شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت 30 اور 31 جولائی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس، انجینئرز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنلز اداروں سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔

اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں کام کے دوران آنے والی پریشانیوں کا شرعی حل بتایا، مفتی صاحب نے پروفیشنلز کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں۔

پروفیشنلز حضرات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور علم وحکمت سے بھر پور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔

اجتماع کے دوسرے دن نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اجتماع کے اختتام پر پروفیشنلز نے نگران شوریٰ سے سوالات بھی کئے اور ملاقات کی جبکہ صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔