پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوستہ محمد بلوچستان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اوردیگر عاشقان رسول سمیت اسٹوڈنٹس اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”دل کی سختی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کوحلال رزق حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوستہ محمد بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اوستہ محمد کے ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے اور رسالہ نیک اعمال کا عامل بننے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو آخرت میں اپنے لئے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ڈیرہ اللہ یار میں تین اسلامی بھائیوں کانکاح پڑھایا اور خاندان والوں کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےبلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سابق سینئر بیورو کریٹ بلوچستان کے قبائلی رہنما و چیف سردار ڈاکٹر شعیب احمد خان گولہ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےبلوچستان میں حاجی یار محمد کھوسہ، حاجی داد خان کھوسہ، زین العابدین خان کھوسہ اور دیگر تاجران سمیت مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، دینی کاموں میں دینی و مالی تعاون کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر صحبت پور میں عصر تا مغرب دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں چیف آف وڈیڑہ جلال کلپر کے صاحبزادے سراج احمد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےوڈیرہ جلال کلپر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔

جانشین امیر اہلسنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سوئی بلوچستان میں سجر خان مودرانی سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان سوئی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سوئی بلوچستان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران کے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو فرمائی اور ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینےاور رسالہ نیک اعمال کا عامل بننے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی، وڈیرہ میاں خان مندرانی، حاجی ہیبتان خان ہمدانی، امام بخش خان بگٹی، بابوامان اللہ بگٹی، ایڈمن محمد رضوان بگٹی سے ملاقات کی۔

جانشین امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی نے جانشین امیر اہلسنت کو بلوچستان کی روایتی پگڑی بھی پہنائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدوقار عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔