12 نومبر 2022ء
کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ، امیر اہل سنت کے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول
12 نومبر 2022ء
بمطابق 17ربیع الاٰخر 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان
رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل
شریک ہوئے۔
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت،
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے
گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی
رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: جنّتی پتھرکون ساہے ؟
جواب:حجرِاسود ۔
سوال: جس
نے کسی کا دل دکھایا ہوتو کیا اس کے جواب
میں اس کا بھی دل دکھا سکتے ہیں ؟
جواب: دل نہ دکھایا جائے بلکہ معاف کردیا جائے ۔
سوال : توبہ پر
استقامت کیسے حاصل ہو ؟
جواب : استقامت تو بڑی چیز ہے، کہاگیا ہے اَلْاِسْتَقَامَۃُ
فَوْقَ الْکَرَامَۃ یعنی استقامت توکرامت سے بھی بڑھ کرہے ،بہرحال اس کے لیے کوشش کی جائے، کبھی نیکیوں میں دل لگتاہے اور
کبھی اُچاٹ ہوتاہے تو زبردستی اپنے آپ کو نیکیوں کی طرف مائل کیا جائے ،اسی طرح
گنا ہ کے تعلق سے خود کوڈرایا جائے،گناہوں کے عذابات اورہلاکتوں سے ڈرانےکی کوشش کرتےرہیں،عربی محاورہ ہے:مَنْ
جَدَّوَجَدَیعنی"جس نے کوشش کی،اُس نے پالیا" ،بھرپورکوشش کریں گے تو استقامت حاصل ہو جائے گی ،کمزورکوشش کریں گے
تو کامیابی مشکل ہے،گناہ چھوڑنے کو سنجیدگی سے لیں گے تو گناہ چھُوٹ جائیں گے،نظر
اندازکریں گے توایسانہیں ہوسکے گا، زندگی
کا وقت ختم ہونےسے پہلے پہلے ہم اپنی اَنَایعنی مَیں کو ختم کریں اوراپنے آپ کو
گناہوں سے بچائیں ۔
سوال: بعض
نادان لوگ گھرکی کھڑکی سے کچرا باہرپھینکتے ہیں ،گاڑی سے یا
راستے میں چلتے ہوئے پان کی پِیک (پچکاری) پھینکتے رہتے ہیں ،اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: یہ لوگ اپنے گھرمیں تو کچرانہیں پھینکتے مگرگلیوں
میں پھینک دیتے ہیں، ایساہرگزنہیں کرناچاہئے،بعض اوقات پھینکے گئے کچرے میں نجاست
بھی ہوتی ہے، جس سے لوگوں کے پاؤں /کپڑے وغیرہ خراب ہوسکتے ہیں ،کچھ لوگ دیواروں کےساتھ بیٹھ کر پیشاب کررہے ہوتے ہیں ،ان میں سے کئی کام تو غیر اخلاقی ہیں
،بعض اوقات ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہوتی ہے ،اس لیے ہمیں صفائی رکھنی
چاہئے،حدیث پاک میں ہے:پاکیزگی (صفائی)نصف ایمان ہے۔(مسلم،ص140،حدیث:223)
سوال: حضرت سَلمان فارسی رضی اللہ
عنہ کیا اہلِ بیت سے ہیں ؟
جواب:نبیِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اہلَ بیت سے شمارفرمایا ہے،فرمانِ مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ): سَلْمَانُ
مِنَّا اَہْلَ الْبَیْت یعنی سلمان ہمارے اَہلِ
بیت سےہیں۔(مسند بزار،ج13، ص139، حدیث: 6534)
سوال: کیاسبزگنبدکودیکھنا کارِ ثواب ہے
،گاڑی چل رہی ہواورگنبدِخضراء نظرآئے تو کیا کریں ؟
جواب: جی ہاں !پیارے
آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے روضۂ
مبارکہ کے سبزگنبدکو دیکھنا ثواب کا کام ہے ،جب یہ نظرآئےتو دُرودشریف پڑھناچاہئے ۔
سوال: گنبدِخضراء کو دیکھنے کی تمنا کیسے پیداہو ؟
جواب: عموماًنیک صحبت اپنانے ،نعتیں سننے ،مطالعہ
کرنے سےیہ جذبہ ملتاہے ،فطری طورپرکسی میں یہ جذبہ پیداہوجائے تویہ الگ بات ہے، مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’عاشقانِ
رسول کی 130حکایات ‘‘کا مطالعہ کریں ،اس کے مطالعہ سے حاضریٔ مدینہ کی
تڑپ پیداہوگی اوراگرپہلے سے ہوئی تو اس میں مزید اضافہ ہوگا ،حاضریٔ مدینہ کاموقع
ملنا بہت بڑی خوش نصیبی ہے ۔
سوال: اِس ہفتے
کارِسالہ ”گناہ
کی پہچان“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا رَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی پہچان، گناہوں سے نفرت
اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا کر جنت الفردوس میں بے حساب
داخلہ نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
انسان
کے اندر سب سے بڑی بیماری ”گناہ“ کی بیماری ہے۔گناہوں سے بچنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کیونکہ گناہ
کا ارتکاب کرنے والا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتا ہے جو رب تعالیٰ کو ناراض کرنے
کا سبب بنتا ہے۔
عاشقان
رسول کی دینی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچنے
اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو ہر دم راضی کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے ۔
اسی سلسلے میں شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاتین زبانوں(اردو ، بنگلہ، ہندی) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی
پہچان، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا
کر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
فرمان
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: صدقہ میں
جلدی کرو کہ بلا صدقہ سے آگےقدم نہیں بڑھاتی۔(معجم الاوسط،
4/180، حدیث 5643)
دعوت
اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء بروز اتوار عطیات مہم ”ٹیلی تھون“ ہونے
جارہا ہے جس میں دعوت اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز میں چلانے کے لئے عاشقان
رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ اس مہم میں ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی
روپے)“ رکھا گیا۔
بانی
دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی
عاشقان رسول کو اس ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ہے
اور جمع کروانے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
عاشقان
رسول دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات پورا کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے
لئےٹیلی تھون میں کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ملائیں۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے جلّ جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:دعوت
اسلامی کے تمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی اپنی ملکی کرنسی
میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروائے اُسے بُرے خاتمے سے بچا، مرتے وقت جلوۂ مصطفٰے دکھا،قبر
میں اس کو راحتیں، برکتیں دے۔
اے اللہ پاک :بے حساب جنت میں اس کا داخلہ ہو
اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائےمالک کریم اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما، ساتھ ہی
ساتھ جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین
دعوت
اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کی تفصیل جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس
پر کلک کیجئے:
https://news.dawateislami.net/dawat-e-islami-deni-falahi-khidmaat
https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/videos/868878414134291
ڈونیشن
دینے کے لئے عاشقان رسول Whats
app نمبرز اور E:mail
پر رابطہ کرسکتے ہیں:
00447393123786
+0311-1212142
سوشل میڈیاسے پہلے بھی گناہوں سے بچناضروری تھا اوراب بھی
ضروری ہے ، علامہ محمد الیاس قادری
5
نومبر 2022ء بمطابق 10 ربیع الاٰخر 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی
کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم
و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے:
سوال: کیسا سوال کرنا چاہئے اورسوال کرنے کا اندازکیاہو؟
جواب:حدیث پاک میں ہے :حُسْنُ السُّؤَالِ نِصْفُ الْعِلْمِ یعنی اچھا سوال آدھا علم ہے ۔( شعب الایمان ،رقم الحدیث 6568 )سوال علماءواہلِ علم سے کرنا چاہئے،سوال بھی
بامقصدہویعنی سوال وہ کیا جائے جس سےاپنی ذات یا دوسروں کو فائدہ ہورہا ہو،تفریح
کے طورپریا سامنے والے کو لاجواب کرنے کے لیے سوال نہ کیا جائے ،جس سے سوال کررہے
ہیں اس کی حالت کو بھی دیکھ لیا جائے ،اگر وہ تھکاہواہویا جلدی میں ہو تو سوال نہ کیا جائے۔موقع کی مناسبت سے سوال
کیاجائے ،کثرت ِسوال بھی منع ہے ۔
سوال: سوشل میڈیا کی وجہ سے گناہوں بالخصوص
بدنگاہی سے بچنامشکل ہے،اس صورت میں کیا
کریں ؟
جواب: سوشل میڈیاسے پہلے بھی گناہوں سے بچناضروری تھا اوراب بھی
ضروری ہے ،گناہ سے بچناجتنا مشکل ہوگا ،بچنے پرکوشش زیادہ کرناپڑے گی اور اس کا
ثواب بھی زیادہ ہوگا،بھرپورکوشش کریں گے تو گناہ سے بچ جائیں گے،ان شاء اللہ
الکریم، شروع میں دُشواری ہوگی، پھر گناہوں سے بچنے کی عادت ہوجائے گی ،گناہوں سے
توبہ اوراللہ پاک سے گناہوں سے بچنے کی توفیق کی دعابھی کر تے رہیں۔
سوال : کرامت کسے کہتے ہیں ؟
جواب : جوبات عادۃً محال ہو،یعنی عام عادت کے مطابق
نہ ہوتی ہو،اگریہ کسی ولی یا صحابی سے ظاہر ہوتواسے کرامت کہتے ہیں ۔
سوال: کیا کھمبی کھاسکتے ہیں ؟
جواب: جی
ہاں! میں نے کھمبی کھائی ہے ،اس کا ذائقہ گوشت سے ملتاجلتامعلوم ہوتاہے۔
سوال: کیاگھڑی سیدھے ہاتھ میں باندھی جائے ؟
جواب: جی ہاں !اکرام اوراحترام والےکام سیدھے ہاتھ
اورسیدھی جانب سے کرنا اچھا ہے۔
سوال: اللہ پاک کی ملاقات کا شوق کیسے پیداہو؟
جواب: اللہ پاک کی ملاقات کا شوق ہونا چاہئے،یہ دعاکرنی چاہئے کہ یااللہ پاک !مجھے اپنی
ملاقات کا شوق عطافرما،جب یہ ذہن بن گیا تو موت اچھی لگے گی ۔
سوال: امیراہل
سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے13نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون (عطیات مہم)
میں یونٹ جمع کروانے کے حوالےسے کیا فرمایا؟
جواب: ٭جو دے سکتے
ہوں وہ ایک ساتھ 1 یونٹ یعنی 10 ہزارروپےدے دیں٭ہر ماہ 2500روپے دے دیں
تو 4 ماہ میں1 یونٹ مکمل ہوجائے گا٭ہر ماہ 2ہزاردے دیں تو 5 ماہ میں یونٹ مکمل
ہوجائے گا٭ہر ماہ 1 ہزارروپے دے دیں تو ایک یونٹ 10 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔٭ہر دعوتِ اسلامی والا
کم از کم 1 یونٹ دے۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” سب سے آخری نبی “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ المصطفےٰ! جو کوئی 42صفحات کا رسالہ : "سب سے آخری نبی" پڑھ یا سُن لے، اُسے بے حساب بخش کر جنت الفردوس
میں اپنے سب سے آخری نبی ،مکی مدنی ،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ و اٰلہ سلم کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
پچھلے
دنوں انڈونیشیا سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آئے ہوئے عاشقان رسول نے
خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران ریجن انڈونیشیا
اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک
اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ بھی باندھا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ آخر
میں انڈونیشیا کے چند اسلامی بھائیوں نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔
بین الاقوامی سطح پرامیر اہل سنت کی شخصیت کے بااثر ہونے کا اظہار و اعتراف
امیر اہل ِسنّت حضرت
علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شخصیت محتاج ِ تعارف نہیں،اب آپ کی خدمات
کااعتراف ملکی سطح پر ہی نہیں ہوتا بلکہ اخلاص پرمبنی دینی و فلاحی خدمات کی بازگشت بینَ الاقوامی سطح پر بھی سنائی دیتی ہے۔ The Royal Islamic
Strategic Studies Centreکےتحت اس سال بھی
The Muslim 500: The
World’s 500 Most Influential Muslims,
2023
جس
طرح آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اللہ
عَزَّوَجَلَّ
کا نبی ماننا ایمان کا حصہ ہے عین اسی طرح حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آخری نبی ماننا بھی اسلامی عقائد
میں شامل ہے۔
اسی
عقیدے کو مسلمانوں کے دلوں اور ذہنوں میں مضبوط کرنے کے لئے شیخ طریقت امیراہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس
ہفتے 42 صفحات کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاچار زبانوں(اردو ، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 42 صفحات کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ پڑھ یا سن
لےاُسے بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے سب سے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوسی بنا۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
جانشین امیر اہلسنت نے31 اکتوبر بروز پیر ایک
اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 31 اکتوبر
2022ء بروز پیر ایک اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔
اس
تقریب میں دولہے کےخاندان کے افراداور دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے
لئے دعائیں کیں۔
گیارہویں
کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد
عاشقان رسول کو دین و شریعت کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے،اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے
کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اپنے
مریدین کی اصلاح اجتماعات و مدنی مذاکروں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں ، اسی سلسلے میں
26 اکتوبر 2022ء بمطابق 30ربیع الاول 1444ھ سے 6 نومبر 2022ء بمطابق 11 ربیع الآخر
1444ھ تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی میں روزانہ بعد نمازِ عشاء مدنی
مذاکرہ منعقد کی جارہی ہے۔
ان مدنی مذاکروں میں کراچی شہر کے مختلف
علاقوں کے عاشقان رسول کی شرکت ہوتی ہے،جن
میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ یہ مدنی مذاکرے ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے روزانہ براہ ِراست
مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جاتے
ہیں،تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے کی درخواست
ہے۔
اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا جدول:
|
جدول
مدنی مذاکرہ ربیع الآخر 1444ھ |
||||
|
کراچی سٹی ڈویژن 01، ڈویژن
02 ڈسٹرکٹ وائز جدول |
||||
|
تاریخ مدنی |
تاریخ عیسوی |
دن |
ڈسٹرکٹ |
ٹاؤن |
|
شب 30ربیع الاول |
26اکتوبر |
بدھ |
ملیر02 |
گڈاپ 02، گڈاپ 03، ابراہیم
حیدری01، 02 ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے تمام
اداروں اور تمام شعبہ جات کی شرکت ہوگی |
|
شب 01 ربیع الآخر |
27 اکتوبر |
جمعرات |
ہفتہ وار اجتماع |
ہفتہ وار اجتماع |
|
شب 02 ربیع الآخر |
28 اکتوبر |
جمعہ |
ملیر01ایسٹ کورسز |
سہراب گوٹھ ٹاؤن ، بحریہ
ٹاؤن، تھانہ بولا خان ٹاؤن ، صفورہ ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن ، گلشن اقبال ٹاؤن ، جناح ٹاؤن ، چنیسر ٹاؤن مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی
سٹی اور فیضان مدینہ کراچی کے تمام کورسز کا اسٹاف و طلبہ کرام |
|
شب 03 ربیع الآخر |
29 اکتوبر |
ہفتہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
|
شب 04 ربیع الآخر |
30اکتوبر |
اتوار |
ساؤتھ |
صدر ، گارڈن ، آرام باغ ،
سول لائنز، لیاری ٹاؤن 01، چاکیواڑہ ، ڈیفنس ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے تمام
اداروں اور شعبہ جات کی شرکت |
|
شب 05 ربیع الآخر |
31اکتوبر |
پیر |
سینٹرل |
گلبرگ، لیاقت آباد، ناظم
آباد، نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
|
شب 06 ربیع الآخر |
01نومبر |
منگل |
ویسٹ |
منگھو پیر01،02، مومن آباد
، اورنگی ٹاؤن ویسٹ ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے
اور شعبہ جات کی شرکت |
|
شب 07 ربیع الآخر |
02نومبر |
بدھ |
کورنگی |
لانڈھی ، کورنگی ، شاہ
فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کورنگی ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
|
شب 08 ربیع الآخر |
03نومبر |
جمعرات |
ہفتہ وار اجتماع |
ہفتہ وار اجتماع |
|
شب 09 ربیع الآخر |
04نومبر |
جمعہ |
کیماڑی |
ماڑی پور ، کیماڑی ، بلدیہ
ٹاؤن ، مورڑو بحر ٹاؤن کیماڑی ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
|
شب 10 ربیع الآخر |
05نومبر |
ہفتہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
|
شب 11 ربیع الآخر |
06نومبر |
اتوار |
بڑی گیارہویں شریف |
بڑی گیارہویں شریف |
ہر
ہفتے کی طرح آج بروز ہفتہ 1 اکتوبر2022ء
بعد نماز عشاء حسب معمول دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے
گا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت
علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی عاشقان
رسول کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں علم حکمت سے بھر پور جوابات عطا فرمائے گئیں۔
٭
آغاز تلاوۃ قرآن پاک ،نعت رسول ﷺ سے ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد بھی ہوگا ۔
واضح رہے کہ یکم ربیع الاول سے ہی 12 دن کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بعد نماز عشاء شروع ہوکر وقت مناسب تک جاری رہتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے کثیر عاشقان رسول شرکت کررہے ہیں۔
آج رات مدنی چینل پر لائیو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جائیگا، امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
عاشقان
رسول کو علم دین سے سیراب کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ متحدہ عرب
امارات سے براہ راست عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
عاشقان
رسول کو آقا کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
17 صفحات کا رسالہ ”مختصر سیرتِ رسول ﷺ (سوالاً جواباً)“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰےﷺ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”مختصر سیرتِ رسول ﷺ (سوالاً جواباً)“ پڑھ
یا سن لے اُسے سنتوں پر چلنےکی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے آخری نبی ﷺ
کا پڑوسی بنا۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
Dawateislami