ماں باپ کو اپنی اولادکی تربیت کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17صفحات کا رسالہ ماں کا پچھتاواپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ماں کا پچتھاواپڑھ یا سُن لے اُس کے ماں باپ اس سے راضی ہوں اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرمادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Download


9 دسمبر 2023ء مطابق 25جمادی الاولیٰ 1445ھ بروز ہفتہ  بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تلاوت و نعت سے مدنی مذاکرے کا آغاز کرنے کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال:اپنی راحت کی وجہ سے کسی اور کو تکلیف ہوتو اس صورت میں کیاکرنا چاہیئے ؟

جواب:ہوناتو یہ چاہیئے کہ دوسروں کو راحت پہنچائی جائے، اگرچہ خود تکلیف میں ہو۔ایک بزرگ کے گھرچوہےتھے، کسی نے کہاکہ گھرمیں بلی رکھ لیں تاکہ چوہوں سے بچاجاسکے، فرمایا: کہ مَیں بلی رکھ لوں تو چوہے ہمسائیوں کے گھرچلے جائیں گے جس سے انہیں تکلیف ہوگی چنانچہ انہوں نے بلی نہ رکھی ۔کا ش! ایساہوکہ لوگوں کوہم سے راحت نصیب ہو۔

سوال:جنّات کے شراورجادوسے بچنے کے لئے کون سا وظیفہ پڑھا جائے ؟

جواب:اپنے پیرصاحب کے شجرہ شریف میں جواوراد و وظائف ہوتے ہیں ،ان میں سے وظائف پابندی سےپڑھیں ۔ سوتے وقت دونوں ہاتھوں کو پھیلا کرسورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اورسورۂ ناس یہ تینوں پڑھ کے ہاتھوں پر پھونک مار دیں اور سر سے لیکر جہاں تک ہاتھ پہنچتا ہے پھیرلیں،یہ ایک بار ہوا۔یہ عمل اسی طرح 3 بار کرنا ہے۔ان شاء اللہ الکریم جنات اور شریر شیاطین سے حفاظت ہوگی۔

سوال : عشق کسے کہتے ہیں ؟

جواب : جب محبت میں اضافہ ہوجائے تو عشق میں بدل جاتاہے ۔

سوال: کوئی خوفِ خدا عزوجل یا عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں رو رہاہو تو دیکھنے والے کو کیا کرنا چاہیئے ؟

جواب: کسی بزرگ کاقول ہے : کسی کو روتادیکھیں تو خود بھی رونا شروع کردیں ،یہ نہ سوچیں کہ وہ دل سے رو رہاہے یا دکھاوے کے لئے ۔اللہ پاک کی رضا کے لئے رونا چاہیئے،یہ بہت سعادت کی بات ہے ۔

سوال:چل مدینہ کے لئے کیا عمل کریں؟ (یادرہے!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں امیر اہلِ سنت مولانااِلیاس عطار قادِری کی صحبت میں ہونے والے سفرِ حج کو ”چل مدینہ“کہتے ہیں اوریہ سعادت پانے والوں کو مشرف بہ چل مدینہ کہتے ہیں)

جواب: دعاکرتے رہیں اور دُرودشریف پڑھتے رہیں ۔

سوال:مدینہ شریف میں مرنے کی کیا فضیلت ہے ؟

جواب:حدیث پاک میں شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بشارت ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے مدینہ شریف کو شفاعت نگرکہاہے ۔

سوال : مدنی کسے کہاجاتاہے ؟

جواب : جو دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(عالم کورس) مکمل کریں انہیں مدنی کہاجاتاہے ۔

سوال: عربی سیکھنے کی کیااہمیت ہے ؟

جواب:عربی بین الاقوامی زبان (International Language) ہے اس کو سیکھنے سے اہلِ عرب بلکہ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت دینے کا موقع مل سکتاہے، عربی زبان میں آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم ،قرآن پاک اورجنت کی یادہے، قبرکا حساب بھی عربی میں ہوگا،یہ زبان فصیح ہے ۔بعض علماکے نزدیک مرتے ہی سب کی زبان عربی ہو جاتی ہے ،اس لئے قبروآخرت کے تمام کام عربی میں ہوتے ہیں البتہ جہنمیوں کی زبان بدل جاتی ہے ۔اعلیٰ حضرت نے عربی زبان سیکھنے کی ترغیب بہت اچھوتے اندازمیں دلائی ہے ۔جامعۃ المدینہ کے طلبہ آپس میں عربی زبان بولنے کی کوشش کیا کریں ،غلطی ہوتو کوئی بات نہیں ،اس طرح زبان میں روانی پیداہوگی، اسی طرح فصاحت وبلاغت بھی ہونی چاہیئے ۔عربیوں کی طرح فصاحت نہیں آئے گی مگر اس میں بھی کوشش کرنی ہوگی ۔ یہ نیت کریں کہ عربی زبان اس لئے سیکھ رہا ہوں کہ میرے عربی آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان عربی ہے ، مزیدنیکی کی دعوت اورعربی میں بیان کروں گا وغیرہ نیتیں بھی کی جاسکتی ہیں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ملازمت کے بارے میں 15 سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت مولانا الیاس قادِری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”ملازمت کے بارے میں 15 سوال جواب“پڑھ یا سُن لے، اُسے رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

ملازمت کے حوالے سے شرعی رہنمائی فراہم کرنے اور مسلمانوں کو حرام کمائی سے بچانے کے لئے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ملازمت کے بارے میں 15 سوال جوابپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ملازمت کے بارے میں 15 سوال جوابپڑھ یا سُن لے اُسے رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Download


ذرائع کےمطابق شیخِ طریقت امیر اہل سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ روز (04 دسمبر 2023ء کو)عمرہ ادا کرلیا۔ کل شام سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عمرے کی ادائیگی کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمر ان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ شانِ غوث اعظمپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ شانِ غوث اعظمپڑھ یا سُن لے اُس کو خواب میں غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا دیدار نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے


لوگوں  کے دلوں کو علمِ دین کے نور سے منور کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے اسلامی بھائی اپنے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 18 نومبر 2023ء بمطابق 4 جمادی الاولیٰ 1445ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال :کیا ہر کمال کو زوال ہے؟

جواب: دنیاوی معاملات میں ہرکمال میں کمی آسکتی ہے اوریہ ختم بھی ہوسکتا ہے۔

سوال :ظلم کا انجام کیا ہے؟

جواب: دنیا میں ہی بعض اوقات ظالم کو نقصان پہنچ جاتا ہے، دنیا میں نقصان و بدلہ نہ بھی پہنچے تو آخرت میں اسے جوابدہ ہونا ہوگا۔ ظلم کرنا گناہ ِکبیرہ ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کا م ہے ۔

سوال:بچوں میں باہم کیسا سلوک کیا جائے؟

جواب: بچوں میں ہمیشہ انصاف کریں ،ہر ایک کو اہمیت و پیار دیں، دو بچے موجود ہوں اور ایک کو بوسہ دیا تو دوسرے کو بھی بوسہ دیا جائے، صرف ایک کو اہمیت دینے سے بچوں میں باہم نفرت پیداہوسکتی ہے ،اس لیے کسی ایک بچے کو امتیاز ی حیثیت نہ دی جائے۔

سوال : پیر صاحب خلافت کیوں دیتے ہیں؟

جواب: پیری مریدی کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے خلافت دی جاتی ہے۔اسلام میں ان سلسلوں کی بھی اہمیت ہے، خانقاہیں مسلمانوں کو سنبھالتی ہیں ، نیک اعمال عام ہوتے ہیں۔ خلافت کا نظام نہ ہو تو سلسلے ختم ہوجائیں گے۔ بزرگانِ دین کی سیرتوں کو پڑھیں تو ان کے کئی کئی خلیفہ ہوتے ہیں۔ ہر خلیفہ پیری مریدی نہیں کرسکتا صرف وہی کرسکتا ہے جس میں پیر بننے کی شرائط ہوں۔

سوال : آپ کی خواہشیں کیا ہیں ؟

جواب: میری دو خواہشیں ہیں مرتے وقت کلمہ نصیب ہو، ایمان پر خاتمہ ہواورمدینہ شریف میں ایمان و عافیت کے ساتھ شہادت کی موت نصیب ہو۔

سوال : اگرکسی کے والدین نےاس کا نا م محمد نہ رکھا ہو تو کیا وہ اپنا نام برکت کے لیے محمد رکھ سکتے ہیں۔

جواب: جی ہاں ! رکھ سکتے ہیں۔

سوال : دنیامیں کامیاب کون ہیں؟

جواب: جس کے اخلاق اچھے ہوں اور وہ لوگوں کے حقوق ادا کرتا ہو۔

سوال: بچوں کے ساتھ کتنا فری ہونا چاہیے؟

جواب: اتنا فری نہ ہوں کہ اس کے نزدیک آپ کی عزت نہ رہے کچھ نہ کچھ ر عب ہونا چاہیے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کا عامل بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کرنےاور قبر کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ قبر کی ہولناکیاںپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ قبر کی ہولناکیاںپڑھ یا سُن لے، اُسےقبر کی ہولناکیوں سے محفوظ فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ہر مسلمان آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے مطابق زندگی گزار کر دنیا و آخرت میں بھلائی کے ساتھ ساتھ اپنے نامۂ اعمال میں نیکیوں کو ذخیرہ جمع کرسکتا ہے۔

سنت و آداب کےمتعلق عاشقانِ رسول کو معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کا عامل بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2023ء بمطابق 27 ربیع الاٰخر 1445ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں۔

مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: حافظ کی فضیلت زیادہ ہے یاعالم کی؟

جواب: عالم کی فضیلت زیادہ ہے ،بروزِ قیامت عالم کو روک لیا جائے گا،وہ لوگوں کی شفاعت کریں گے، ان کی سفارش سے لوگوں کو جنت میں داخل کیا جائے گا۔

سوال:کیا آبِ زم زم کا پانی کہنا درست ہے؟

جواب:آب زم زم کا معنی ہے زم زم کا پانی۔آبِ زم زم کا پانی میں لفظ" پانی" زائدہے۔ اسی طرح شب ِبراءت کی رات میں لفظ "رات" زیادہ ہے اور "برائے مہربانی کرکے" میں لفظ" کرکے" زیادہ ہے۔

سوال : "محمد" نام رکھنے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب : حدیث پاک ہے :جس کے یہاں لڑکا پیدا ہو اور وہ میری مَحَبَّت اور میرے نام سے بَرَکت حاصِل کرنے کیلئے اس کا نام محمد رکھےتو وہ اور اُس کا لڑکا دونوں جنّت میں جائیں گے۔ (کنزالعمال،جز:15،ج 8،ص174، حدیث: 45215 ) امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کو نقل کرکے فرماتے ہیں: فقیر غفراﷲ تعالیٰ نے اپنے سب بیٹوں بھتیجوں کاعقیقے میں صرف محمدنام رکھا پھرنامِ اَقْدس کے حفظِ آداب اور باہم تَمَیُّز (یعنی آپس میں پہچان) کے  لئے عُرف جُدا مقرر کئے۔بِحَمْدِللہ فقیرکے 5 محمد اب موجود ہیں اور 5 سے زائد اپنی راہ گئے (یعنی انتقال کرگئے)۔ (فتاویٰ رضویہ،ج24،ص689)

سوال: رزق میں برکت کا نسخہ بتادیجئے؟

جواب: فجرکی نمازمسجدمیں پڑھ کر امام صاحب ،مؤذن اورخادم کوکچھ رقم پیش کردیں،آپ کے محلے میں جو ساداتِ کرام ہیں ،آپ کے رشتے داروں میں جو غریب ہیں انہیں صدقہ دیں ۔ بقر عید سے پہلے کسی غریب کے گھرقربانی کے لیےبکرااوراس کے ذبح کے اخراجات دے دیں ۔وہ اوران کے بچے دعائیں دیں ، رزق میں برکت ہوگی ۔ ان شاۤء اللہُ الکریم

سوال: سب سے افضل صدقہ کون ساہے؟

جواب: آپ کا اپناعزیز،رشتہ دارجو حق دارہے اورآپ سے ناراض ہے تو اسے صدقہ دیناافضل ہے ۔جس کو صدقہ دیں ،چھپاکر دیں ،اسے کوئی کام بھی نہ بولیں تاکہ اسے یہ نہ لگے کہ مجھے رقم دی ہے تو اب کام بھی بول دیا ہے۔

سوال:کیابددعا بھی قبول ہوتی ہے؟

جواب:جی ہاں! مظلوم انسان اگرچہ وہ کافرہوبلکہ جانورکی بددعا بھی قبول ہوتی ہے، البتہ مُوذی (تکلیف دینے والے)کیڑوں مکوڑوں وغیرہ کو تکلیف سے بچنے کے لیے مارسکتے ہیں، مگرمارنے میں جتنی تکلیف دینا ضروری ہوصرف اسی کی اجازت ہے بِلاوجہ تکلیف نہیں دے سکتے ۔

سوال : امام اعظم کون تھے؟

جواب : امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ قرآن وحدیث کے بہت بڑے امام وعالم تھے ۔یہ تابعی بزرگ تھے(یعنی آپ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی زیارت و صحبت کا شرف پایا ہے) ۔ان کے پیروکار حنفی کہلاتے ہیں۔

سوال: جب دل غمگین ہو تو کیا بات یادکریں کہ دل کو سکون نصیب ہوجائے؟

جواب: سرکارِمدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب کبھی غمگین ہوتے تو یہ دعاپڑھا کرتے تھے :يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ ۔ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والےاوراے تمام مخلوق کو قائم رکھنے والے، میں تیری رحمت کا طلبگار ہوں۔ (سنن ترمذی ،رقم الحدیث: 3534 ) دُرُودشریف میں دکھوں کا علاج ہے ۔اکثررنج وغم گناہوں کی وجہ سے آتے ہیں اوردُرُودشریف پڑھنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔یہ پڑھنے سے سکون ملے گا۔ ان شاء اللہ الکریم

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” فیضانِ جمُادَی الاُولیٰ و جُمادَی الاُخْریٰ“ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” فیضانِ جمُادَی الاُولیٰ و جُمادَی الاُخْریٰ“پڑھ یا سُن لے، اُسے اسلامی مہینوں کا ادب نصیب فرمااور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات کا رسالہ فیضان جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ فیضان جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ پڑھ یا سُن لے اُسے اسلامی مہینوں کا ادب نصیب فرمااور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download



دعوتِ دین کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سےآگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2023ء  بمطابق 20 ربیع الاٰخر 1445ھ ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کےکئی ممالک سے آئے ہوئے ذمہ داران اور عاشقانِ رسول شریک تھے۔

مدنی مذاکرے کے آغاز میں اللہ عزوجل کا پاک کلام اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے بیرونِ ممالک کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے دینی و دنیاوی معاملات کے متعلق سوالات کئے جن کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔اُن سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال: قریبی رشتہ داروں میں محبتیں برقرار رکھنے کے لئے کیا کیا جائے؟

جواب: ایک دوسرے کا خیال رکھیں ،احترام کریں ، اینٹ کا جواب پھول سے دیں گے اورنرمی ہوگی تو جھگڑانہیں ہوگا۔بعض لوگ اپنے مفاد کے لئے تو نرمی کرتے ہیں لیکن اگرمفادنہ ہوتو ان میں سختی آجاتی ہے ،ایسانہیں ہونا چاہیئے ،ہمیں ہمیشہ نرمی ہی کرنی چاہیئے ۔

سوال:استاذضدی بچوں کو کس طرح سمجھائے ؟

جواب:جوماہر(Expert)ہوتے ہیں وہ جانوروں کو کنٹرول کرلیتے ہیں ،بندرکونچالیتے ہیں ،شیرکو پنجرے میں بند کرلیتے ہیں۔ ماہر استاذ بچوں کو کنٹرول کرلیتاہے ، جیسے ایک استاذ سیّد زادے کو پڑھائی کی طرف مائل کرنے کے لئے اس کی زیادہ تعظیم کرنے لگے جس سے وہ پڑھ گئے، ہمارے ہاں شرارتی کو کلاس مانیٹر بنا دیا جاتا ہے، یوں اس کو مصروف کرنے سے وہ کنٹرول ہو جاتا ہے۔استاذکو بچوں کی نفسیات کے مطابق سلوک کرنا چاہیئے ،کسی کو آنکھ دکھانے اورکسی کو زبان سے سمجھانا پڑتاہے ۔مکتبۃ المدینہ کا شائع شدہ رسالہ”کامیاب استاذکون“ضرور پڑھئے۔

سوال: بندہ ذہنی طورپر خوشحال کس طرح ہوسکتاہے ؟

جواب : علمی اورعملی طورپر جو مذہبی لوگ ہیں وہ ذہنی طورپر خوشحال ہوتے ہیں، اگرچہ مالی طورپرکمزور ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ وہ قناعت کرتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ کی خواہش اور طلب نہیں کرتے ۔مشاہدہ یہ ہے کہ جو لوگ مالی طورپر مضبوط ہوتے ہیں ان میں خود کشی کا تناسب عموماًزیادہ ہوتا ہے جبکہ جو واقعی علمی وعملی طورپر دِین پرعمل کرنے والےہوتے ہیں وہ کبھی خود کشی نہیں کرتے ۔ عام طورپر مالدارکو زیادہ ٹینشن ہوتی ہے ،اسے بیماریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں ،کیونکہ مالدارعموماًزیادہ کھاتے ہیں ،کام تو کرنانہیں ہوتاجبکہ غریب آدمی کو زیادہ محنت ومزدوری اوربھاگ دوڑکرناپڑتی ہے ،جس کی وجہ سےاسے بیماریاں بھی کم ہوتی ہیں۔

سوال: چیونٹیوں کے ساتھ کیساسلوک کرنا چاہیئے ؟

جواب: بڑی ہی نرمی سے اُٹھانا چاہیئے ،کسی جگہ سے دُورکرنی بھی ہوں تو پھُونک مارنا ہی کافی ہے ،اگرکسی چیز سے پکڑ کراٹھائیں گے تو زخمی ہوجائیں گی ۔

سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں چھوٹی چھوٹی باتوں سے ناراض ہوجاتاہے ،چھوٹی باتوں سے کیا مرادہے ؟

جواب: بعض لوگوں کے لئے چھوٹی بات بھی بڑی ہوتی ہے ،وہ اسے دل پر لے لیتے ہیں اورکئی دن پریشان رہتے ہیں ،بعض کے لئے بڑی بات کا بھی کوئی زیادہ اثرنہیں ہوتا،اس لئے ہرایک سے اس کے مزاج کے مطابق ہی برتاؤکرنا چاہیئے ۔

سوال:کیاہر ایک مرض کے لئے ایک ہی علاج ہوتاہے ؟

جواب:نہیں !مزاج مختلف ہوتے ہیں ،ہربخاروالے کا ایک علاج نہیں ۔جو طبیب(ڈاکٹر/علاج کرنے والا) نہیں ہے، اسے اپنے طورپر اپنا علاج بھی نہیں کرنا چاہیئے اور کسی کوعلاج تجویز بھی نہیں کرسکتا ۔طبیب کے مشورے سے ہی علاج کیا جائے ۔

سوال : برکت کا کیامعنی ہے ؟

جواب : ایک معنیٰ ہے”جم جانا“یعنی جوچیز مل گئی وہ جم جائے ، اپنے پاس رہے اورایک معنیٰ بڑھ جانا اوراضافہ ہوناہے ۔

سوال: مال کی کتنی طلب رکھنی چاہیئے ؟

جواب: زیادہ مال کی حرص اچھی نہیں ،اس طرح دعا کرنی چاہیئے کہ یا اللہ پاک !اتنا دے کہ مَیں تیرے سواکسی کا محتاج نہ رہوں، دوسروں کے مال پر میری نظرنہ رہےکہ فلاں مدد کردے گا ،بلکہ اتنا دے کہ میں کھاؤں ،میرے بچے کھائیں ،آسودہ حال اورسَیر رہوں ۔یا اللہ پاک! اتنا دے کہ ہم کسی کے محتاج وقرض دارنہ رہیں،اتنا نہ دے کہ ہم آزمائش میں مبتلا ہوجائیں ۔یادرکھیں ! مال فتنہ وآزمائش ہے ۔

سوال: مال میں برکت کا کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیں ؟

جواب: ہر رات کو سورہ ٔ واقعہ پڑھیں ،جو ہررات سورہ ٔ واقعہ پڑھے گا اسے محتاجی وفاقہ نہ ہوگا۔ ہم اپنے ربّ کے محتاج ہیں اوررہیں غیروں کے پلّے نہ بندھیں ۔

سوال:سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ کیساسلوک کرنا چاہیئے ؟

جواب:سوتیلے بھائی بہن کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےمحبت وپیاردیں ،ہرگزجھگڑانہ کریں ،سوتیلابھائی بہن اگروالدکی طرف سے ہوں تو والد کی دل جوئی اوروالدہ کی جانب سے ہوتو والدہ کی دل جوئی کی نیت کرکے بھی ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے ۔

سوال : عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دُوسرے کتنے ملکوں سے عاشقانِ رسول سنتوں بھرے اجتماع میں آئے ہیں ؟

جواب : 52ممالک(Countries) سے ۔

سوال: دہلی(ہند) کو22 خواجہ کی چوکھٹ کیوں کہاجاتاہے ؟

جواب: دہلی(ہند) میں کثیر اولیائے کرام کے مزارات ہیں ،ان میں سے 22وہ ہیں جن کے نام سے پہلے خواجہ کا لقب لگایا جاتا ہے۔

سوال: مسلمان کی دلجوئی کی کیا فضیلت ہے؟

جواب: نبیِّ اكرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا:اللہ پاک کےنزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعدسب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے (معجم کبیر،ج11،ص59،حدیث:11079)

سوال : مباح یعنی وہ کام جس میں نہ ثواب ہے نہ گنا ہ ،یہ ثواب کا کام کیسے بن سکتاہے ؟

جواب :مباح کام اچھی نیت سے کیا جائے تو وہ ثواب بن جائے گا۔مثلاً سونے سے پہلے یہ نیت کرلیں کہ اللہ پاک کی عبادت پر قوت حاصل کرنے کے لئے سوتا ہوں ، تویہ سونا بھی عبادت اورکارِ ثواب بن جائے گا۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” دینی ماحول سے روکنے کا نقصان “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”دینی ماحول سے روکنے کا نقصان“ پڑھ یا سُن لے ،اُسے ہمیشہ دینی ماحول سے وابستہ رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب بخشش فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔


حکمِ خداوند عَزَّوَجَلَّ اور فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق دینی ماحول میں زندگی گزارنے کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں۔ وہیں دینی ماحول سے دور رہنے کے بہت سارے نقصانات بھی ہیں۔

ان ہی فوائد اور نقصانات سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس ہفتے اپنے مریدین و محبین کو 25 صفحات کا رسالہ دینی ماحول سے روکنے کا نقصان پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ دینی ماحول سے روکنے کا نقصانپڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ دینی ماحول سے وابستہ رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download