فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد،
امیرِ اہلِ سنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان سمیت کثیر بزرگانِ دین رحمہم المبین کا یہ معمول تھا کہ وہ لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے اور اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات دینے کے لئے دینی و علمی حلقوں کا
انعقاد کیا کرتے تھے۔
اسی
طریقۂ کار کو برقرار رکھتے ہوئے آج 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علمِ دین سے بھرپور مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ
عشاء تقریباً 9:15 پر تلاوتِ قراٰن سے کیا جائے گا اور نعت خواں اسلامی بھائی حضور
صلی اللہ
علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں
نذرانۂ عقیدت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کریں گےجبکہ کثیر اسلامی بھائی
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ جلوسِ بیادِ امیرِ حمزہ رضی اللہ عنہ میں شرکت کریں گے۔
بعدازاں عاشقِ اعلیٰ حضرت، بانیٔ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے یہ مدنی مذاکرہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی سے براہِ راست (Live)نشر کیا جائے گا
جسے ملک و بیرونِ ملک سے کثیر عاشقانِ رسول بذریعہ مدنی چینل دیکھ سکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)