مسلمانوں
کے نزدیک قرآن و حدیث کے بعد صحابہ کرام، تابعین اور اولیائے کرام کے ارشادات سب
سے معتبرہے جس کو بندہ اپنی زندگی میں شامل کرکے اس پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل
کرسکتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےشہزادۂ
امام حسین حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہُ عنہما کے
ارشادات سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے لئے اس ہفتے14 صفحات پر مشتمل رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو،بنگلہ،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھ
یا سن لے اُسےصحابہ و اہل بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق
فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
فیضان مدینہ کراچی میں دو دن پر مشتمل اجتماع، ملک بھر
سے پروفیشنلز نے شرکت کی
شعبہ
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت 30
اور 31 جولائی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس، انجینئرز، پروفیسرز، ڈاکٹرز
اور دیگر پروفیشنلز اداروں سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوئے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔
اجتماع
کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
انہیں کام کے دوران آنے والی پریشانیوں کا شرعی حل بتایا، مفتی صاحب نے پروفیشنلز
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں۔
پروفیشنلز
حضرات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے
میں شرکت کی اور علم وحکمت سے بھر پور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔
اجتماع
کے دوسرے دن نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور ہیڈ
آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اجتماع کے
اختتام پر پروفیشنلز نے نگران شوریٰ سے سوالات بھی کئے اور ملاقات کی جبکہ صلوۃ و
سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر
اہلسنت مدنی پھول ارشار فرمائیں گے
دینِ
اسلام کا بنیادی مقصد نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے، اسی مقصد پرہمارے
نبی پاک ﷺ، تمام صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ
اللہِ علیہم نے اپنی زندگی گزاردی۔
اسی
مقصد پر عمل کرنے کے لئے آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم
و حکمت بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخوست ہے۔
”محرم
الحرام“ہجری
سال کا پہلا مہینہ ہےجو مسلمانوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مہینے کی دس
تاریخ ”یوم عاشوراء“ کو بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ماہ
”سانحہ کربلا“ بھی پیش آیا نیز عوام
الناس میں اس ماہ کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے
اور اس ماہ ہونے والے واقعات سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے لئے جانشین امیر اہل
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14صفحات پر مشتمل
رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(انگلش، اردو،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائےجانشین
امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اہل بیت کے فیضان سے مالا مال فرما اور سید الشہداء امام حسین رضی اللہُ عنہ کے صدقے بے حساب جنت میں داخلہ عطا
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
سلسلہ
عطاریہ رضویہ قادریہ کے تیرہویں بزرگ حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی اور ضمناً سلسلہ
عطاریہ کے چود ہویں بزرگ حضرت شیخ ابو الفرح یوسف طرطوسی رحمۃ اللہ علیہما کی
سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
عاشقان اولیاء کو اس ہفتے 21 صفحات پر
مشتمل رسالہ ”فیضان شیخ عبدُ الواحد
تمیمی رحمۃ اللہ علیہ“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(انگلش، اردو،
بنگلہ، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضان
شیخ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃ اللہ علیہ“ پڑھ
یا سن لے اسے سلسلہ قادریہ کے بزرگانِ دین کے فیضان سے مالا مال فرما کراور بے
حساب بخش کر جنت الفردوس میں میرے غوث پاک کا پڑوس عطا فرما۔اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر اہلسنت کی کراچی میں استاذ العلماء علامہ فضل سبحان
قادری صاحب سے عیادت
ان
دنوں ام المدارس جا معہ قادریہ مردان کے بانی و مہتمم استاذ العلماء امام المدرسین
علامہ فضل سبحان قادری بندیالوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کڈنی سینٹر کراچی ہسپتال میں زیرِ علاج
ہیں۔
علامہ
صاحب کی عیادت کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے صاحبزادے
حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور
دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے علامہ فضل
سبحان صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے عیادت کی۔امیر اہلسنت نے حضرت کی جلد
صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّقرآن
پاک میں ارشاد فرماتاہے:
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔
ترجمۂ
کنز الایمان: ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش
ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کئے اُن کی تعریف ہو ایسوں کو ہرگز عذاب
سے دور نہ جاننا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ (سورہ آل
عمران: ۱۸۸)
صدر
الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ’’خزائن العرفان‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’یہ
آیت یہود کے حق میں نازل ہوئی جو لوگوں کو دھوکا دینے اور گمراہ کرنے پر خوش ہوتے
اور باوجود نادان ہونے کے یہ پسند کرتے کہ انہیں عالم کہا جائے مسئلہ: اس آیت میں
وعید ہے خود پسندی کرنے والے کے لئے اور اس کے لئے جو لوگوں سے اپنی جھوٹی تعریف
چاہے جو لوگ بغیر علم اپنے آپ کو عالم کہلواتے ہیں یااسی طرح اورکوئی غلط وصف
اپنے لئے پسند کرتے ہیں انہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔‘‘
(باطنی
بیماریوں کی معلومات،صفحہ۶۳)
حضرت
سیِّدُنااَ نَس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’کسی انسان کے برا ہونے
کےلیے اتنا ہی کافی ہے کہ لوگ اس کے دین یا دنیا کے معاملے میں اس کی طرف انگلیوں
سے اشارے کریں (یعنی
اس کی تعریف کریں ) البتہ جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ محفو ظ فرمائے۔ (شعب الایمان للبیھقی، باب فی اخلاص العمل للہ۔۔۔الخ،
ج۵، ص۳۶۶، حدیث۶۹۷۷)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو حُبّ جاہ اور دیگر باطنی
بیماریوں سے بچانے اور ان سے بچنے کی ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات پر
مشتمل رسالہ ”معلوماتی پمفلٹس“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا دو زبانوں(انگلش، اردو) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائےعطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”معلوماتی پمفلٹس“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما
اور اُسے بے حساب بخش مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
فرامین امام باقر رحمۃ اللہ علیہ:
٭گھٹیا لوگوں کا سلام بُری گفتگو ہے (یعنی بُرے لوگ اپنی بات بُری گفتگو ست
شروع کرتے ہیں)۔
(صفۃ
الصفوہ، 2/77)
٭ہر چیز کے لئےکوئی نہ کوئی آفت ہوتی ہے اور علم کی
آفت بھولنا ہے۔(البدایہ و النہایہ، 6/456)
٭وہ عالم جس کے علم سے فائدہ حاصل کیا جائے ہزار
عابدوں سے افضل ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، 3/214، رقم: 3740)
سلسلہ
قادریہ رضویہ عطاریہ کے پانچویں شیخ طریقت حضرت سیدنا امام باقر رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات سے عاشقان رسول کو
آگاہ کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 18 صفحات پر مشتمل رسالہ ”فیضان امام
باقررحمۃ
اللہ علیہ“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا آٹھ زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ،فرنچ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 18 صفحات کا رسالہ ”فیضان امام باقر“
پڑھ
یا سن لے اسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی ﷺ اور تمام صحابہ و اہل بیت کی غلامی اور
دعوت اسلامی میں استقامت دے کر جنت الفردوس میں بلاحساب داخل فرما۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دعوت
اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو
فروغ دینے کے لئے ہزاروں مساجد و مدارس قائم کرچکی ہے اور آگے مزید بھی جاری ہے۔ان
مدارس میں لاکھوں طلباء و طالبات فی سبیل اللہ دینی تعلیمات سے آراستہ ہورہے ہیں
جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے۔ ان اخراجات کو عاشقان رسول کی جانب
سے دیئے جانے والے ڈونیشن اور چرم قربانی کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ماہِ ذوالحجۃ
الحرام 1443ھ کی آمد ہوچکی ہے ، 10، 11 اور 12 ذو الحجہ کو دنیا بھر میں لاکھوں
مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔
بانیٔ دعوت اسلامی ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین اور مریدین کو اِن دنوں
اپنی قربانی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور اس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے
کی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے علاوہ امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قربانی کی
کھالیں جمع کرنے میں کسی بھی طرح اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی قربانی کی کھال یا اجتماعی قربانی یا کھالوں میں جس طرح کا بھی
تعاون کرے میرے اس مدنی بیٹے ، مدنی بیٹی اور خصوصاً جو قربانی نہیں کر سکتا پھر
بھی 2000،1000،500 اپنی حیثیت سے ”دعوت اسلامی“ کے فنڈ میں جمع کروائے، ان سب کو دو جہانوں کی
بھلائیوں سے مالامال فرماکر بے حساب مغفرت
اُن کا مقدر کردے۔ اٰمین
اللہ
پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ
الْمُتَطَهِّرِیْنَ۔
ترجمہ
کنز العرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
(سورہ بقرہ، آیت 222)
فرمانِ
مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:وَاللہِ اِنِّی
لَاَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ اَکْثَرَ مِنْ سَبْعِینَ مَرَّۃً ۔
ترجمہ:خدا
کی قسم! میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے اِستغفار کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
(مشکاۃ
المصابیح،ج1،ص434،حدیث:2323)
حکیمُ
الاُمّت مُفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرما
تے ہیں: توبہ و استغفار روزے نماز کی طرح عبادت بھی ہے اسی لئے حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم اس
پر عمل کرتے تھے ورنہ حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم معصوم ہیں
گناہ آپ کے قریب بھی نہیں آتا۔ (مراٰۃ المناجیح،ج3،ص353ملخصاً)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مبلغین دعوت اسلامی موقع مناسبت سے
عاشقان رسول کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور استغفار کرنے کی ترغیب ارشاد فرماتے
رہتے ہیں۔
عاشقان
رسول کو گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دینے اور استغفار کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے امیر
اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17صفحات پر مشتمل رسالہ ”فضائلِ استغفار“
پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”فضائلِ استغفار“ پڑھ
یا سن لے اُسے تیری رِضا کے لئے زیادہ سے زیادہ ذکر کرنےکی توفیق عطا فرما اور
اُسے بخشش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر اہل سنت کا بڑا اعلان،نفلی حج کی رقم دعوتِ اسلامی
کے اجیروں کے لئے عطیہ کردی
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا نفل
حج ملتوی کرکے حج کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کی مالیت میں جمع کروانے کا اعلان کردیا، یہ رقم دعوت اسلامی کے اجیروں
کی سیلری بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔
اس وقت ملک
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی کی آندھی نے آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کو پریشانی میں مبتلا کرکے نڈھال
کردیا ہے۔کچھ دنوں قبل ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بزنس مین اور
کاروباری حضرات سے اپنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10%فیصد اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی
تھی جس پر عمل کرتے ہوئے کئی کاروباری حضرات نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10% فیصد اور بعض نے اس سے زیادہ بھی اضافہ کرکے
اپنے ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس
اعلان کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے بھی سنجیدگی سے اس کو قبول کرتے
ہوئے اپنی اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا عزم کیا اور اس کے لئے کوششیں کرنے
لگی۔ باہمی مشاورتوں کے بعد مجلس شوریٰ نے اپنے اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا
اعلان کردیا ہے۔ اعلان 25 جون 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ کم
و بیش 48ہزار اجیروں کی سیلری بڑھانے کے بعد دعوت اسلامی کے سالانہ اخراجات میں تقریباً ایک
ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دعوت
اسلامی کے ان اخراجات کو پورا کرنے اور مصیبت کی ان گھڑیوں میں اپنے اجیروں کے
ساتھ ہمدردی کرنے کے لئے ، انسانی ہمدردی کے علمبردار، خدمت انسانیت میں پیش پیش
رہنے والی شخصیت ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے نفلی حج کو ملتوی کرکےاس کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دُکھیاری
امت کی خاطر نفلی حج پر جانے والے عاشقان رسول کو بھی دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی ہے اور ڈونیٹ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
واضح
رہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی نے اپنے وہ اجیرجن کی سیلری 30 ہزار سے
کم ہے ان کی 12 فیصد، جن کی سیلری 30 سے 40 ہزار ہے ان کی 8 فیصداور جن کی سیلری
40 ہزار سے زائد ہے ان کی 6 فیصد بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو اپنے حج کے اخراجات اور رقم اور جو جارہے ہیں اتنی ہی مزید رقم یا کچھ نہ
کچھ رقم تیری راہ میں مزید خرچ کردیتا ہے، یااللہ پاک اُسے اس سے پہلے موت نہ
دیناجب تک تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
جلوہ نہ دیکھ لے، محبوب کریم تشریف لائیں اور اُس کو کلمہ پڑھا دیں اور ایمان کے
ساتھ وہ دنیا سے رخصت ہو، بُرے خاتمے سے اس کی حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہو اور
تیرے محبوب کا پڑوس جنت میں بھی اس کو مل جائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم۔
شیخ الاسلام محمود آفندی کے انتقال پر امیر اہلسنت کی
سوگواروں سے تعزیت
سلسلہ
نقشبندیہ کے عظیم بزرگ، برکۃ العصر، شیخ الاسلام، شیخ طریقت حضرت شیخ محمود آفندی
صاحب 23 جون 2022ءبروز جمعرات ترکی میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی
نماز جنازہ 24 جون 2022ء کو استنبول کی فاتح مسجد سے متصل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ
میں علماء و مشائخ سمیت حکامِ اعلیٰ اور لاکھوں عشاقان رسول شریک ہوئے۔
انتقال
کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےان کے اہل
خانہ، محبین و مریدین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔
پیغام امیر اہلسنت
مجھے
یہ افسوسناک خبر ملی کہ برکۃ العصر، شیخ طریقت، شیخ الاسلام حضرت شیخ محمود آفندی
صاحب 24 ذیقعدہ 1443ھ بمطابق 23 جون 2022ء کو ترکیہ(ترکی) میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں
تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین۔
یارب
کریم! حضرت پیر طریقت قبلہ شیخ محمود آفندی صاحب کو غریق رحمت فرما، الہ العالمین
انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما، رب العزت ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت
کے پھولوں سے ڈھکے، تاحدِّ نظر وسیع ہوجائے، مولائے کریم نور مصطفٰے کا صدقہ ان کی
قبر تا حشر جگمگاتی رہے، یااللہ تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر
جزیل عطا فرما۔ اٰمین
بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام
سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں، اللہ رب العزت کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ کریم کی
رضا پر راضی رہیں، نماز، روزوں کی پابندی
کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزاریں۔
Dawateislami