاوٹ بن جاتاہے ۔
سوال: لفظ
جہنم کا درست تلفظ کیا ہے ؟
جواب: اس کا درست تلفظ
جَہَنَّم ہے یعنی لفظ نون پر زبرہے۔
سوال: کسی سے دوستی کس نیت سے کریں ؟
جواب:
دوستی اللہ پاک کی رِضا کے
لیے ہونی چاہئے ۔دوست اُسے بنائیں جسے دیکھ کرخدایاد آجائے ۔اس دوستی سے ہماری
آخرت کی تیاری کا سامان ہو۔ دوست سےروزروزنہ ملیں ۔اللہ کے لیے دوستی ہوگی تو ثواب
ملے گا اوراس کے فوائد بھی ہوں گے ۔کہاگیا ہے کہ دوست تمہارے ساتھ وفا کرے یا نہ
کرے تم اس سے وفاکرتے رہو۔دوست کے بارے میں دل بڑارکھنا اوردرگزرکرناچاہئے ،اُس کی
زیادتیوں اورغلطیوں کویادرکھیں گے تو خواہ مخواہ دل جلتارہے گا۔
سوال: اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کیسے تھے؟
جواب: میرے آقااعلیٰ حضرت ولی اللہ ،پرہیز
گار،متقی ،عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام ،بہت
بڑے عالمِ دین اورنعت گو شاعرتھے
۔
سوال: اسلام نے بیٹی کوکیاعزت دی
ہے ؟
جواب: اسلام نے بیٹی کو عظمت بخشی اوراس کا وقاربلندکیا ہے ۔بندہ
اللہ پاک کے احکامات کاپابندہوتاہے ،بیٹاملے یا بیٹی ملے یا بے اولاد رہے، ہرحالت
میں اسے راضی بارضا رہناچاہئے ۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں آپ کی پیاری بیٹی سیدہ خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہرارضی اللہ عنہا حاضرہوتیں تو آپ
کھڑے ہوکران کی طرف متوجہ ہوجاتے ،پھراپنے پیارے پیارے ہاتھ میں ان کا ہاتھ لے کر
بوسہ دیتے ،پھرانہیں اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے ،اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم ان کےہاں تشریف لے
جاتے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہابھی اسی طرح کرتیں ۔بیٹی بھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ بیٹی بھی اچھی
اوربیٹا بھی اچھا ہے مگربیٹی فرسٹ(1st) ہے ۔نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے ہاں بیٹوں سے
پہلے بیٹی تشریف لائیں تھیں۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے
“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیراہلسنت مدظلہ العالی
نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”امام
احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی
25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے“ پڑھ یا سُن لے، اُسے مسلکِ اعلیٰ حضرت پر استقامت عطا
فرما کر اُس کا خاتمہ بِالخیر فرما اور اُسے ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ / جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی جانب سے ایک رسالہ مطالعہ کے لئے دیا جاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے
عاشقانِ رسول کے علم میں اضافہ ہو اور اُن
کی دینی و اخلاقی تربیت ہو سکے۔
اس ہفتے
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو 40 صفحات پر مشتمل رسالہ ”اَرْبَعینِ عطاّر (قسط 3)“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو
کوئی 40 صفحات کا رسالہ ”اَرْبَعینِ عطاّر (قسط 3)“ پڑھ یا
سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کا جنّت میں پڑوسی بنا۔اٰمین بجاہِ خاتَم
النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
اس ہفتے کا رسالہ ”امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کی 25
باتیں ایک عاشق کے قلم سے“
بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی باتیں اور اُن کی نصیحتیں ہمارے لئے علمِ دین حاصل کرنے، دینی مسائل سیکھنے اور اپنے
دل میں عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔
انہیں بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم میں سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ
بریلوی رحمۃ
اللہ علیہ کی ذاتِ پاک بھی ہے
جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے جہاں لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کی وہیں اپنے اشعار کے ذریعے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی بےمثال نعتیں لکھیں ہیں۔
لوگوں کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ
بریلوی رحمۃ
اللہ علیہ کی باتیں بتانے کے لئے
اس ہفتے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی
نے 28 صفحات کا رسالہ ”امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم
سے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو
اپنے دعاؤں سے نوازا ہے۔
دُعائےخلیفۂ
امیر اہل سنت
یااللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم
سے“ پڑھ یا سُن لے اُسے مسلکِ
اعلیٰ حضرت پر استقامت عطا فرما کر اُس کا خاتمہ بِالخیر فرما اور اُسے ماں باپ
سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
یوم آزادی کےموقع پر فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا، امیر اہلسنت خصوصی شرکت فرمائیں گے
14 اگست 1947ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ یہ
وہ دن ہے جب لاکھوں قربانیوں، جدوجہد، عزم اور ایمان کے نتیجے میں ایک آزاد مملکت
وجود میں آئی۔ یہ دن ہمیں تحریکِ آزادی کے تمام علماء، رہنماؤں اور مسلمانوں کی
انتھک محنت و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کا قیام محض ایک جغرافیائی تبدیلی
نہ تھا بلکہ یہ ایک نظریئے کی جیت تھی۔ ایک ایسا نظریہ جو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے
اپنی تہذیب، ثقافت، مذہب اور اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کا حق مانگتا تھا۔
لاکھوں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر، جان و مال کی قربانی دے کر اس پاک دھرتی تک
پہنچے۔
یومِ آزادی نہ صرف خوشی کا دن ہے بلکہ یہ ہمارے لیے
تجدیدِ عہد کا موقع بھی ہے کہ ہم اس وطن کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن
کریں۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پاکستان میں ناانصافی،بے حیائی، بُرے
کاموں اور نفرت سے پاک کر کے امن، محبت
اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانا ہے۔
13
اگست 2025ء بروز بدھ رات 9:30 پر انتہائی منظم اور ملّی جوش و خروش کے ساتھ 78 واں یومِ آزادی منانے کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعو تِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ”مدنی مذاکرہ“ منعقد ہونے جارہا ہے۔
خوشی
کے اس موقع پر محبِّ وطن شخصیت شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت ِاسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مہذب انداز میں یومِ آزادی منانے، اللہ پاک کی اس
نعمت کا شکر ادا کرنے، امن و محبت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے، گناہوں سے نفرت
اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور ایک
اچھا سچا پاکستانی مسلمان بننے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔اس
موقع پر عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔ یہ
مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیاجائے گا۔
عاشقانِ
رسول منظم انداز میں یوم آزادی منانے کے
لئے اس مدنی مذاکرے میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔
اپنی اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے
آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 2 اگست 2025ء بمطابق 8 صفر المظفر 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و
ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
سوال: 7 صفر شریف کون سی عظیم ہستیوں کایوم
عرس ہے ؟
جواب: صحابی ابن صحابی حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہما،شیخ
الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی اورپیرپٹھان
حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہما۔
سوال:شجرکاری کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:شجرکاری کی بہت اہمیت ہے ۔بہت سارے درخت روزانہ
کاٹے جاتے ہیں ،لگائے نہیں جاتے جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی زیادہ ہوتی جارہی ہے
۔اس لئے ہمیں بھی درخت لگانے چاہئیں ۔
سوال : شادی میں ولیمہ اوردیگردعوت کس طرح ہونی چاہیئے ؟
جواب : شادی میں عاشقانِ رسول علمائے کرام کوبھی بلایاجائے، کم ازکم ایک تو ضرور ہوں ۔ان کی برکتیں لی جائیں، انہیں اور
سادات ِکرام کو اچھی جگہ بٹھائیں ۔غریبوں کوبھی مان دیں ۔فخروتفاخر اوردکھاوامثلاً فلاں نے اتنی ڈشیں د
ی ہیں تو میں اس سے بڑھ کر اتنی دوں گا وغیرہ شامل نہ ہونے دیں ۔شادی میں شریعت کے خلاف کوئی
کام نہ کیا جائے ۔آج کل کئی خرابیاں شادیوں
میں آگئی ہیں، شایداسی وجہ سے شادی کے بعد گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔
سوال : نبیِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے بڑاولیمہ کون ساہوا؟
جواب : آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے
بڑاولیمہ وہ ہوا جس میں ایک بکر ی ذبح کی گئی ۔(سنن ابن ماجہ ،حدیث: 1908)
سوال: مؤمن وعدہ کرتے وقت ،چھینک اورجماہی
کے وقت کیا پڑھتاہے؟
جواب: مومن
وعدہ کرتے ہوئے اِن شآء اللہ ،چھینک کے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ اورجماہی کے وقت لَاحَوْلَ وَلاقُوَّۃَ اِلاباللہ کہتاہے ۔
سوال: بعض بچے گھر کا کھانا نہیں کھاتے، اس کا کیا حل ہے ؟
جواب: بچے کو میٹھی گولیاں ،چاکلیٹ ،چپس وغیرہ کھانے
سے بچائیں گے تووہ گھرکا کھانا،کھاناشروع کردے گا ۔ورنہ ان چیزوں
کےکھانے سے بھوک ختم ہوجاتی ہے ۔ان چیزوں کے کھانے سے صحت بھی خراب ہوتی ہے۔
سوال:کینسرکی کیاوجہ ہے ؟
جواب: ایک ڈاکٹرنے بتایا تھا کہ سبزیوں اورپھلوں میں
کیمیکل کھاد کے استعمال کی وجہ سے کینسر ہوتاہے ۔
سوال: کیا
کھانے پینے میں بے احتیاطی کی وجہ سے امراض ہوتے ہیں ؟
جواب: 80%امراض کھانےکی وجہ سے ہوتے ہیں
۔جیسے زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر،زیادہ تیل گھی کھانے سےکولیسٹرول ،زیادہ کھانے سے
پیٹ کے امراض وغیرہ ہوتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی
پھول (قسط: 6) “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
سجدہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا سب سے عظیم ذریعہ
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور خشوع کا مظہر ہے جو انسان کے دل میں اللہ کی
محبت اور خوف کو پیدا کرتا ہے۔ یہ عبادت کا سب سے بلند مقام ہے جہاں بندہ اپنے رب
کے قریب ہوتا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتا ہے۔ سجدہ انسان کے دل کو پاکیزہ
اور متقی بناتا ہے اور زندگی میں سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔
انہیں فضائل کے پیشِ نظر شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول
کو سجدے کے فضائل سے آگاہ کرنے اور ان کی معلومات میں اضافے کے لئے اس ہفتے رسالہ ” سجدے کے
فضائل “ مطالعہ کرنے کے لئے عطا فرمایا ہے
اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔
یہ رسالہ شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ہی لکھا ہوا ہے جوکہ 21 صفحات پر مشتمل ہے۔ رسالے
میں بیان کیا گیا ہے کہ سجدوں کی کثرت بلندیٔ درجات کا سبب بنتی ہے، اعضائے سجود
جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں گے، خوش خبری سُن کر سجدۂ شکر کرنا سنت مستحبہ ہے۔ اس
کے علاوہ سجدۂ شکر کا طریقہ سمیت دیگر
کئی اہم معلومات رسالے کا حصہ ہیں۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ پر چھ (6) زبانوں میں موجود ہے جس کو بآسانی مفت ڈاؤن لوڈ کیا
جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رسالہ آڈیو بُک کی صورت میں بھی دستیاب ہے جس کو صارفین
سُن سکتے ہیں اور اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ
”سجدے کے فضائل“پڑھ یا سُن لےاس کو سجدوں کی لذت عنایت فرمااور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
رسالے کی PDF ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے Download پر
کلک کیجئے
اگرچہ آنکھ، کان، دل جانوروں کو بھی عطا ہوئے
مگرانسان کے یہ اعضا بہت اشرف ہیں کیوں کہ انسان آنکھ، کان سے آیاتِ الٰہیہ، دیکھتا
سنتا ہے اور اس کا دل یار کی تجلّیِ گاہ (یعنی زیارت کا مقام) ہےجس سے وہ تمام مخلوق سے اشرف ہے۔(تفسیر نور العرفان، ص 826)
اس طرح کےاور بھی مدنی پھولوں سے لوگوں کی تربیت
و رہنمائی کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے
کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 17
صفحات کا رسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط: 6) “پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ: ”تفسیر نور
العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط: 6) “پڑھ یا سُن لے اُسے قراٰنِ کریم کی
تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور اس کو ماں
باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اللّٰہمّ آمین۔
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ، دینی و
اخلاقی رہنمائی کا عظیم اجتماع
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں بروز ہفتہ کی شب یکم صفر المظفر 1447ھ بمطابق 26
جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مبارک اجتماع میں کراچی کے
مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے براہِ راست شرکت کی جبکہ پاکستان
سمیت دنیا بھر سے لاکھوں اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کے ذریعے آن لائن شریک ہوئے۔
اس
موقع پر بانیِ دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
حاضرین و ناظرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ آپ نے نہ صرف شرعی و دینی مسائل کی
وضاحت کی بلکہ اخلاقی، تنظیمی اور معاشرتی موضوعات پر بھی قیمتی نصیحتیں فرمائیں
جو سننے والوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔
مدنی مذاکرے میں ہونے والے بعض سوال و جواب
سوال: کہا جاتاہے کہ بُرےوقت کندھے پرہاتھ
رکھنا خوشی کے وقت تالیوں سے زیادہ قیمتی ہوتاہے ؟ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں
؟
جواب: یہ حقیقت
ہےکہ کسی کی خوشی میں ساتھ نہ دیں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا،جوہمارے غم میں شریک نہ
ہووہ زیادہ یادرہتاہے ،ہوسکتاہے آپ کو بھی تجربہ ہو۔دُکھ کے وقت کندھے پر ہاتھ
رکھنا بڑاکارآمدہوتاہے ۔اس میں خوشی کے وقت تالیاں بجانا کہا گیا ہے ،کسی کی خوشی میں تو شامل ہونا چاہئے مگرتالیاں بجانے کی ہرگزاجازت نہیں ۔
سوال:خواب میں
مدینہ کیسے دیکھیں ؟
جواب:دُرود وسلام
کی کثرت کریں ،مدینۂ منورہ یادکرتےر ہیں
،جلدہی خواب میں مدینہ ٔپاک پہنچ جائیں گے ۔ان شاء اللہ الکریم ۔جن چیزوں کا ذہن
میں خیال آتارہتاہے بعض اوقات وہ خواب میں بھی آجاتی ہیں ۔خواب میں دیکھنے کے بعد
اللہ پاک چاہے گا تو حقیقت میں بھی مدینہ
شریف پہنچ جائیں گے ۔ اس کے لیے دعا بھی
کرتے رہیں اور اسباب بھی اختیارکریں ،رقم جمع کریں ،ویزہ لگوائیں اورمدینے پہنچ
جائیں ۔
سوال: کوئی
سوشل میڈیا میں زیادہ مشہورہوجائے اور اس کے لائیکس زیادہ ہوں تو اسے دیکھ کر اپنے
آپ کوکمترسمجھنا یا اس کی ترقی دیکھ
کرجلنا کیسا؟
جواب : اس پر دل
جلاناتو کھوٹا(بُرا)ہے
،کسی کی سوشل میڈیا کی ترقی بعض اوقات جھوٹ بولنے اورزیادہ ایکٹنگ (Acting) کی وجہ سے ہوتی ہےاوریہ ترقی بلبلے کی طرح ہے
۔بعضوں کی ختم بھی ہوجاتی ہے۔ اس پر دل نہ جلایا جائے،اصل کامیابی توآخرت کی
کامیابی ہے ،ہاں کسی نیک شخص کو دیکھ کر
کُڑھنا چاہئےکہ میں نیک نہ بن سکا،اپنے
عمل میں بہتری لانے کی سوچ اچھی ہے ۔
سوال: 15سویں
جشن ِولادت کی تیاری کیسےکریں؟
جواب: مسجددرس
/چوک درس اوردیگردینی کاموں میں 15فیصد اضافہ کریں ۔فرسٹ(1) ربیع
الاول سے 12ربیع الاول تک بلکہ پورےماہ
ِربیع الاول میں روزانہ 15سومرتبہ درودپاک پڑھیں ۔کاروباری حضرات ربیع الاول میں چاندرات سے 12 ربیع الاول تک ساداتِ کرام کو 50فیصدڈسکاؤنٹ دیں ،اتنا نہ دے
سکیں تو حسب ِ توفیق دے دیں ،غریبوں کو 25%
ڈسکاؤنٹ دیں، باقی ہرایک کو 15%
ڈسکاؤنٹ دیں ۔حفاظ ابھی سے قرآن پاک پڑھنا
شروع کریں اور12 ربیع الاول تک15قرآن پاک ختم کرکے پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ایصالِ ثواب کریں ۔اسی طرح 12
ربیع الاول تک 15سونوافل اداکرلیں ۔15غریبوں کو راشن دلادیں ، وغیرہ
سوال: ماہِ صفر میں کتنی مرتبہ سورہ اخلاص
پڑھیں ؟
جواب: سیدی اعلیٰ
حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ عرس
25صفرکی نسبت سے ماہِ صفرمیں روزانہ 25مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں اوراس کی کارکردگی
شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دارکو جمع کروائیں ۔
سوال: اِس ہفتے
کارِسالہ ”شکر کی برکتیں“ پڑھنے یاسُننے
والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا
دی ؟
جواب: یاربِّ کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”شکر کی برکتیں“ پڑھ یا
سن لے اُسے ہر حال میں صبر و شکر کرنےوالا بنا اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت
بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتہ ہونے والا مدنی مذاکرہ آج بروز ہفتہ، یکم صفرالمظفر
1447ھ مطابق 26 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد کیا
جائے گا۔ اس مدنی مذاکرے کا آغاز ان شاء اللہ رات 09:45 بجے ہوگا۔
مدنی
مذاکرے میں بانی دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی
شرکت فرمائیں گے۔ اس روحانی اجتماع میں دینی و اصلاحی
موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی نیز شرکا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیے جائیں گے۔
عاشقان
رسول سے مدنی مذاکرے میں شرکت کی درخواست ہے۔
اللہ پاک
کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بندے کی اعلیٰ صفات میں سے ہے۔ شکر صرف ایک عمل
نہیں بلکہ ایک رویہ، ایک سوچ، ایک عبادت ہے جس سے نہ صرف دل کو سکون حاصل ہوتا ہے
بلکہ انسان کی زندگی میں خیر و برکت بھی آتی ہے۔
ہر
حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے اور شکر کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت
امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 16 صفحات
کا رسالہ ”شکر
کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ
کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”شکر کی برکتیں“ پڑھ یا سن لے اُسے ہر حال میں صبر و شکر
کرنےوالا بنا اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami