شیخ الاسلام محمود آفندی کے انتقال پر امیر اہلسنت کی
سوگواروں سے تعزیت
سلسلہ
نقشبندیہ کے عظیم بزرگ، برکۃ العصر، شیخ الاسلام، شیخ طریقت حضرت شیخ محمود آفندی
صاحب 23 جون 2022ءبروز جمعرات ترکی میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی
نماز جنازہ 24 جون 2022ء کو استنبول کی فاتح مسجد سے متصل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ
میں علماء و مشائخ سمیت حکامِ اعلیٰ اور لاکھوں عشاقان رسول شریک ہوئے۔
انتقال
کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےان کے اہل
خانہ، محبین و مریدین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔
پیغام امیر اہلسنت
مجھے
یہ افسوسناک خبر ملی کہ برکۃ العصر، شیخ طریقت، شیخ الاسلام حضرت شیخ محمود آفندی
صاحب 24 ذیقعدہ 1443ھ بمطابق 23 جون 2022ء کو ترکیہ(ترکی) میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں
تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین۔
یارب
کریم! حضرت پیر طریقت قبلہ شیخ محمود آفندی صاحب کو غریق رحمت فرما، الہ العالمین
انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما، رب العزت ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت
کے پھولوں سے ڈھکے، تاحدِّ نظر وسیع ہوجائے، مولائے کریم نور مصطفٰے کا صدقہ ان کی
قبر تا حشر جگمگاتی رہے، یااللہ تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر
جزیل عطا فرما۔ اٰمین
بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام
سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں، اللہ رب العزت کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ کریم کی
رضا پر راضی رہیں، نماز، روزوں کی پابندی
کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزاریں۔