سجدہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا سب سے عظیم ذریعہ
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور خشوع کا مظہر ہے جو انسان کے دل میں اللہ کی
محبت اور خوف کو پیدا کرتا ہے۔ یہ عبادت کا سب سے بلند مقام ہے جہاں بندہ اپنے رب
کے قریب ہوتا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتا ہے۔ سجدہ انسان کے دل کو پاکیزہ
اور متقی بناتا ہے اور زندگی میں سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔
انہیں فضائل کے پیشِ نظر شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول
کو سجدے کے فضائل سے آگاہ کرنے اور ان کی معلومات میں اضافے کے لئے اس ہفتے رسالہ ” سجدے کے
فضائل “ مطالعہ کرنے کے لئے عطا فرمایا ہے
اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔
یہ رسالہ شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ہی لکھا ہوا ہے جوکہ 21 صفحات پر مشتمل ہے۔ رسالے
میں بیان کیا گیا ہے کہ سجدوں کی کثرت بلندیٔ درجات کا سبب بنتی ہے، اعضائے سجود
جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں گے، خوش خبری سُن کر سجدۂ شکر کرنا سنت مستحبہ ہے۔ اس
کے علاوہ سجدۂ شکر کا طریقہ سمیت دیگر
کئی اہم معلومات رسالے کا حصہ ہیں۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ پر چھ (6) زبانوں میں موجود ہے جس کو بآسانی مفت ڈاؤن لوڈ کیا
جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رسالہ آڈیو بُک کی صورت میں بھی دستیاب ہے جس کو صارفین
سُن سکتے ہیں اور اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ
”سجدے کے فضائل“پڑھ یا سُن لےاس کو سجدوں کی لذت عنایت فرمااور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
رسالے کی PDF ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے Download پر
کلک کیجئے