جانشین امیر اہلسنت کی میہڑ سندھ میں بند باندھے جانے
والی جگہ پر آمد، جان و مال کی حفاظت کے
لئے دعاکی گئی
سیلاب
کی وجہ سے ملک پاکستان کا کم و بیش ایک
تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔مزید زمین کو زیر آب آنے سے روکنے کے لئے گورنمنٹ کی طرف
سے بند باندھا جارہا ہے۔
میہڑ
سندھ میں بھی زمینوں کی حفاظت کے لئے بند باندھا گیا ہے۔ 8 ستمبر 2022ء کو بند
باندھے جانے والی جگہ پر جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے متاثرین کے
ساتھ ہمدردی کی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور Head of Food Distribution
Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا میہڑ سندھ میں سیلاب متاثرین سے
ملاقات، امدادی کاموں کا جائزہ لیا گیا
پریشانی
کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ملک پاکستان میں آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کے ساتھ
شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کررہی ہے۔ شعبہ FGRF
سیلاب متاثرین کو مختلف ضروریات کے ساتھ ساتھ پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کررہا ہے۔
ان کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے 8ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی میہڑ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے
ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں پر بریفنگ حاصل کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرتے
ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
خوفِ
خدا بھی رب عَزَّوَجَلَّ کی جانب سے بندوں کو عطا کی جانے والی بہت بڑی نعمت ہے، جس بندے کے اندر خوفِ خدا ہوتا
ہے وہ شخص اللہ پاک کی نافرمانی سے ہر دم بچتا رہتا ہے اور اپنی زندگی اللہ اور اس
کے رسول ﷺ کی اطاعت میں گزارتا ہے۔ اس کے علاوہ اللہ پاک اپنے ان بندوں کو بہت زیادہ پسند کرتا
ہے جو اس کے خوف سے آنسو بہائیں۔
شیخ
طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ بھی اپنے مریدین اور محبین کو ہر وقت
خوف خدا کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”خوف خدا میں رونے کی فضیلت“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”خوف خدا میں رونے کی فضیلت“ پڑھ
یا سن لے، اُس کو اپنے خوف سے اخلاص کے ساتھ رونے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے
حساب بخش دے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تحریری کاموں کے لئے بیرونِ
ملک تشریف لے گئے۔
بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہل سنت نے عاشقانِ رسول کے نام ویڈیو پیغام جاری فرمایا جس میں ان کا
کہنا تھا کہ ”الحمدللہ میں اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جارہا ہوں، باہر ملک روانگی
ہے، دعا کیجیئے میں بعافیت سفر کروں اور بعافیت کراچی واپس آکر ربیع الاول شریف کا
چاند کراچی میں دیکھوں کہ بار مدنی مذاکرے
اِن شآءَ اللہ مسلسل کرنے ہیں، اِن شآءَ اللہ “
بیرونِ ملک پہنچنے کے بعد
امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اور ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں فرمایا کہ میں خیر و
عافیت سے عرب امارات پہنچ چکا ہوں۔
بیرونِ ملک روانگی سے قبل
امیرِ اہلِ سنت نے سچل گوٹھ کراچی میں FGRF کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی
کاموں کا جائزہ لیا۔ امیراہلِ سنت نے اس موقع پر سیلاب اور بارشوں سے پریشان حال پاکستانیوں کے لئے دعائے عافیت
کی۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی
پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی
باتوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور اس پر عمل
کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔
المدینۃ
العلمیہ کا شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو
جمع کرکے 17 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام ”امیر اہلسنت کے 163ارشادات“ تیار
کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھنے/
سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چار زبانوں(انگلش، اردو
، رومن اردو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 163ارشادات“پڑھ
یا سن لے اُسے سچا عاشق رسول بنااور دین کی خدمت کا خوب جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین
صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
ممباسا کی جامع مسجد کنز الایمان میں سنتوں بھرا اجتماع،
جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 اگست 2022ء کو ممباسا کینیا میں قائم جامع مسجد کنز
الایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور جوانی میں عبادت
کرنے کی فضیلت ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت
کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی
موجود تھے۔
29
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیا نیروبی میں مختلف اسلامی بھائیوں
کے گھروں پر دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں اہل خانہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے مدنی
پھول ارشاد فرمائے اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔ آخر میں
اسلامی بھائیوں نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی
موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی
نیروبی کینیا میں قائم مدرسۃ المدینہ میں تشریف آوری
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ان
دنوں تنظیمی کاموں کے سلسلے میں کینیا کے دورےپر ہیں۔
دوران
دورہ 28 اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کی نیروبی کینیا میں قائم مدرسۃ المدینہ
میں تشریف آوری ہوئی جہاں مدرسۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نے نہایت
والہانہ اور محبت بھرے انداز میں خوش آمدید کہا۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔ جانشین امیر اہلسنت
نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں طلبہ کرام نے قصیدہ
بردہ شریف اور مقامی زبان میں کلام بھی پڑھا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی
موجود تھے۔
یوگینڈا کے سٹی کمپالاکولولو جامع مسجد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام
21
اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالاکولولو جامع مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور ذمہ داران دعوت
اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطار مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”بدشگونی“
کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں
بدشگونی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا نیز
جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول سےملاقات بھی کی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کا سفر افریقہ کے دوران 23 اگست 2022ء کو یوگینڈا
کے شہر کمپالا میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور مختلف
شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں
سے نوازتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی
موجود تھے۔
امیر
اہل سنت کا تاجر حضرات کے نام پیغام، یومِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں سات
فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب
7ستمبر
1974 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔جس
کی بنا پر 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول
کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اور اس تحریک سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول بھی یومِ تحفظِ ختمِ
نبوت نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہر سال جامعۃ المدینہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں اجتماعِ پاک منعقد ہوتا ہے جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں جامعۃ المدینہ
کے سینکڑوں طلبہ کرام، اساتذۂ کرام اور
دیگر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جبکہ مفتیانِ کرام کے دیگر پروگرامز بھی مدنی چینل پر نشر کئے جاتے
ہیں۔
امیرِ
اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ترغیب پر تاجر
حضرات بھی اس یوم کو منانے میں اپنا حصہ ملاتے ہیں اور اپنی دکانوں پر سات فیصدڈسکاؤنٹ دے دیتے
ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تاجر حضرات کے نام پیغام جاری
فرمایا ہے اور انہیں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دلائی ہے۔ ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجر
حضرات کو امیر اہل سنت نے اپنی دعاؤوں سے بھی نوازا ہے ۔
دعائے عطار
یارب المصطفےٰ جل جلالہ و
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! جو جو
عاشقانِ رسول اپنے اپنے کاروبار میں سات فیصد یا اس سے زیادہ حسبِ توفیق ڈسکاؤنٹ دیں،انہیں اپنے آخری نبی ﷺ کی شفاعت نصیب کرنا اور ان کی روزی و روزگار میں برکت بھی دینا۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید عطاری پاکستان سے یوگینڈا کمپالا پہنچ گئے
20
اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے یوگینڈا کمپالا روانہ ہوگئے۔اس سفر میں اراکین
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت کی مصروفیات میں سنتوں بھرےبیانات، ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات اور
دینی کاموں کا جائزہ لینا شامل ہے۔
Dawateislami